وثق یہ صفحہ وثائق سابقہ تبادلہ خیال صفحہ پر مشتمل ہے۔ براہ کرم اس صفحہ کے اندرجات حذف یا تبدیل نہ کریں۔ اگر آپ کسی موضوع پر لب کشائی کرنا چاہتے ہیں تو حالیہ تبادلۂ خیال صفحہ پر کریں۔

خوش آمدید ترمیم

شعیب صاحب، آپ کو اردو ویکیپیڈیا پر ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔--ساجد امجد ساجد (talk) 16:40, 1 مئی 2012 (UTC)

  • ندوی صاحب آپ کے اندازِ تحریر سے مانوسیت اور پرانی شناسائی کی مہک آرہی ہے۔ وکیپیڈیا پر دلی خوش آمدید۔ اگر ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور حکم کیجیے گا، آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوگی۔ --کاشف عقیل (talk) 19:41, 7 مئی 2012 (UTC)


کلیدی تختہ ترمیم

لگتا ہے کہ آپ کا کلیدی تختہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کی تمام تحریروں میں بریکٹ غلط یونیکوڈ کے ساتھ آرہے ہیں۔ درست کلیدی تختہ نصب کرنے کے لیے معاونت کا صفحہ دیکھیں۔ بنیادی طور پر [CRULP کا کلیدی تختہ http://www.crulp.org/software/localization.htm] بہتر ہے اور ہم سب وہی استعمال کرتے ہیں۔ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو کسی بھی ساتھی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ --کاشف عقیل (talk) 21:18, 7 مئی 2012 (UTC)

صفحہ صارف ترمیم

شعیب بھائی، سانچے میں درست کر دوں گا اور میرا صفحہ صارف صارف:ساجد امجد ساجد ہے۔ انگریزی نام والے صفحہ پر تبادلہ خیال نہ کیا کریں ۔ شکریہ--ساجد امجد ساجد (talk) 14:55, 4 مئی 2012 (UTC)

  •  Y تکمیل ۔ سانچوں کی درستگی کر دی۔ اور آپ نے جو صاروخ کے نام کا پوچھا تو میری تحقیق کے مطابق اس کا نام مانع و ہوائی مبارزتی صاروخ ہو سکتا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 11:25, 7 مئی 2012 (UTC)
    • اصطلاح سازی کے لئے میں زیادہ مشورہ نہیں دے سکتا کیونکہ یہ کام سمرقندی بھائی اور دوسرے منتظمین کرتے تھے۔ آپ مضمون شروع کریں نام کے متعلق اسی مضمون کے تبادلہ خیال میں درج کر دیں مشورے کے بعد جس پر اتفاق ہو گا اسے منتقل کر دیا جائے گا۔ آپ جب تبادلہ خیال کریں تو پیغام کے آخر میں نام لکھنے کی بجائے یہ رمز --~~~~ درج کر دیا کریں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 02:41, 8 مئی 2012 (UTC)
  • رمز کے لئے اوپر دیا گیا دستخط کا زریہ (Button) دبا کر بھی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اور ہم ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں۔--ساجد امجد ساجد (talk) 12:03, 8 مئی 2012 (UTC)

مصافیات ترمیم

  •  Y تکمیل ۔ مصافیات کی زمرہ بندی کر دی ہے --ساجد امجد ساجد (talk) 04:38, 9 مئی 2012 (UTC)
  • عسکری مصافیات کے مستعملات (عربی: تکتیک عسکری، فارسی: تاکتیک نظامی) ہے۔ اور Tactics کا استعمال کھیلوں میں جیسا کہ Sports tactics بھی موجود ہے اس لئے مصافیات کے ساتھ عسکری لگایا۔ باقی دیگر منتظمین سے بھی رائے لے لیتے ہیں آپ یہی مسئلہ دیوان عام میں درج کر دیں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 14:25, 9 مئی 2012 (UTC)
  • مذاہب عالم کے سانچہ میں زمرہ والا کام ہو گیا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 14:01, 19 مئی 2012 (UTC)

اعداد ترمیم

گذارش ہے کہ اعداد انگریزی کے ہی استعمال کریں، اردو کے نہیں۔ یعنی 1234 استعمال کیں، ۱۲۳۴ نہیں۔ اردو اعداد کے استعمال میں ابھی تکنیکی مسائل ہیں۔ --کاشف عقیل (talk) 18:06, 19 مئی 2012 (UTC)

