تبادلۂ خیال صارف:کاشف عقیل/وثق 5
mediawiki messages
ترمیم- حروف کو لمبا کرنے کے لیے U0640 استعمال کیا جاتا ہے جو کہ UNICODE معیار میں شامل ہے۔ مثال کے طور پر میڈیاوکی:Newtitle کی حالیہ ترمیم دیکھیں۔ کسی خاص فونٹ کو خوش کرنے کے لیے بغیر مشورہ کیے اس طرح کی تبدیلیاں مناسب نہیں۔ اگر وکیپیڈیا پر کبھی نستعلیق نویسہ لاگو بھی کر دیا گیا نو وہ صرف متن پر ہو گا، نہ کہ تظبیطی لکھائی پر۔ اگر اسطرح کی تبدیلیاں صرف تجرباتی طور پر کی جا رہی ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، دوسری صورت میں دیوان عام میں مشورہ ضروری ہے، خاص طور پر ان لوگوں سے جن کی شب و روز محنت سے یہ سارا ترجمہ تکمیل پایا ہے۔ --Urdutext 02:45, 1 جنوری 2011 (UTC)
infobox settlemet
ترمیم
کاشف صاحب، آپ شہروں کے سانچے پر کام کر رہے ہیں۔ توجہ دلانا چاہ رہا تھا کہ صفحہ وکٹوریا، برٹش کولمبیا کے اوپر coordinates کا ربط ٹوٹا ہوا ہے جبکہ سانچہ کے اندر سے درست ہے۔ --Urdutext 12:51, 2 جنوری 2011 (UTC)
اب درست ہے۔ --Urdutext 12:53, 2 جنوری 2011 (UTC)
لبیک
ترمیمجناب کاشف بھائی، آپ نے اکثر ملاحظہ کیا ہو گا کہ میں نئے بنائے گئے مضامین اور تازہ ترامیم پر اکثر نظر رکھتا ہوں اور حتی الوسع ان کی درستگی (اگر ضروری ہو) بھی کرتا رہتا ہوں۔ مزید میرا ارادہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ مضامین اردو وکیپیڈیا پر لکھوں چاہے وہ ایک ہی پیراگراف میں ہوں۔ میں نے {{پنجاب کی تحصیلیں}} پر کام شروع کر رکھا ہے اور میں انشاء اللہ جلد ہی اسے مکمل کر لوں گا۔ یہ سب بیان کرنے سے میرا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ میں یہ آشکار کروں کہ میں کتنا کام کر رہا ہوں میرا مدعا یہی ہے کہ میں اردو اور اردو وکیپیڈیا کو ایک اعلی مقام دلانا چاہتا ہوں۔
جہاں تک بات ہے نئے مضامین کی نوک پلک سنوارنے کا تو میں حاضر ہوں اور جتنا ممکن ہو سکا، پہلے سے بھی زیادہ کوشش کروں گا کہ نئے مضامین پر نظر رکھوں تا کہ اردو وکیپیڈیا کے معیار پر حرف نہ آئے۔ --ساجد امجد ساجد 07:07, 3 جنوری 2011 (UTC)
اردو یونیکوڈ
ترمیمکسی ایک مقالے کا ربط دے دیں اور ہو سکے تو ایک آدھ مثال بھی پیش کر دیں تا کی AWB کے ذریعے اس کام کو خودکار بنایا جا سکے۔ حیدر 20:09, 4 جنوری 2011 (UTC)
وکی میڈیا
ترمیمیہاں http://www.mediawiki.org/wiki/Extension:StringFunctions دیے گئے چند فنکشنز کی ضرورت آن پڑی ہے جس کیلیے وکی میڈیا ورژن 1.7 کی ضرورت آن پڑی ہے۔ کیا آپ وکیپیڈیا اردو کے وکی میڈیا کو اپ ڈیٹ کرنے کے سلسلے میں میری کوئی مدد کر سکتے ہیں؟ جواب کا منتظر رہوں گا۔ حیدر 21:36, 4 جنوری 2011 (UTC)
- میرے علم کے مطابق اب یہ اختیار صرف وکی میڈیا فاؤنڈیشن کے ملازمین کے ہاتھ میں ہے اور کوئی منتظم آپ کی مدد نہیں کر پائے گا۔ وکیمیڈیا کو اپڈیٹ کیے بغیر مندرجہ ذیل سانچے شاید آپ کے کام میں معاون ثابت ہوں
- {{Str find}}
- {{Str left}}
- {{Str right}}
- {{Decade/get year}} - مثال کے لیے
--کاشف عقیل 21:51, 4 جنوری 2011 (UTC)
کیٹگری ہومیو پیتھی
ترمیمسلام برادر: ہومیو پیتھی کے نام سے کوئی کیٹگری نہیں ہے---Maqsoodshah01 09:41, 13 جنوری 2011 (UTC)
ایک مزید تکلیف
ترمیمکاشف بھائی اسلام علیکم۔۔۔ آپ کی کیسی طبعیت ہے؟؟ میں آپ کو ایک اور تکلیف دوں گا۔ براہ مہربانی میری مدد کریں میں ویکی یو ای ٹی پر math فنکشن enable کرنا چاہ رہا ہوں۔ میں نے کافی کوشش کی ہے لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ براہ مہربانی اگر آپ اس بارے میں میری کچھ مدد کر سکیں تو ایک اور احسان ہو گا۔ :) چونکہ یہ ایک انجیئرنگ یونیورسٹی کی ویکی ہے اس لیے اس فنکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ شکریہ۔ --عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ 13:35, 15 جنوری 2011 (UTC)
