العمران
خوش آمدید!
(?_?)
جناب العمران کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:48, 22 مئی 2013 (م ع و)
السلام وعلیکم برادر! کیا آپ قرآن مجید کی تمام سورتوں کا متن ڈالنے کا کام کررہے ہیں، اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو میری رائے یہی ہوگی کہ ایسا نہ کیا جائے، کیونکہ ہمارا مقصد یہاں متن ڈالنا نہیں بلکہ کسی بھی کتاب کے بارے میں معلومات ڈالنا ہے چاہے وہ قرآن مجید ہو یا شہاب نامہ۔۔۔۔۔۔
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے، اگر سمجھ گئے ہیں تو آپ خود الفاتحہ میں سے متن کا مواد اڑادیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ قرآن مجید کی کئی سورتیں بہت بڑی ہیں اور متن ڈالنے کے بعد کئی لوگ اس کے ترجمے کا بھی مطالبہ کریں گے جو پہلے ہی یہاں بہت بحث طلب مسئلہ رہ چکا ہے اس لیے متن و ترجمے کی جگہ ایک مکمل مضمون لکھنے پر اتفاق رائے پایا گیا جس پر اس سلسلے کا آغاز کیا گیا جو اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور ابتدائی 15 سے 16 سورتوں کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ قرآن مجید کی سورتوں پر ان مضامین اور اس منصوبے کے بارے میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔ کسی بھی مسئلے یا رائے کے لیے مجھ سے رابطہ کریں Fkehar 10:05, 21 مارچ 2007 (UTC)
- میرا خیال ہے العمران صاحب کہ آپ عربی متن کو ایک اور بہتر جگہ پر لکھ سکتے ہیں جو کہ اسی مقصد کیلیۓ بنایا گیا ہے اور وہاں آپ چاہیں تو مکمل متن عربی کے ساتھ بھی لکھنے کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ مجھے اس وکی کتاب کا روۓ خط پتہ معلوم نہیں لیکن اردو ٹیکسٹ صاحب اس سلسلے میں آپ کی کافی مدد کرسکتے ہیں۔ وہ وکی بنایا ہی اسی مقصد کے لیۓ گیا ہے کہ مکمل کتب ڈالی جاسکیں۔ سمرقندی
کتاب
ترمیم- اگر کتاب آپ کی اپنی لکھی ہوئ ہو (جیسے وکیپیڈیا پر مضمون آپ کے اپنے لکھے ہوئے ہوتے ہیں) تو یہ جگہ ہے:
http://ur.wikibooks.org/wiki/Main_Page
- اگر کتاب ایسی ہے جو چھپ چکی ہے اور اب اس کے مصنف کے حقوق قانوناً ختم ہو گئے ہیں (ستر اسی سال بعد)، تو یہ جگہ ہے:
http://wikisource.org/wiki/Category:Urdu
- اگر کوئ اور صورت ہے تو یہ دو جگہیں ہیں:
http://rtl.wikia.com/wiki/Scratchpad_Wiki_Labs
--Urdutext 23:45, 21 مارچ 2007 (UTC)