زمرہ جات ترمیم

  • شعیب بھائی، خالی مقالہ جات نہ بنائیں جیسے کہ آپ نے اسلامی جتیہ اوکیہ محاذ بنایا۔ مقالہ جات میں کم سے کم موضوع کے بارے میں دو چار سطور لکھنے کے بعد زمرہ بھی ڈال دیا کریں تا کہ مقالہ وکیپیڈیا کے معیار پر پورا اتر سکے۔ آپ ماشاءاللہ محنت سے کام کر رہے ہیں اور آپ جیسے لوگوں کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔ آپ دوسروں کے لئے ایک مثال بن جائیں تا کہ دوسرے صارفین آپ کے مقالہ جات کو دیکھ کر آپ کی تقلید کر سکیں۔--ساجد امجد ساجد (talk) 09:27, 20 مئی 2012 (UTC)
  • زمرہ جات کے انتخاب میں آسانی کے لئے ہی میں دن رات زمرہ جات پر کام کر رہا ہوں تا کہ نئے مضامین اور مقالہ جات کی درست انداز سے زمرہ بندی کی جا سکے۔ آپ متعلقہ مضمون کے انگریزی ربط پر جا کر وہاں انگریزی مقالہ کے زمرہ جات کو کھولیں اور ان زمرہ جات کے اردو کا ربط دیکھیں تو آپ کو مضمون کے اردو زمرہ جات لکھنے میں آسانی ہو جائے گی۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 09:38, 20 مئی 2012 (UTC)
ایک اور بات آپ اپنے مقالہ میں {{جنوبی ایشیاء اور اسلام}} کا سانچہ لگا رہے ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ صرف سانچہ کا عنوان ہی لکھیں سانچے کی پوری ترمیز لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ میں نے مظاہر علوم سہارنپور میں یہی سانچہ استعمال کیا ہے، طریقہ کار اس مضمون میں ملاحظہ فرما لیں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 09:47, 20 مئی 2012 (UTC)
  • صفحہ اول والی بات ذرا تفصیل سے لکھیں۔--ساجد امجد ساجد (talk) 10:01, 20 مئی 2012 (UTC)
    • صفحہ اول پر مطلوبہ تبدیلی کر دی گئی ہے۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 11:35, 20 مئی 2012 (UTC)
    • ایک جائزہ کے انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ دستیاب نہیں ہے اس لئے اس کو تبدیل نہیں کر سکتے۔--ساجد امجد ساجد (talk) 11:42, 20 مئی 2012 (UTC)
    • لگایا تو جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے صفحہ اول کے تبادلہ خیال میں بحث کرنی ضروری ہے۔ میں اس پیغام کو صفحہ اول کے تبادلہ خیال کی طرف منتقل کر رہا ہوں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 12:05, 20 مئی 2012 (UTC)

بین الوکی ترمیم

مقالات پر بین الوکی روابط ڈالنے کے لیے تمام روابط نہ ڈالا کریں، صرف انگریزی کا ربط ڈال دیا کریں۔ تمام روابط ڈالنے سے ان کی ترتیب درست نہیں ہوتی اور چونکہ تمام روابط موجود ہوتے ہیں اس لیے بعد میں کوئی روبہ بھی اسے ٹھیک نہیں کرتا۔ اسی طرح انگریزی کے صفحے پر بھی ربط ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے، روبہ خود یہ کام کرلیتا ہے۔ --کاشف عقیل (talk) 16:21, 20 مئی 2012 (UTC)


بین الا قوامی خط تاریخ ترمیم

اس مقالے میں ہجّے کی غلطیاں درست کرنے کا بہت شکریہ

ًًًًShahab (talk) 20:17, 20 مئی 2012 (UTC)

ریپبلکن پیپلز پارٹی ترمیم

لطیفی اساکی ترمیم

زمرہ جات ترمیم

دوہرے زمرہ جات کی درستگی کر کے زمرہ: غذائی علوم اور زمرہ:بین القوامی تعلقات حذف کر دئیے۔ علم الغذا اور بین الاقوامی تعلقات کے زمرے مستعمل رہیں گے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 03:52, 25 مئی 2012 (UTC)

گذارش ترمیم

السلام علیکم طاہر محمود صاحب، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ عاجز آپ کی خدمت میں ایک گذارش کرنا چاہتا ہے، امید ہے قبول فرمائیں گے۔ کالج جیسے اسماء کے سلسلہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی متعین ہے، براہِ کرم ان ناموں کی ترمیم و تصحیح کے بعد تبدیل نہ کریں۔ معاف فرمائیے گا پہلی ملاقات میں ہی گذارش کرڈالی آپ سے۔ --محمد شعیب

