خوش آمدید

ترمیم

السلام علیکم کاشف صاحب! بہت عرصے بعد آپ کو یہاں متحرک دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ یونہی لکھتے رہیے اور ہماری معلومات میں اضافہ کرتے رہیے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

سانچہ پرچم کے بارے میں ایک درخواست

ترمیم

السلام علیکم کاشف صاحب

آپ کا سانچہ پرچم بہت کام کا ہے۔ گذارش یہ ہے کہ کچھ ممالک جن کے نام اردو میں دوسرے طریقے سے بھی استعمال ہوتے ہیں ان کو بھی اس سانچہ کا حصہ بنا دیں تاکہ اگر اس طریقہ سے کوئی استعمال کرنا چاہے تو ممکن ہو۔ فی الحال کچھ نام یہ ہیں۔ ہسپانیہ ، اطالیہ، جمہوریہ چیک، بیلاروس (بلارس کی جگہ)، اتحاد القمری (کوموروس کی جگہ کیونکہ یہی اس کا سرکاری نام ہے); گریناڈا (گرینیڈا کی جگہ کیونکہ تلفظ درست کرنا ہے)۔ کچھ ممالک کا اضافہ کرنا ہے (مشرقی تیمور، پالاؤ، صومالیہ، کوسووہ) اس کے علاوہ کچھ ممالک کے لیے سانچہ کام نہیں کر رہا جسے آپ 166 نمبر یا اس کے بعد یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کسی ملک کا پرچم کی تصویر دستیاب نہ ہو تو صرف اس ملک کا نام نظر آنا چاہئیے۔ والسلام۔ --سید سلمان رضوی 18:17, 23 فروری 2008 (UTC)

  • شکریہ کاشف بھائی۔ بڑے وقت پر آپ نے پرچموں والا کام کیا ہے ۔--سید سلمان رضوی 22:18, 25 فروری 2008 (UTC)

املاء پڑتال

ترمیم

کاشف صاحب، اس بارے محفل میں کچھ مشورے آ رہے ہیں، ان پر بھی غور کریں۔--Urdutext 11:03, 3 جولا‎ئی 2008 (UTC)

  • دوسری بات اجازہ کی ہے، ادارہ تحقیقات کا اجازہ creative commons 3 کا ہے۔ آپ کو یہی استعمال کرنا ہو گا۔ LGPL استعمال نہیں ہو سکتا۔ اس کے علاوہ CRULP کا attribution بھی دینا ہو گا۔
  • محفل کی فہرست آصف صاحب نے وہاں پیغامات کو خودکار طریقہ سے پڑھ کر بنائ تھی۔ چونکہ کچھ لوگ عربی وغیرہ کے تختے استعمال کرتے ہیں، اس لیے غلط unicode بھی اس میں شامل ہو گئے تھے۔ مثلا "ک" کا۔ معلوم نہیں اسے کسی نے درست کیا یا نہیں۔ اس لیے اس فہرست کو ضم کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ تمام unicode اردو کے ہیں۔
  • جنگ والے انگریزی کو اردو میں بہت لکھتے ہیں، اس لیے اطمینان کر لیں کہ انگریزی کلمہ نویسی نہ شامل ہو جائے۔

--Urdutext 23:51, 3 جولا‎ئی 2008 (UTC)

  • میرے خیال میں ادارہ تحقیقات اردو (CRULP) کے موقع پر urdu collation utility کے ماخذ میں ایک ملف ہے urduCollationTable.txt کے نام سے۔ اس میں یکرمزی دیے ہیں۔ تصدیق کے لیے ڈاکٹر ثمر یا کسی اور صاحب سے برقی‌خط کے ذریعہ رابطہ کر پوچھ لیں۔
  • مقتدرہ قومی زبان نے اردو حروف کی یہ فہرست دی ہے۔
  • میری ذاتی رائے میں "تخلیقی عام اجازہ" میں کوئ برائ نہیں۔ اسی طرح موزیلا کو دے دیں۔ بہتری لمبے عرصہ کا کام ہے، چلتا رہے گا۔

--Urdutext 00:36, 5 جولا‎ئی 2008 (UTC)

  • مجھے آپ سے اتفاق ہے۔ "ؤ" ادارہ کے کلیدی تختہ میں بھی شامل ہے۔ البتہ یہ قابل غور ہے کہ کچھ حروف لکھنے کے دو انداز بنتے ہیں، مثلاً "ؤ"=0624 اور "ؤ"= 0648+0654 (یعنی و اور پھر اس کے اُوپر ہمزہ)۔ "نفیس ویب نسخ" فونٹ میں یہ مختلف دِکھتے ہیں۔
    • اسی طرح "آ"=0622 اور "آ"=0627+0653
  • ایک اختبار یہ ہو سکتا ہے کہ جو حروف "نفیس ویب نسخ" میں صحیح نظر آتے ہیں، وہ اردو میں شامل ہیں۔ اس کے لیے شاید wordpad یا kedit جیسا editor موزوں ہو گا جو تجویز کردہ فونٹ کی جگہ دوسرے فونٹ نہ استعمال کرے۔

--Urdutext 12:19, 5 جولا‎ئی 2008 (UTC)

«کاشف عقیل/وثق 2» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