- جو دالہ (funtion) آپ مجاز (enable) کرنا چاہ رہے ہیں اس کا نام بتائیں تو کچھ معلوم ہو کہ مسئلہ کیا ہے۔ اگر ایک سے زائد ہیں تو تمام کے نام بتائیے۔ --کاشف عقیل 03:16, 16 جنوری 2011 (UTC)
٭sorry i am writing in English, i just wanted to tell you kashif bhai that i have enabled math functions on WikiUET, you can check it here. Example Math Functions Just wanted to say you thank you for your kind help that you was every ready to help. I really appreciate. InshAllah i make my presence on Urdu Wikipedia in a couple of days. Thanks :) God Bless you. --عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ 22:37, 17 جنوری 2011 (UTC)
- بہت خوب۔ فائل:Smile.PNG --کاشف عقیل 22:44, 17 جنوری 2011 (UTC)
توجہ درکار
ترمیمتبادلۂ خیال منصوبہ:AutoWikiBrowser/Typos پر آپ کی توجہ درکار ہے۔ آپ کے مشورے کے بغیر مزید تبدیلیاں ناممکن ہیں۔ حیدر 02:45, 18 جنوری 2011 (UTC)
Welcome
ترمیمأهلا و سهلا بك شكرا على استرجاع الصورة الأصلية هنا
Thank you dear me to retrieving the original image here.--ترجمان05 12:47, 18 جنوری 2011 (UTC)
- You are most welcome my friend. Sorry but I do not speak Arabic. I was just patrolling and undid what looked like vandalism to me. --کاشف عقیل 14:51, 18 جنوری 2011 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی۔ آپ کے محرکات والے سوال کا جواب یہاں درج کردیا ہے۔ حجت تمام ہوئی۔ خوش رہیں۔ --سمرقندی 03:49, 19 جنوری 2011 (UTC)
فیصلہ
ترمیمکاشف بھائی، اگرچہ آپ نے منتظمی حقوق کے سلسلے میں اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا لیکن اس رائے شماری کے 7 دن پورے ہونے پر رائے کی مناسبت سے فیصلے کا اعلان کر دیا جائے۔ نوازش ہو گی۔--ساجد امجد ساجد 14:16, 25 جنوری 2011 (UTC)
اہم ترین مقالات
ترمیمکاشف بھائی، براہ مہربانی اس فہرست کو تازہ کر دیں۔--Sasajid 11:46, 27 جنوری 2011 (UTC)
نئے سانچے
ترمیمالسلام علکیم کاشف بھائ، میں نے دو نئے سانچے کی تشکیل کی کوشش کی ہے۔ اگر آپ ایک نگاہ ان پر ڈال دیں تو نوازش ہوگی۔ ان کے نام ہیں، {{صارف_صفحہ}} اور {{سانچہ_ساقط}} --محمد انس علی 21:28, 4 فروری 2011 (UTC)
- محترم میں نے کافی عرصہ قبل کچھ مضامین (کینیڈا کے شہر وغیرہ) نادانستگی میں انگریزی نام سے صفحات بنا کر لکھ دیئے تھے۔ اب انہیں درست نیویگیٹ کرنے کے لئے کیا طریقہ کار مناسب رہے گا؟ میرے ذہن میں یہ ہے کہ اردو نام سے صفحات بنا کر مواد منتقل کر دوں اور پھر انگریزی نام والے صفحے پر ری ڈائرکٹ کا کوڈ بقیہ کام کر دے گا۔ آپ اس سلسلے میں کیا فرمائیں گے؟ دوسرا اس کام کے لئے مجھے کوڈز بھی درکار ہوں گے کہ ری ڈائرکٹ کیسے کرنا ہے وغیرہ وغیرہ۔ یا پھر میں اردو صفحات بنا کر ادھر بھی مواد لکھ دوں اور پھر دونوں صفحات کو اردو نام والے صفحے میں ضم کر دینے کی درخواست کروں؟ اپنی رائے سے آگاہ کیجئے گا اور یہ بھی کہ اس سلسلے میں کون سے کوڈز استعمال کروں؟--قیصرانی 12:17, 10 فروری 2011 (UTC)
- آپ ان تمام صفحات کی فہرست یہاں فراہم کردیں۔ باقی کام میں کردوں گا۔ سب سے مناسب طریقہ خود مقالے کو منتقل کرنا ہے جس سے رجوع مکرر خود بخود بن جائے گا۔ --کاشف عقیل 19:15, 19 فروری 2011 (UTC)
گھوڑا مضمون
ترمیمالسلام علیکم۔ گھوڑے کے مضمون پر کسی وقت ایک نظر ڈال لیجئے گا کہ جدول اور تصاویر میں ابھی بھی ڈالنا نہیں سیکھ سکا :-(--قیصرانی 10:54, 15 فروری 2011 (UTC)