شكرية محمد شعیب صاحب - اميد ہے آپ اءندہ بھی رہنمای کرتے رہیں گے "ديال سنگھ كالج لاھور" ايک تعلیمی درسگاہ کا "نام" ہے اسے "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" لکھنا مناسب نہیں-

طاہر محمود


طاہر صاحب، بار بار تکلیف دہی کی معذرت کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ امید ہے جناب معاف فرمائیں گے۔ عرض یہ ہے کہ دیال سنگھ کالج لاہور، دلی اور کرنال سب پر صفحات موجود ہیں۔ آپ مضمون لکھنے سے قبل یقین کر لیا کریں۔ ویسے آپ کے بنائے ہوئے صفحات زیادہ بہتر ہیں۔ اس لیے میرے خیال سے پہلے سے موجود صفحات کو redirect کرنا بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:09, 31 مئی 2012 (UTC)


دراصل ميں نے ان ناموں كو تلاش كيا تها - مگر نہ ملنے پر تخليق کیا - معذرت -

طاہر محمود


طاہر محمود صاحب، آپ کی آمد سے اردو ویکی میں خاصی ہلچل پیدا ہوگئی۔ جس تیز رفتاری سے آپ مضامین کی فہرست میں اضافہ فرما رہے ہیں یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ آپ جیسے افراد کی یہاں اشد ضرورت ہے۔ تاہم ایک درخواست ہے، یہاں خالص و بے غبار اردو کے استعمال کی ہمت افزائی اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، اور انگریزی گزیدہ اردو کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ امید ہے آپ بھی ویکی کی اس حکمت عملی کے مطابق اپنی قلمی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔ جتنا ہو سکے انگریزی الفاظ سے اجتناب برتیں اور انکے اردو متبادل تلاش کریں جو اسی ویکی پر آسانی سے دستیاب ہیں، اگر تلاش کے بعد بھی میسر نہ آئے تو ویکی پر ہی کسی ساتھی سے دریافت کرلیں۔ مخلص --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:46, 31 مئی 2012 (UTC)

محمد شعیب صاحب،

میں آپ سے 100 فیصد متفق ہوں- اور میں ایسے الفاظ کو مناسب اردو الفاظ سے تبدیل کر دوں گا- لیکن میرے خیال میں اگر آپ کچھ لکھ ہیں اور ایسا لفظ استعمال کرنا پڑتا ہے جسکا اردو متبادل اس وقت آپکو نہیں ملتا تو پجاۓ مضمون ترک کرنے کے آپ وہ انگریزی گزیدہ لفظ استعمال کر لیں مگر بعد میں اسے مناسب اردو لفظ سے تبدیل کر دیں-

یعنی یہ Show Stopper نہیں ہونا چاہیے-

طاہر محمود

(براۓ مہرپانی اگر ہو سکے تو Show Stopper اور redirect کا اردو متبادل بتا دیں)

صفحہ اول ترمیم

میرے پاس تو صفحہ اول درست ظاہر ہو رہا ہے۔ آپ دوبارہ کوشش کر کے دیکھ لیں یا کسی اور متصفح حبالہ میں صفحات کھول کر دیکھ لیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:34, 31 مئی 2012 (UTC)

  • میں نے دیگر متصفحات میں دیکھا ہے کھل رہا ہے آپ Cashe وغیرہ کی صفائی وغیرہ کر کے دیکھ لیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:57, 31 مئی 2012 (UTC)
    • اگر آپ کے علاوہ کسی کے پاس صفحہ اول کھل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ خرابی آپ کے شمارندے میں ہی ہے، جیسا کہ میرے پاس بھی کھل رہا ہے۔ تھوڑا انتظار کریں یا شمارندے کو ریسٹارٹ کر کے دیکھ لیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:53, 31 مئی 2012 (UTC)
  • مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:25, 31 مئی 2012 (UTC)

