خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب ممتازصدیقی کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,712 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:54, 22 مئی 2013 (م ع و) ممتاز صدیقی صاحب آپ کا انداز تحریر دیکھ کر خوشی ہوئی جو ماشااللہ آپکی سطح تعلیم کی نشاندہی بذات خود ہے۔ آپ سے ایک گذارش ہے کہ آپ شمارندی مضامین لکھنے سے قبل اگر ایک نظر صفحہ جدید اصطلاحات و الفاظ کی اصطلاحات پر اور جو مضامین اب تک شمارندے پہ موجود ہیں ان پر ایک نظر ڈال لیں تو بہت مہربانی ہوگی اس طرح ہمکو بہت سی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملے گی۔ اور اسکا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ کوئی ایک انگریزی کی اصطلاح دو طرح کے ترجمے سے بچ جاۓ گی۔ ہم کو ہر ہر لفظ سوچ سمجھ کر لکھنا ہوگا ، صرف ایک مضمون یا صفحہ لکھنے کے جو لفظ ملے اسکو استعمال کرتے چلے جانا مناسب نہیں۔ مثلا آپ نے اپنے Execute کے لیۓ چلا لکھا ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ، آپ جیسی تعلیم کی شخصیت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ Execute ایک منفرد اصطلاح ہے اور اسکے لیے کوئی مخصوص اصطلاح اردو میں بھی بنانا لازم ہے ، جو کہ میں نے تبدیل کرکے اجرا کردیا ہے۔ اگر آپکے پاس کوئی مزید مناسب لفظ ہو تو ضرور بتایۓ گا۔ اگر آپ پہلے سے موجود کسی اصطلاح کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا آپ کے پاس کوئی بہتر متبادل ہو ضرور بتایۓ گا۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیۓ کہ ہر انگریزی اصطلاح کے لیۓ ایک ہی اردو اصطلاح ہو۔ ورنہ اردو میں وہی ہوگا جو مغلوں کے زمانے سے اردو دان کرتے چلے آرہے ہیں ، صرف شعر و شاعری ، ناچ گانا اور گویۓ و قوال۔ افراز

کچھ اصلاحات کے باراے میں

ترمیم

آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ اور آپ کا مشورہ بھی سر آنکھوں پر۔ اصل میں میں خود بھی بہت سی اصطلاحاتکے بارے میں جو میں نے استعمال کی ہیں زیادہ مطمعن نہیں ہوں۔ ویسے میری اردو بھی بس ایسی ہی ھے۔ کچھ اس لیے بھی کہ ہم اردو میں آدھی انگریزی ڈال دیتے ہیں اس طرح نہ اردو صحیح نہ انگریزی۔ ویسے میں نے execute اور دوسری کئی اصطلاحات کیلیےنئی اصطلاحات والا صفحہ دیکھا تھ ادurduseek.com کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی مناسب لفظ نہیں ملا۔ مضامین البتہ سارے نہیں دیکھ سکا!

میری خوائش تو بہت ہے کہ اردو وکی میں کچھ حصہ ڈالوں لیکن فی الحال مصروفیت اجازت نیہں دے رہی۔ انشا اللہ کوشش کروں گا کہ روزانہ ایک آدھ پیرا لکھ سکوں۔ ویسے بھی کافی عرصے کے بعد اردو میں لکھنے کی کوشش کی ہے اس لیے کچھ وقت تو بہرحال لگے گا۔

آپ سے گزارش ہے کہ میری تجاویز کو اس وقت تک زیادہ اہمیت نہ دیں جب تک کہ اپنے کسی ماہر ساتھی سے مشورہ کر کے اپنی تسلی نہ کر لیں۔ یہ میں اس لیے کہ رہا ہوں کیونکہ آپ نے رابط کو جال سے بدل دیا ھے اور شمارندہ کاری کو بھی شمارندگی سے بدلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ میں نے تو صرف رائے دی ہے ورنہ میرے لیے آپ جیسے اردو ماہرین کی رائے ہی زیادہ معتبر ھے۔