- جدول اور تصاویر ڈالنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا سے جوں کا توں نقل کرلیں اور پھر سطح البین پر نظر آنے والا متن ترجمہ کردیں۔ گھوڑے کے مضمون پر میں نے یہ کام کردیا ہے۔ تاہم اس میں موجود اصطلاحات کا ترجمہ میرے بس کی بات نہیں۔ اس سلسلے میں سمرقندی بھائی کی مدد درکار ہوگی۔ --کاشف عقیل 19:21, 19 فروری 2011 (UTC)
خیریت مطلوب
ترمیمکاشف بھائی، ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور میں آپ کو اور آپ سے بھی زیادہ آپ کی اہل خانہ کو صبر کی تلقین کروں گا؛ کیونکہ صبر وہی ہے جو مصیبت کے عین موقع پر کیا جائے، سانحہ کے بعد تو اللہ تعالیٰ بتدریج صبر عطا کر ہی دیتا ہے۔ بہرحال، اگر ممکن ہو سکے تو ایک چھوٹا سا پیغام اپنی خیریت کے بارے میں لکھ دیجئے تا کہ تسلی رہے۔ --ساجد امجد ساجد 08:32, 16 فروری 2011 (UTC)
- آپ احباب کی فکرمندی کا شکریہ۔ الحمدللہ سب خیریت ہے۔ بس بہت سی چیزیں ایک ساتھ ہوجانے کے باعث مصروفیت بہت زیادہ ہوگئی ہے اور وکیپیڈیا کے لیے وقت نہیں نکل پارہا۔ --کاشف عقیل 19:13, 19 فروری 2011 (UTC)
مدد درکار: بحوالہ کھاتہ - عمر احمد بنگش
ترمیمالسلام علیکم، کاشف بھائی۔۔ مجھے اپنے کھاتہ کے حوالہ سے تھوڑی مدد درکار ہے۔ مدعا یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل میں نے وکیپیڈیا پر اپنا نام، درخواست دے کر “عمر احمد بنگش“ سے o.bangash کروایا تھا۔ اس کے بعد سے اب مسئلہ یہ ہے کہ بعض پیغامات مجھے “تبادلہ خیال: عمر احمد بنگش“ میں موصول ہوتے ہیں مگر وہ میرے تبادلہ خیال کے صفحہ پر ظاہر نہیں ہوتے۔ “تبادلہ خیال: عمر احمد بنگش“، “تبادلہ خیال:o.bangash“ کی جانب رجوع مکرر ہے۔ ان پیغامات کا مجھے نوٹیفیکیشن نہیں ملتا، اور ان پیغامات کو دیکھنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ میں “تبادلہ خیال: عمر احمد بنگش“ کے صفحہ کا تاریخچہ ملاحظہ کروں۔ کئی پیغامات میں نے آج ہی دیکھے، وہ بھی حالیہ تبدیلیوں کے صفحہ پر نظر پڑی تو معلوم ہوا کہ پیغامات وہاں موصول ہو رہے ہیں۔۔۔۔ اس کا حل اگر آپ تجویز کر دیں تو بہت نوازش ہو گی۔ فائل:Smile.PNG --O.bangash 21:31, 18 فروری 2011 (UTC)
- غالب امکان ہے کہ آپکا مسئلہ سانچہ {{برقی خط پیغام}} میں غلط صارف نام کی وجہ سے تھا۔ اب حل ہوجانا چاہیے۔ اگر اب بھی حل نہیں ہوا ہے تو مجھے مطلع کیجیے گا تاکہ میں مزید تحقیق کرسکوں۔ --کاشف عقیل 20:14, 19 فروری 2011 (UTC)
- شکریہ کاشف بھائی، دیکھیے اب کوئی پیغام بھیجے تو پتہ چلے گا۔ مسئلہ ہوا تو آپ کو پھر تکلیف دوں گا۔ --O.bangash 10:41, 20 فروری 2011 (UTC)
مدد درکار: بحوالہ کھاتہ - ساجد احمد ساجد
ترمیم- میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ درپیش ہے، میں نے بھی اپنا صفحہ User:Sasajid سے صارف:ساجد امجد ساجد کی طرف منتقل کر دیا تھا اس کے بعد مجھے ملنے والے پیغامات کے لئے مجھے برقی خط بھی موصول نہیں ہوتا۔ --ساجد امجد ساجد 07:53, 19 فروری 2011 (UTC)
- آپکا مسئلہ مختلف ہے۔ آپ کا صارف نام تبدیل ہی نہیں ہوا ہے۔ آپ نے صرف اپنا صفحہ منتقل کیا ہے لیکن صارف کو درست طریقے سے منتقل نہیں کیا گیا ہے۔ صارف کو منتقل کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے۔ یہ اختیار متحرک منتظمین میں سے صرف سمرقندی بھائی کے پاس تھا جو اب اس سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔ یا تو کسی دوسرے غیر متحرک منتظم اعلی سے رابطہ کریں یا پھر انگریزی پر کسی مضیف (steward) سے۔ اس کے بعد جو مسئلہ ہو وہ حل کرنے میں میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں۔ --کاشف عقیل 20:21, 19 فروری 2011 (UTC)
- ثاقب سعود اور خاور کے پاس یہ اختیار اب بھی موجود ہے گوکہ دونوں غیر متحرک ہیں۔ اگر آپ ان سے رابطہ کرسکیں تو یہ دونوں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ --کاشف عقیل 20:28, 19 فروری 2011 (UTC)