محمد شعیب صاحب، ميرے ناقص علم ميں قوائد کی رو سے ملک٫ شہر٫ شخص٫ جگہ٫ ععمارت٫ ادارہ کا نام اسم معرفہ کی قسم اسم علم ہے- اگر کسی نام کا مصدقہ اردو ترجمہ موجود ہو جیسے (Cyprus) قبرص٫ (University of the Punjab) جامعۂ پنجاب٫اسے ضرور استعمال کرنا چاہے لیکن اپنی منشا پر کسی اسم معرفہ کا ترجمہ کر دینا مناسب نہیں- (Green Land) کو گرین لینڈ ہی لکھا جاۓ گا سبز زمین نہیں میرا اغتراض صفحہ "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" پر ہے جسے ميرے خيال ميں "دیال سنگھ کالج لاہور" ہونا چاہیے (اسم معرفہ) البتہ "لاہور کالجوں کا شہر ہے" بجاۓ "لاہور دانشگاہوں کا شہر ہے" لکھنا درست ہے - (استعمال بطور اسم نکرہ) اگر آپکے پاس "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" لکھنے کی کوئی دليل یا داستاويز ہے تو براۓ مہربانی بتا ديں- ميں ضرور تسليم کروں گا- [گورنمنٹ دیال سنگھ کالج واضح نظر آ رہا ہے] --46.184.31.231 13:26, 1 جون 2012 (UTC) بتانے کا شکریہ طاھر محمود

صرف مراح کیلۓ(Caspar Weinberger بهوت کا بچہ شراب بند کباب)


گزشتہ سے پیوستہ ترمیم

ديال سنگھ كالج لاھور کیا کسی ادارے کا جزوی نام تبدیل کرنا قوائد کی رو سے درست ہے؟ کیا کسی ادارے کا جزوی نام تبدیل کرنا قانونی طور پر درست ہے؟ جبکہ وہ نام ادارے کا مصدقہ اردو ترجمہ نہ ہو- ملاحظہ فرمائیے:

[1]

[2]

[3]

[4]


ادارہ اپنا نام اردو میں "گورنمنٹ دیال سنگھ کالج" لکھتا ہے- یقین مانیے ادارے میں متعدد اردو دان موجود ہیں-

بندہ اس کی مخالفت نہیں کہ اداروں کے اردو نام نہیں ہونا چاہیے بلکہ گزارش یہ ہے جن اداروں کا مصدقہ اردو ترجمہ ہے اسے ضرور استعمال کریں- ) (University of the Punjab جامعۂ پنجاب چند مثالیں اردو ویکیپیڈیا سے- مصدقہ اردو ترجمہ موجود ہے ریاستہائے متحدہ امریکہ چین بھارت یونان جنوبی افریقہ

مصدقہ اردو ترجمہ موجود نہیں- جبکہ جزوی ترجمہ ممکن ہے- تھائی لینڈ سوئٹزر لینڈ پاپوا نیو گنی گرین لینڈ ویٹیکن سٹی

برائے کرم مدلل جواب دیجیے گا- بندہ تسلیم کرے گا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا-


تصویر: ساجد امجد ساجد صاحب کاشف عقیل صاحب


طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:00, 3 جون 2012 (UTC)

درخواست ترمیم

اسلام علیکم،

اردو ویکیپیڈیا پر کچھ اہم مقالات موجود نہیں ہیں۔ ان مقالات کی فہرست آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ان موضوعات پر مقالات شروع کر کے آپ وکیپیڈیا کی ترویج اور ترقی میں مدد کرسکتے ہیں؛ چاہے یہ مقالات چند سطری بھی ہوں۔ اس طرح کی دیگر اہم فہرستوں اور شماریات کے لیے مندرجہ ذیل جدول دیکھیں۔

یہ اعداد و شمار اگست 2012ء تک کے ہیں۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 16:00, 3 جون 2012 (UTC)


شکریہ ترمیم

وعلیکم اسلام۔ خیریت دریافت کرنے کا بہت شکریہ۔ امید ہے آپ بھی بخیریت ہوں گے۔
میرا تعلق کراچی پاکستان سے ہے۔ میں اردو ویکیپیڈیا کے ناپسندیدہ ترین لوگوں میں شمار ہوتا ہوں کیونکہ میں ٹکسالی اردو کی بجائے رائج اردو کا حامی ہوں جو اکثریت کی سمجھ میں آتی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کی نو ساختہ اصطلاحات اگر میری سمجھ میں نہیں آتیں تو اور لوگوں کو بھی مشکل ہوتی ہو گی۔

خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کو اردو ویکیپیڈیا کو ترقی دینے کا موقع دے۔

ًًًًShahab (تبادلۂ خیال) 14:44, 4 جون 2012 (UTC)