میں آپ کی رائے سی متفق ہوں کہ ہمیں مناسب اصطلاحات شروع میں ہی اپنا لینی چاہیے ورنہ ایک دفعہ رائج ہو گئیں تہ بدلنا مشکل ہو جائے گا۔

کسی دوسری جگہ ایک صاحب نے کہا ھے کہ ہمیں وہ اصطلاحات ہی اپنانی چاہیں جو ایک عام آدمی سمجھ سکے۔ اگرچہ کسی حد تک میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ جو اصطلاح اخبارات میں استعمال ہوتی ہیں وہ عام آدمی سمجھتا ھے اور اخبارات کمپیوٹر ہی استعمال کرتے ہیں شمارندہ نہیں اور جھاں ہم عربی اور فارسی کے لفظ آسانی سے استعمال کر لیتے ہیں وہاں انگریزی کے الفاظ پر ہچکچاہٹ کیوں ؟ لیکن اس کے باوجود میری خوائش یہی ہے کہ اردو میں دوسری زبانوں کے الفاظ اسی وقت ہی استعمال کریں جب اردو میں مناسب متبادل نہ ملے(وہ بھی ماہرین کے مشورے سے ہی)۔ --ممتازصدیقی 20:14, 16 اگست 2006 (UTC)

ترجمہ

ترمیم

طنابی شمارندہ کاری کے تبادلہ خیال پر آپکی اصطلاحات کا ترجمہ درج کردیا ہے، ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور اپنی آرا یا اعتراضات سے آگاہ فرمایۓ۔ افراز

گذارشات

ترمیم
  • ممتاز صدیقی صاحب چند گذارشات ، صفحہ کے رابطوں کے بارے میں عرض کرنا چاہتا ہوں
  • ویکیپیڈیا پر [ [ عنوان ] ] کے زریعے جو رابطے بناۓ جاتے ہیں تو ان میں دراصل دو عنوانات کو پوشیدہ کیا جاسکتا ہے ، ایک وہ جو وہیں نظر آتا ہے جہاں بنایا گیا ہو اور دوسرا وہ جو اس رابطے پر کلک کرکے اس صفحہ تک جانے پر عنوان کی حیثیت سے نظر آۓ گا۔ اگر آپ اس طرح رکھیں گے
  1. [ [ مسئلے کے حل یا الخوارزمہ ] ] تو صفحہ کا عنوان ----- مسئلے کے حل یا الخوارزمہ ----- بن جاۓ گا جو کسی بھی طرح ایک صفحہ کا عنوان نہیں لگتا
  2. [ [ الخوارزمہ|مسئلے کے حل یا الخوارزمہ] ] اس طرح رکھنے پر صفحہ کا عنوان ----- الخوارزمہ ----- بنے گا جو کہ درست عنوان ہے
  • [ [ جھمگٹھے (یا Cluster ] ]) کو تبدیل کرکے [ [ خوشہ|جھمگٹھے (Cluster)] ] کردیا ہے ، بریکٹ میں انگریزی کے ساتھ یا نہیں بھی لکھا جاۓ تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
  • جھمگٹھے کا پوشیدہ نام (جو کہ اب صفحہ کا عنوان بنے گا) خوشہ ، اگر آپ کو مناسب نہ لگے تو آپ واپس تبدیل کرلیجیۓ گا، ویسے کہکشاؤں کے جھمگٹھے کے لیۓ علم کائنات کے حصے میں خوشہ ہی استعمال کیا جا چکا ہے۔
  • آپ کے صفحے پر لکھا شعر بہت اچھا لگا  :-)

افراز

شکریہ افراز صاحب۔ آئیندہ وراۓ متن اور متعلقہ رابطہ کا خیال رکھوں گا۔ خوشہ جھمگٹھے کی نسبت بہت بہتر ھے۔ --ممتازصدیقی 09:39, 19 اگست 2006 (UTC)

درخواست

ترمیم

برأے مہربانی اس صفحہ پر اپنے خیال کا اظہار کریں۔ تبادلۂ خیال زمرہ:مسلمانوں کی تفرقے بازیاں --کامی 12:22, 30 جنوری 2007 (UTC)