مدد درکار: بحوالہ کھاتہ - محمد انس علی
ترمیم- قطع/چسپاں یہی مسئلہ میرے ساتھ بھی ہے۔ --محمد انس علی 14:15, 19 فروری 2011 (UTC)
- آپکا مسئلہ ساجد صاحب والا ہے؛ کھاتہ منتقل ہی نہیں ہوا ہے۔ ساجد صاحب کا کام تو کافی زیادہ ہے اور بہتر ہے کہ وہ اپنا کھاتا درست طریقے سے منتقل کروائیں تاکہ ان کی ترامیم کی تاریخ بھی درست طریقے سے منتقل ہو تاہم آپ کے لیے ایک دوسرا راستہ بھی ہے۔ آپ "محمد انس علی" کے نام سے نیا کھاتہ بنا سکتے ہیں۔ اس صورت میں نقصان صرف یہ ہے کہ آپ کا اب تک کا کام آپ کے پرانے کھاتے سے منسلک رہے گا اور نئے کھاتے پر ظاہر نہیں ہوگا۔ --کاشف عقیل 20:25, 19 فروری 2011 (UTC)
- مگر میں صارف Mdanusali ہی رکھنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ میں اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی اسی نام سے فعال ہوں۔ دیگر صورت ؟ --محمد انس علی 07:34, 20 فروری 2011 (UTC)
- آپکا مسئلہ ساجد صاحب والا ہے؛ کھاتہ منتقل ہی نہیں ہوا ہے۔ ساجد صاحب کا کام تو کافی زیادہ ہے اور بہتر ہے کہ وہ اپنا کھاتا درست طریقے سے منتقل کروائیں تاکہ ان کی ترامیم کی تاریخ بھی درست طریقے سے منتقل ہو تاہم آپ کے لیے ایک دوسرا راستہ بھی ہے۔ آپ "محمد انس علی" کے نام سے نیا کھاتہ بنا سکتے ہیں۔ اس صورت میں نقصان صرف یہ ہے کہ آپ کا اب تک کا کام آپ کے پرانے کھاتے سے منسلک رہے گا اور نئے کھاتے پر ظاہر نہیں ہوگا۔ --کاشف عقیل 20:25, 19 فروری 2011 (UTC)
تاتار وکیپیڈیا
ترمیمتبادلہ خیال صفحہ اول پر تاتاری وکیپیڈیا کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ ان کو بھی ربط میں شامل کیا جائے۔ وقت ہو تو اس پر توجہ دیں۔ --Urdutext 23:32, 21 مارچ 2011 (UTC)
- اگر درخواست صفحہ اول پر ربط دینے سے متعلق تھی تو وہ دے دیا گیا ہے۔ --کاشف عقیل 03:11, 22 مارچ 2011 (UTC)
معذ رت
ترمیممیں معذرت کا طلبگار ہوں لیکن برائے مہربانی مجھے آگاہ کریں کہ میں نے اگر پاروں کے صفحات میں فہرست شامل کی ہے تو اس میں کیا غلطی سرزد ہو ئی ہے اور اس کا صحیح طریقہ کار کیا ہے؟ آپ کے تعاون کا طلبگار؛ عامر شاہین
خانۂ معلومات سورت
ترمیممحترم اس 'خانہ معلومات سورت' میں سورت کی ترییب نزولی کے اظہار کے لیے ایک لائن کا اضافہ فرما دیں۔ شکریہ: عامر شاہین
اس مضمون کے ساتھ میری مدد کر سکتا ہے. شکریہ.
ترمیماس مضمون کے ساتھ میری مدد کر سکتا ہے. شکریہ.
Teide--81.32.235.115 09:45, 3 مئی 2011 (UTC)
یہاں اس جگہ کا اردو میں ایک مضمون ہے : [1]
آپ کے سوالوں کے جوابات
ترمیممحترم کاشف عقیل صاحب! عرض ہے کہ تمام لوگوں کے ذہن اور مزاج ایک جیسے نہیں ہوتے۔ بعض کے نزدیک ایک چیز کی اہمیت ہوتی ہے اور بعض کے نزدیک وہی غیر اہم ہوتی ہے۔ آپ کو میرے قرآن کریم کے پاروں والے زمرے اور پاروں پر مضامین پر جو اعتراض ہے وہ اس وجہ سے ہے کہ جب یہاں سورتوں پر مضامین موجود ہیں تو ہر ہر پارے پر مضمون لکھنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ اس سوال کا سادہ سا جواب یہی ہے کہ جب قرآن کریم کی ہر سورت اپنی انفرادی حیثیت سے موجود ہے تو پھر وہاں بھی پاروں کی ضرورت نہیں تھی لیکن اگر قرآن کریم میں پارے موجود ہیں اور آپ کہیں بھی قرآن کریم کا مطالعہ کر لیں آپ کو وہاں قرآن کریم کی پاروں کے حساب سے Sorting یا پارے اپنی انفرادی حیثیت سے ضرور ملیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی بھی اپنی ایک خاص اہمیت ہے چاہے یہ اہمیت تاریخی نہ سہی ترتیبی ہی سہی اور اسی اہمیت کے پیش نظر میں نے ان پر مضامین لکھے، اس میں میں نے نہ کسی پارے کے شان نزول کا ذکر کیا اور نہ ہی کوئی خاص موضوع بیان کیا، صرف اتنا ہی بتایا کہ یہ فلاں فلاں پارہ ہے اور اس میں فلاں فلاں سورت ہے۔ ہم اور آپ تو چلیں قرآن کریم کے باقاعدہ نہ سہی لیکن بہرحال قاری ہیں لیکن ذرا سوچیں کہ جو شخص پہلی دفعہ قرآن کریم کا مطالعہ کرنے جا رہا ہے اسے یہ جاننے کی جستجو ضرور ہو سکتی ہے کہ آخر یہ ہر صفحہ کے اوپری دائیں اور بائیں طرف جو الفاظ لکھے ہوئے ہیں ان کا کیا مطلب اور مقصد ہے؟ رہی بات اسلوب سمجھنے کی تو بھئی ہم نووارد ہیں اور ہم اسی طرح غلطیوں سے سیکھیں گے، میں نے محض آپ کے اتنا کہنے پر ہی معذرت کر لی کہ میں جو پاروں میں فہرست شامل کر رہا ہوں وہ درست طریقہ نہیں ہے لیکن آپ کا پیغام موصول ہونے تک میں تیسوں پاروں میں وہ فہرست شامل کر چکا تھا اور میں نے ایسا کیا بھی پہلی دفعہ ہے کہ میں نے کسی مضمون میں کوئی فہرست یا ٹیبل شامل کیا۔ اب آپ بجائے اس کے کہ میری غلطی کی نشاندہی کرتے الٹا برہم ہو گئے کہ اب میں نے جو کرنا تھا کر چکا اس لیے اب اصلاح کا کیا فائدہ؟ لیکن محترم میں نے آگے بھی اس پر کام کرنا ہے اور اگر آپ میری اصلاح نہیں فرمائیں گے، محض تنقید کریں گے اور ہماری کسی غلطی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ یہ نہیں بتائیں گے کہ آخر اس میں غلطی ہوئی کیا ہے اور اس کا صحیح طریقہ کار کیا تھا؟ اور یہاں پہ کیا کیا جانا چاہیے تھا؟ تو ہم کیسے سیکھیں گے۔ لہذا محترم سکھائیے اور سکھائیے بھی اس انداز میں کہ پہلے تعریف کریں اور پھر تنقید تاکہ کوئی دلبرادشتہ نہ ہو اور اسے اپنی اہمیت کا احساس ہو اور اس کے کام کی قدر ہو چاہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔ اب رہی بات زمرہ جات کی تو بجا کہ اس میں میں نے کافی چھیڑ خانی کی ہے لیکن خدا جانتا ہے کہ میں نے جو بھی کوشش کی وہ ان زمرہ جات کو منظم کرنے کے حوالے سے کی ہے اور میں نے کافی سارے زمرے نئے بھی بنائے تاکہ جو مضامین دستیاب ہیں وہ ساتھ ہی ساتھ منظم ہوتے جائیں۔ ابھی میں نے زیادہ کام قرآن کے زمرہ میں کیا ہے کہ اس میں میں نے حال ہی میں قرآن پر کتب نامی زمرہ تخلیق کیا اور قرآن کے تراجم ، تفسیر اور تجوید وغیرہ پر جو جو کتب لکھی گئی ہیں ان کے مضامین اس کے ماتحت لایا تو اس میں کیا غلط ہوا۔ بنیادی طور پر ہونا یہ چاہیے کہ قرآن پر جو جو مضمون کسی بھی حوالے سے لکھا جائے وہ زمرہ قرآن کے ماتحت کسی نہ کسی اور زمرہ میں آئے نہ کہ قرآن نامی زمرہ میں۔ قرآن نامی زمرہ میں صرف ایک مضمون ہونا چاہیے جو قرآن پر ہو، باقی تمام مضامین اسی زمرہ کے ماتحت کسی نہ کسی زمرہ میں ہونا چاہییں۔ اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو اگر کوئی فرشتہ پر مضمون لکھتا ہے اور اسے قرآن کے زمرہ کے ماتحت لے آتا ہے کہ اس کا ذکر قرآن میں ہے تو جب اس طرح کے مضامین بڑھتے جائیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ایک کھچڑی سی پک جائے گی اور اس سے استفادہ بھی مشکل ہو گا اور بعد میں اسے منظم کرنا بھی کہ پھر کوئی اتنی سردرد نہیں لے گا۔ ابھی بھی اس زمرہ میں ایسے مضامین ہیں جنہیں کسی اور زمرہ میں ہونا چاہیے مثلاً سلیمان علیہ السلام پر مضمون ہے کہ یہ مضمون نبی اور رسول کے زمرہ میں مناسب لگتا ہے اور اسے وہیں ہونا چاہیے اس زمرہ میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اور بھی بہت سے انبیاء کا قرآن میں ذکر ہے لیکن ہم انہیں تو یہاں نہیں لائے تو پھر یہی کیوں؟ اس کے علاوہ پارہ (قرآن) کا مضمون دیکھ لیں تو اس میں کچھ بھی نہیں سوائے اس کے کہ اس میں مذید تین مضامین کے روابط دیے ہوئے ہیں۔ خدا (خالق) کے مضمون کو لے لیں کہ یہ مضمون اللہ نام کے زمرہ میں مناسب لگتا ہے۔ حق و باطل کی پہچان نامی مضمون کو دیکھ لیں کہ اس میں سوائے ایک آیت کے اور کچھ نہیں۔