  • باب:پاکستان ایک اچھی کوشش ہے۔ ڈبنگ کے نام سے جو مضمون بنایا گیا ہے وہ شمارندی ترجمہ ہے اس پر ویکائی کا سانچہ لگا دیا ہے، کوشش کروں گا کہ اس میں تصحیح کر سکوں--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:34, 5 جون 2012 (UTC)

باب پاکستان ترمیم

-محمد شعیب صاحب،

شاندار، نہایت اعلٰی

آپنے باب پاکستان بطریق احسن سر انجام دیا ہے- بندہ بھی اپنی ادنیٰ حیثیت کے مطابق کچھ اضافہ کرنے کی کوشش کرے گا-

طاہر صاحب--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:35, 5 جون 2012 (UTC)

  • بالکل صحیح فرمایا آپ نے، میں کوشش تو کرتا ہوں کہ ایسے الفاظ کا اردو ترجمہ کر دیا جائے، لیکن آپ کے معلوم ہے کہ میں زمرہ بندی اور آج کل نئے مقالہ جات پر زور ہے، بہرحال جو صارف انگریزی الفاظ استعمال کر رہا ہے اس کو تنبیہ کر دی جائے، اور مستقل باز نہ آنے کی صورت میں ان کا صارف کھاتہ معطل کیا جا سکتا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 11:33, 5 جون 2012 (UTC)

عملیاتی نظام ترمیم

میں ابھی تبدیل کیے دیتا ہوں- نظام تشغیل بھی اردو وکیپیڈیا پر مستعمل ہے وہیں سے اخذ کیا-

open source - آشکار ذرائع

آشکار دستی محمول اتحادد (Open Handset Alliance)،

کر رہا ہوں - مشورہ درکار-

http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B4%D9%85%D8%A7%D8%B1%D9%86%D8%AF%DB%8C_%D9%85%D8%B3%D8%B1%D8%AF_O


طاہر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:10, 5 جون 2012 (UTC) عملیات=process کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ operating کے لیے "اشتغالی" جو وکیپیڈیا پر استعمال ہو رہا ہے وہی مناسب ہے۔ کوشش کریں کہ ایک ہی اصطلاح کے لیے مختلف الفاظ استعمال نہ ہوں۔ --Urdutext

طاہر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:26, 5 جون 2012 (UTC)

operating system کے لیے کیا استعمال کروں

طاہر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:48, 5 جون 2012 (UTC)

محمول نظام تشغیل ترمیم

ساجد بھائی - تمام مضامین میں اشتغالی نظام تبدیل کر دیا ہے-

مضمون کا عنوان تبدیل کر دیں - - محمول نظام تشغیل

مشورہ ترمیم

open source - آشکار ذرائع آشکار دستی محمول اتحاد (Open Handset Alliance)،


~ طاہر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:23, 5 جون 2012 (UTC)

تاخیر تجاوب کے لئے معذرت ترمیم

Android کے لئے مذکریہ کی اصطلاح شاید سمرقندی بھائی نے روبالہ کے متعلقات میں اخذ کی تھی، لیکن مصنع لطیف (software) کے لئے اینڈروئڈ، اینڈروئیڈ یا اینڈرائڈ ہی لکھنی چاہیے۔

دائیں قامہ کے لئے شاید آپ کو اپنی ترجیحات میں تبدیلی کرنا پڑے گی۔
اس مضمون میں آپ کے تجویز پر میں نے تبدیلیاں کر دی ہیں۔
اینڈروئیڈ اور آشکار دستی محمول اتحاد کی زمرہ بندی کر دی ہے --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:41, 6 جون 2012 (UTC)

آزاد مصدر - آشکار ذرائع ترمیم

جی طاہر صاحب اصطلاح مناسب ہے۔ آپ مضمون شروع کریں بعد میں کسی جانب سے مزید بہتر متبادل آنے کی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے --محمد شعیب

- - - - رائے دی گئی ہے کہ اس مضمون یا قطعے کو آزاد مصدر کے ساتھ ضم کردیا جائے۔ - - آشکار ذرائع - -

مجحے کوئی اعتراض نہیں -

- - - - - - - -

اسی مناسبت سے کیا - آشکار دستی محمول اتحاد - کو - آزاد دستی محمول اتحاد - کرنا مناسب ہے-

طاهر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:39, 6 جون 2012 (UTC)

  • ابھی ان دونوں میں سے کسی عنوان پر فیصلہ نہیں ہوا، آپ سے ملتمس ہوں کہ یہاں اس کے عنوان کے چناؤ میں اپنی آراء کا اظہار کریں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 10:29, 6 جون 2012 (UTC)

صفحہ صارف ترمیم

آپ کا صفحہ صارف خوبصورت ہے، لیکن جو تیرتے ہوئے پیغامات ہیں ان کی وجہ سے صفحہ پر عبارت پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 18:26, 6 جون 2012 (UTC)

عنوان تبدیلی ترمیم

شکریہ شعیب بھائی-

نام فضاء "باب" ترمیم

اردو وکیپیڈیا پر ایک نئی نام فضاء بنام "باب" کی ضرورت ہے تاکہ مختلف ابواب درست طریقے سے تخلیق کیے جاسکیں۔ وکیمیڈیا کے ذمہ داران کے مطابق یہ نام فضاء تخلیق کرنے کے لیے رائے شماری کروانا ضروری ہے۔ اس رائے شماری کا آغاز یہاں کردیا گیا ہے۔ برائے مہربانی اپنی رائے کا اظہار کریں۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 14:28, 7 جون 2012 (UTC)

کلیدی تختہ ترمیم

میں اب CRULP کا کلیدی تختہ استعمال کر رہا ہوں-

شروع میں میں نے عربی کلیدی تختہ بھی استعمال کیا تھا مگر اب ترک کر دیا ہے-

ساجد امجد ساجدصاحب٫ کھجور کا صفحہ نہ ملنے پر اسے تخلیق کیاتھا- شاید عربی "ك" لور "ک" میں فرق کی وجہ سے غلطی ہوی - معذرت "كھجور کی اقسام" کواپنے صفحہ کا حصہ بنانے کا شکریہ (بندے کی انگریزی وکیپیڈیا پر کاوش) طاھر محمود--Tahir mq "كهجور" اور "کھجور" دکھنے ميں ایک سے ہیں مگر دونوں ميں فرق ہے- دونوں حروف سے "تلاش" پر الگ الگ صفحہ کھلتا ہے- یہ فرق مجھے معلوم نہیں تھا- آپکی نشاندی پر تلاش کیا- طاھر محمود

طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:22, 9 جون 2012 (UTC)

  • بالواسطہ اسی کو کہتے ہیں جو کسی واسطے سے ہو اور یہی اردو میں مستعمل ہے اس کا ضد بلا واسطہ ہوتا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 13:52, 9 جون 2012 (UTC)
    • بالفرض اگر بواسطہ کر بھی دیا جائے تو اس کی ضد بنانے کے لئے پھر نئے سرے سے اصطلاح سازی کرنا پڑے گی، اضافت کے حروف کا، کے، کی وغیرہ ہوتے ہیں اور عربی گرامر میں ال کی اضافت موجود ہے--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:01, 9 جون 2012 (UTC)
  • مصلحتی مقام مناسب رہے گا کیونکہ Strategic کے لئے مصلحتی اور position کے لئے مقام پہلے ہی وکیپیڈیا پر موجود ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:03, 9 جون 2012 (UTC)

ہالہ ترمیم

ھالہ یہاں عرب میں لڑکیوں کا عام نام ہے-

اور اسے دو چشمی ہ سے لکھا جاتا ہے-

طاہر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:14, 10 جون 2012 (UTC)

ہالہ - میں تبدیل کیے دیتا ہوں-

طاہر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:25, 10 جون 2012 (UTC)

اصطلاحیات ترمیم

شعیب بھائی، آپ سے اور دیگر تمام صارفین کے لئے ایک گزارش ہے کہ متبادلات اور اصطلاح سازی کے لئے آپ سمرقندی بھائی کے تبادلہ خیال پر رائے لے لیا کریں، ہم نے ان سے پرزور گزارش کی ہے کہ وہ اردو دائرۃ المعارف کے لئے کم از کم اصطلاح سازی کا کام تو جاری ہی رکھیں گے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 10:16, 10 جون 2012 (UTC)

شکریہ .