، اس نام سے کسی علیحدہ مضمون کی ضرورت نہیں کہ یہ عنوان قران نامی مضمون میں ضم ہو جانا چاہیے۔ آپ نے میرے سورتوں پر مضامین پر تو اعتراض کر لیا لیکن ذرا طوال مفصل ، اوساط مفصل اور قصار مفصل نامی مضامین دیکھیے کہ یہ بھی قرآن کے کسی جزو کا ذکر ہے جس کا کوئی شان نزول نہیں یا کوئی خاص موضوع نہیں محض ایک ترتیبی حیثیت ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر جو مضمون ہے وہ بھی محمد نامی زمرہ میں مناسب لگتا ہے۔ تو ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم کوئی ایک مضمون لکھیں اور بغیر کسی تنظیم کے اسے بے شمار زمروں میں رکھ دیں تو اس طرح سے وہی بات کہ کھچڑی پکے گی اور زمرہ جات کا مقصد فوت ہو جائے گا۔ والسلام : آپ کے تعاون کا طلبگار اور خیر اندیش ۔ عامر شاہین۔2011-05-03
- تفصیلی جواب کا شکریہ۔ برہمی اس بات پر نہیں کہ آپ غلطی کر رہے ہیں، اس بات پر ہے کہ کسی دوسرے ساتھی کی بات کو نظر انداز نہ کریں اور مزید تبدیلیاں کرنے سے پہلے اس کا بروقت جواب دیں۔ یہاں آئے روز ایسے لوگ آتے ہیں جو بہت سے مضامین میں گڑبڑ کرجاتے ہیں اور پھر باقی ساتھیوں کو انکی درستگی کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ بروقت جوب دیں گے تو ہمیں اطمینان ہوگا کہ آپ ان میں سے نہیں جو تخریب کاری کرکے چلے جاتے ہیں، بس اتنی سے بات ہے۔ زمرہ جات اور پاروں پر مضامین کو الگ الگ زیرِبحث لاتے ہیں۔
- زمروں پر میری آپ سے گذارش ہے کہ اس میں احتیاط برتیں۔ یہ کام اتنا سیدھا نہیں جتنا شاید آپ سمجھ رہے ہیں۔ اس کے لیے سب سے مناسب یہ ہے کہ آپ ساجد صاحب سے مشورہ کریں۔ تمام زمرہ جات انہوں نے ہی درست کیے ہیں اور وہ ہی اس بارے میں درست رہنمائی کرسکتے ہیں۔ وکپیڈیا پر زمرہ جات کے لیے کچھ معیار مقرر ہیں اور ہم ان سے ہٹ کر زمرہ بندی نہیں کرنا چاہتے۔ اگر آپ زمرہ جات کی درستگی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو جب تک آپ نئے ہیں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہ کریں اور ساجد صاحب کے ساتھ کچھ کام کرکے اسے بخوبی سمجھ لیں۔ کچھ تجربہ حاصل ہوجانے کے بعد آپ پر کوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا۔
- پاروں پر مضامین میں آپ کیا معلومات رکھیں گے؟ آپ نے ان میں موجود سورتیں درج کی ہیں لیکن یہ تو ایک جدول ہوا، مضمون نہیں۔ اس میں قاری کی دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے کیا لکھا جاسکتا ہے، یہ میں نہیں سمجھ پارہا۔ اگر اس پر روشنی ڈالیں تو مہربانی ہوگی۔ جدول جو آپ نے ڈالا ہے وہ میں ایک مضمون پر درست کردیتا ہوں، آپ اس کے مطابق باقی مضامین ترمیم کریجیے گا۔
- --کاشف عقیل 01:10, 4 مئی 2011 (UTC)
جناب کاشف عقیل صاحب! آپ کے تعاون اور مجبتوں کا شکریہ۔ آپ نے قرآن کے پاروں میں جو نیا جدول ڈالا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے لیکن اسی حوالے سے ایک دو گزارشات آپ سے کرنی ہیں کہ ایک تو یہ جدول اگر قرآن کے پارہ نامی زمرہ میں بھی آجائے تو اچھا رپے گا اور دوسری اگر اس میں پاروں کے نام کے ساتھ ساتھ ان کا عدد بھی لکھ دیا جائے تو سونے پہ سہاگہ ہو جائے۔ بالکل اسی طرح قرآن کی سورتوں کے جدول میں بھی ہر سورت کے عدد کو شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی مزکور آیت کا حوالہ سورت یا پارہ کے نام کی بجائے محض اس کے عدد ترتیب کے حوالے سے دیا جاتا ہے تو اگر ہم ہر ہر پارہ اور ہر ہر سورت کا عدد بھی ساتھ دے دیں تو اس کا فائدہ دوچند ہے۔ سانچہ:خانۂ معلومات سورت کے حوالے سے بھی آپ سے ایک التجا کی تھی اس میں ہر ہر سورت کا ترتیب تلاوت کا عدد بھی شامل ہونا چاہیے۔ اس کے حوالے سے ہنوز کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی!
- نقطہ بہ نقطہ
- سانچہ {{خانۂ معلومات سورت}} کی تجویز پر آپ سے اتفاق۔ یہ متغیر پہلے ہی موحود ہے سورت_نمبر کے نام سے۔
- جدول سانچے کے ذریعے ڈالا گیا ہے۔ سانچے الگ زمرہ جات میں ہوتے ہیں اور مضامین الگ میں۔ مضامین کے زمروں میں سانچے نہیں رکھے جاتے۔
- جو سانچہ میں نے بنایا ہے وہ ایک مقررہ معیار پر ہے جس پر درجنوں دوسرے سانچے بھی بنے ہوئے ہیں۔ اس سانچے میں عموماً نمبر شمار نہیں رکھے جاتے۔ میری رائے میں اعداد رکھنے کا کچھ خاص اضافی فائدہ نہیں ہے۔
- سورتوں کے جدول میں بھی ایسا کرنا میری رائے میں مناسب نہیں۔ اگر آپ کہیں سورت کے عدد سے حوالہ دینا چاہتے ہیں تو سانچہ {{اقتباس قرآن}} استعمال کریں۔ یہ خودبخود عدد کو نام میں بدل دے گا۔
- مخلص --کاشف عقیل 14:37, 4 مئی 2011 (UTC)
آیات قرآنی لانے میں مسئلہ
ترمیموحی کے عنوان کے تحت مضمون لکھتے ہوئے اس میں مجھے کچھ آیات قرآنی بھی شامل کرنا تھیں لیکن اس میں مسئلہ یہ آرہا تھا کہ جب میں نے یہ آیات عرفان القرآن سے کاپی کر کے اپنے مضمون میں پیسٹ کرنا چاہتا تھا تو وہ ہو بہو نہیں ہو سکیں اور کچھ الفاظ تبدیل ہو گئے جنہیں میں نے خود ٹھیک کیا۔ کیا اس مسئلے کا کوئی حل ہے کہ عربی متن جوں کا توں رہے۔ والسلام : محمد عامر شاہین 2011-05-04
- وحی کے مضمون پر قرآنی آیات درج کرنے کا طریقہ درست کردیا ہے۔ نقل و چسپاں کرنے میں جو مسئلہ آرہا ہے وہ شاید اس موقع جال پر یکرمزی کے استعمال میں غلطی کی وجہ سے ہے۔ آپ اس موقع جال کی بجائے سرچ ٹرُتھ سے نقل کرسکتے ہیں۔ مجھے یہاں سے نقل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ --کاشف عقیل 14:28, 4 مئی 2011 (UTC)
جسامت
ترمیم- السلام علیکم کاشف بھائی۔ اگر کچھ وقت دستیاب ہو تو فی الحال صرف ویکیپیڈیا نویسہ جسامت (font size) کو 110 فیصد کر دیجیے گا، مہربانی ہوگی۔ موجودہ وقت میں بھی نویسہ چونکہ times new roman یا arial ہی آتا ہے جس سے کام چلایا جاسکتا ہے، عربی ویکی پر بھی یہی ہے۔ بس یہ اگر جسامت مناسب ہو جائے تو پڑھنے کی دشواری نہیں ہوگی۔ نویسات کا انتخاب tahoma یا جو بھی آپ ساتھی مناسب سمجھیں بعد میں جب بھی سہولت میسر ہو کر لیجیے گا۔ اس درخواست اور طویل عبارت سے آپ کا وقت کشید کرنے کی معذرت۔ --سمرقندی 00:59, 19 مئی 2011 (UTC)
- جسامت والے معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ کاشف بھائی۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ پرانے version کی طرح جسامت کے اضافے کا اثر صرف contents یعنی مقالات اور متن تک جاری ہو اور right menu پر اس کا اثر نا پڑے یعنی اس کی جسامت کو 100 فیصد ہی چھوڑ دیا جائے۔ everything کے لیے نویسہ جسامت بڑھانے سے right menu کی چوڑائی بہت بڑھ جاتی ہے اور دنیا والے logo کے دائیں اور بائیں جانب خاصی خالی جگہ آجاتی ہے۔ آپ انگریزی ویکی سے موازنہ کر کے دیکھ سکیں تو میری بات واضح ہو جائے گی؛ یا پھر ایک بار vector.css میں 100 فیصد جسامت واپس کر کے بھی تجربہ کیا جاسکتا ہے۔
- ایک اور بات یہ کہ دستیاب نستعلیق (جیسے جمیل نوری ، علوی وغیرہ) پر بھی اس جسامت کا اثر پرکھ لینا چاہیۓ ، اور اس سلسلے میں اردو ٹیکسٹ بھائی کا مشورہ اہم ہوگا کہ آیا جسامت بڑھائی جائے یا واپس 100 فیصد ہی کر دی جائے۔ بس جب آپ کے اور اردو ٹیکسٹ بھائی کے پاس وقت ہو اس پہلو پر بھی غور کر لیجیے گا۔ --سمرقندی 03:09, 20 مئی 2011 (UTC)
- شکریہ کاشف بھایی سانچہ:Infobox royaltyکو درست کرنے کے لیے - رحمت عزیز چترالی 04:43, 6 جون 2011 (UTC)
- یہاں پر میری بنیادی مہارت اور ذمہ داری ہی یہ ہے۔ آپکی مدد کرکے خوشی ہوئی۔ فائل:Smile.PNG --کاشف عقیل 04:46, 6 جون 2011 (UTC)
- کاشف صاحب، السلام علیکم، جب وقت ملے تو اس پیغام کی طرف توجہ دیں namespace initialisation script
--Urdutext 00:07, 1 جولائی 2011 (UTC)
گوگل اردو دراسداد
ترمیم- کاشف صاحب، کچھ عرصہ ہوا آپ نے فائرفاکس کے لیے اردو لغت بنائی تھی۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ دوسری زبانون کی طرح فائرفاکس پر اردو گوگل تلاش کا در سداد بھی بنا دیں جو