Yeniçeri ترمیم

کاشف عقیل صاحب اور محمد شعیب صاحب، میری نظر سے مضمون سلطنت عثمانیہ گزرا جس میں "Yeniçeri ترکی" کو "ینی چری" لکھا ہوا ہے- جبکہ میرے مطابق یہ "جاںثاری" ہونا چاہیے-

[[5]] [[6]] [[7]] [[8]] آپ کی رائے کیا ہے۔ طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:54, 11 جون 2012 (UTC)

  • محمد شعیب صاحب،بہت شکریہ۔ مگر اس صفحہ پر جو ربط ہیں ان میں بھی "جاںثاری" ہی لکھا ہے۔
[[9]]
[[10]]
یہاں آپ تلفظ سن سکتے ہیں۔ اور اسکی تصدیق کسی ترکی بولنے والے سے بھی کی جا سکتی ہے۔ میرا مقصد صرف اسکی طرف توجہ دلانا ہے کسی بحث کا آغاز نہیں - آپ ذیادہ بہتر جانتے ہیں۔ طاھر محمود--212.107.101.147 07:36, 11 جون 2012 (UTC)
  • تو گویا ہم ترکی کو انگریزی میں پڑھ کر اسکا اردو میں ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔
اکبر شاہ نجیب آبادی نے "تاریخ الاسلام" میں شروع میں "ینگ چری" استعمال کیا- مگر بعد میں اسے "جاںثاری" لکھا ہے۔ طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:54, 11 جون 2012 (UTC)
  • کیا ثروت صولت صاحب نے "ینی چری" لکھا ہے؟ طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:11, 11 جون 2012 (UTC)

سلاطین عثمانی ترمیم

اصلاح کا شکریہ۔ سلطنت عثمانیہ مضمون میں سلاطین عثمانی میں تمام سلاطین کا لقب "غازی بیگ" لکھا ہے- ہقین مانیے مقصد نیا "شوشہ" نہیں- طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:01, 11 جون 2012 (UTC)

  • بجا فرمایا۔ "بے" یا "بیگ" ابتدائی دو عثمانی سربراہان کا لقب ہے۔ جبکہ بعد میں "سلطان" اختیار کیا گیا- جبکہ کئی سلاطین کے خاص القاب بھی ہیں- مثلا " فاتح"۔ طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:45, 11 جون 2012 (UTC)

سانچہ ترمیم

محمد شعیب، اکثر سانچے انگریزی سے اردو میں استعمال نہیں ہوتے- شاید آپ ان کو اردو میں بناتے ہیں- اگر کوئی سانچے بنانے کا طریقہ ہے تو بتا دیں تا کہ آپ کو بار بار زحمت نہ دینی پڑے۔ سانچہ:Infobox football club طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:08, 14 جون 2012 (UTC)

Teamview: 681 485 784 pass: 2004
--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:50, 14 جون 2012 (UTC)

رجوع مکرر ترمیم

شعیب بھائی رجوع مکرر بنانے کا معلوم نہیں۔ "کرسٹیانو رونالڈو" کا بنا دیں باقی سب میں دیکھ کر بنا لوں گا۔

کونسا صفحہ استعمال کیا جائے، بارسلونا یا برشلونہ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:05, 14 جون 2012 (UTC)

- - دونوں ناموں سے صفحات موجود ہیں- طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:26, 14 جون 2012 (UTC)

  • پھر میرے خیال میں ساجد بھائی سے کہہ کر دونوں صفحات کو ضم کر لینا بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:32, 14 جون 2012 (UTC)

خوش آمدید ترمیم

  • آپ نے خوش آمدید کی جگہ جو پیغام درج کیا ہے وہ ٹھیک تو ہے لیکن زیادہ بڑا پیغام ہے۔ تھوڑا چھوٹا کرنے کی کوشش کریں اور یہ عبارت "السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔" بھی ضرور درج کریں۔ اسی ترمیز کا ایک سانچہ تیار کر لیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:02, 15 جون 2012 (UTC)
  • میں نے آپ کی ترمیز والا سانچہ {{خوش آمدید}} بنا دیا ہے، ملاحظہ کر لیں اور میری گزارشات کو مدنظر رکھیں۔ لیکن دیگر منتظمین مثلاً کاشف عقیل اور اردو ٹیکسٹ بھائی سے بھی ضرور مشورہ کر لیں مبادا وہ اس پر اعتراض نہ کریں کیونکہ انتظامیہ وکیپیڈیا سے مشورہ ضروری ہے--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:13, 15 جون 2012 (UTC)

مصنع لطیف ترمیم

ضرور شعیب بھائی
طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:53, 16 جون 2012 (UTC)

تکسیر حراست ترمیم

کوئی اعترض نہیں- لیکن یہ تکسیر حراست جیل بریکنگ خاص ایپل کے لیے ہے طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:14, 19 جون 2012 (UTC)