http://www.google.com.pk/ کی طرف ربط کرے، جیسا کہ مثال کے طور پر فرانسسی میں google.fr https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/search/?q=google.fr&cat=all&x=0&y=0 ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں اردو کلیدی تختہ شامل ہے اور اس طرح لوگوں کو اردو میں مواد تلاش کرنے کی تحریک ہو گی۔ --Urdutext 02:14, 5 جولائی 2011 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی؛ آپ کئی روز سے آئے نہیں، تشویش ہے اور اللہ سے خیریت کی دعا۔ یہ پیغام نظر سے گذرے تو خیریت کی خبر ضرور دیجیے۔ --سمرقندی 08:54, 12 جولائی 2011 (UTC)
- کاشف صاحب، یہ وکیپیڈیا کا mobile view درست نظر نہیں آ رہا۔ --Urdutext 23:56, 28 جولائی 2011 (UTC)
- وعلیکم اسلام سمرقندی بھائی۔ آجکل ملازمت کی مصروفیت اتنی زیادہ ہے کہ اس طرف آنے کے لیے وقت نہیں مل رہا۔ ویسے الحمد للہ سب خیریت ہے۔ یاد کرنے کا شکریہ فائل:Smile.PNG ۔ --کاشف عقیل 13:23, 28 اگست 2011 (UTC)
- اردوٹیکسٹ صاحب، تفصیلی کاموں میں تو وقت کی کمی مانع ہے۔ کچھ چھوٹے موٹے کام کرنے کی کوشش کروں گا اگر وقت نکل پایا تو۔ --کاشف عقیل 13:23, 28 اگست 2011 (UTC)
اربعین اسلامی تہوار ؟
ترمیم- سانچہ اسلامی تہوار
- کافی دن پہلے گزارش کی تھی کہ اسلامی تہواروں کی فہرست سے اربعین کو نکالنا چاہیے کیونکہ ایسا کوئی تہوار مسلمانوں کے کسی فرقے میں موجود نہیں ، بلکہ یہ حدیث کی ایک اصطلاح ہے ۔
--NaveedBCN 19:43, 10 ستمبر 2011 (UTC)
- سانچے میں اربعین کے لیے مقالے کا ربط غلط ہے۔ دیکھیں: en:Arba'een --کاشف عقیل 00:05, 11 ستمبر 2011 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی۔ پیغام کا از حد شکریہ۔ میرے خیال سے بھی insular areas کے لیے نوید صاحب والی اصطلاح موزوں ہے، بس یہ ہے کہ جزیراتی کے بجائے جزیری زیادہ مناسب لگتا ہے۔ --سمرقندی 02:14, 13 ستمبر 2011 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی۔ سلمان بھائی نے یہ معاشیات کی لغت مرتب کی تھی اور اس میں انہوں نے finance کے معنوں میں ہی رکھا ہے۔ --سمرقندی 03:26, 18 ستمبر 2011 (UTC)
template: Infobox
ترمیمکاشف صاحب، پنجابی وکیپیڈیا پر میں نے سانچہ:infobox نقل کیا (دیکھو pnb:رچرڈ سٹالمان)، مگر وہاں درست نظر نہیں آ رہا۔ غالبا اس کے لیے css میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ وہاں pnb:User:Khalid Mahmood کے صفحہ پر۔ --Urdutext 14:02, 30 اکتوبر 2011 (UTC)
- کام شروع کردیا گیا ہے تاہم انتظامی اختیارات کے بغیر زیادہ کچھ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ --کاشف عقیل 20:43, 4 نومبر 2011 (UTC)
ایک شکایت، عقیل صاحب کے لیے۔۔۔
ترمیممکرمی کاشف عقیل صاحب۔ میں ویکیپیڈیا اردو کا ایک جزوقتی صارف اور لکھاری ہوں۔ فنون لطیفہ کا دلدادہ اور دنیا دار آدمی ہوں۔ ابھی بیلے ڈانس پر ایک مضمون ترتیب دے رہا تھا۔ بیلی ڈانس کے مختلف حصوں/مرحلوں کی بابت حتی الوسع محتاط رہا ہوں کہ فحش زبان استعمال نہ کروں لیکن خبر نہیں کیوں آپ کی طرف سے وہ سرخی حذف کر دی گئی ہے۔ جناب، اعضائے جسمانی کا ذکر کرتے ہوئے بازاری زبان سے احتراز اور کتابی زبان کا استعمال روا رکھا ہے۔ اب موضوع ہی ذرا گلیمرس ہے تو اس میں مولانا شبلی نعمانی والا ذخیرہء الفاظ تو استعمال نہیں ہو گا۔ آپ فارسی عربی اور انگریزی وغیرہ کے فنی اور علمی مقالات پڑھیے، وہ زبانیں اتنی شرمیلی نہیں ہیں جتنا کہ ہم اردو کو بنائے جا رہے ہیں۔ خدارا اپنے تمغہء اردو کا پاس ضرور رکھیے، اردو کی خدمت بھی کیجیے، لیکن اس بچاری کو اسقدر بھی گرہستن بی بی نہ بنا دیجیے۔ مجھے آپ کی اس سرگرمی پر دکھ ہوا۔ میں اب مقالہ مکمل نہیں کر پاؤں گا۔ اگر ہو سکے تو خود ہی کر دیجیے۔ دیکھتے ہیں بیلی ڈانس پر بات کرتے ہوئے کس قدر “نظریاتی محاورہ“ استعمال کر پاتے ہیں آپ۔۔
خیر اندیش: اسد فاطمی۔
message
ترمیمKashif bhai mujhe aap say kuch bt kar ne hai so Plz contect # 03142034477. Adnan khan