ہیکنگ ترمیم

کچھ سمجھ نہیں آیا اسی لیے hacking لکھ دیا- آپ کا کیا خیال ہے۔ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:26, 19 جون 2012 (UTC)

  • قرصان hacker کے لیے استعمال ہو رہا ہے- hacks کو کیا کہا جانا چاہے۔ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:48, 19 جون 2012 (UTC)

انگریزی حروف ہمیشہ ابجد صغیر ترمیم

بہتر- اس بارے میں معلومات نہیں تھیں-
دوسرے یہ کہ کئی وتیپیڈیا نئے آنے والون کو ابتدائی رہنمائی اس طرح کر رہے ہیں-
[عربی] طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:50, 20 جون 2012 (UTC)

پرچم برطانیہ ترمیم

برطانیہ کے ساتھ "انگلینڈ کا جھنڈا آ رہا ہے UK کا نہیں-   مملکت متحدہ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:46, 20 جون 2012 (UTC)

شکریہ ترمیم

I am done with Urdu Wikipedia.

Thanks for your support all the time.

Tahir Mahmood--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:19, 21 جون 2012 (UTC)

home screen کے لئے صفحہ اولیں پہلے ہی موجود ہے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 10:28, 21 جون 2012 (UTC)

السلام علیکم، آپ اس مضمون پر کام جاری رکھیے جناب۔ آپ بہتر کام کر رہے ہیں۔ --O.bangash (تبادلۂ خیال) 20:14, 22 جون 2012 (UTC)

yar hum nay ya seekhni ho to kis say rabta karin

  • آپ کیا چیز سیکھنا چاہتے ہیں؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔ ساتھ میں آپ کا تعارف بھی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:13, 25 جون 2012 (UTC)
  • انضمام کی کوشش کی لیکن مسئلہ پیچیدہ ہے، تھوڑا وقت لگے گا۔ ایک دو دن میں کوشش کرتا ہوں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 17:11, 26 جون 2012 (UTC)

حاخام یا ربی ترمیم

مجھے اس اصطلاح کے بارے میں شک تھا اس لئے تبدیل کیا، بہرحال جیسے آپ مناسب سمجھیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 17:34, 26 جون 2012 (UTC)

  • شعیب بھائی، خالہ مقالات نہ بنائیں، زیادہ نہیں تو ایک دو سطریں تو ضرور ہی لکھ دیا کریں اور زمرہ جات بھی موجود نہیں ہیں، اس طرح ویکپیڈیا پر خالی مضامین کو دوبارہ تلاش کرنے کر کے لکھنے کی دقت اٹھانی پڑے گی۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:53, 27 جون 2012 (UTC)
  • صارف نام کی تبدیلی آسان بھی نہیں اور مشکل بھی نہیں۔ میں نے بھی اپنا صارفی نام تبدیل کیا تھا اور اس کے لئے مجھے کافی محنت کرنا پڑی۔ ملاحظہ کریں مشکل، مدد درکار اور مدد درکار ۔ میرے خیال میں اس کے لئے سب سے پہلے آپ تبادلۂ خیال منصوبہ:منتظمین درخواست دیں، پھر کوئی مامور اداری آپ کو آپ کے پسند کے نام کی طرف صارف نام کے طرف منتقل کر دے گا۔ ثاقب اور خاور مامور اداری پر فائز ہیں لیکن وہ آج کل وکیپیڈیا پر متحرک نہیں ہیں--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:06, 28 جون 2012 (UTC)

برشلونہ ترمیم

میرے دوست برشلونہ کا صحفہ بارسلونا کے ساتھ رجوع مقرر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • میرے دوست اردو میں بارسلونا کو پرشلونہ کہتے ہیں اور ہم اردو ویکیپیڈیا میں ہیں نہ کہ انگیریزی میں۔

میں نے تبادلۂ خیال:بارسلونا پڑھ لیا ہے لیکن اس لا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کا نام بارسلونا رکھیں۔ کچھ بھی ہو پرشلونہ ہی ہوگا۔ ایسے تو اٹلی کا اردو نام اطالیہ ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اسے اٹلی ہی کہیں۔ ہال ہی میں یورو کپ ۲۰۱۲ء ہوا ہے جس میں اٹلی کو شکست ہوئی لیکن میڈیا نے تو یہ نہیں کہا کہ اٹلی کو شکست ہوی ۔ انھوں نے تو یہ کہا تھا کہ اطالیہ کو شکست ہوئی۔

«Yethrosh/وثق 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