تبادلۂ خیال صارف:کاشف عقیل/وثق 4
حسینی برہمن۔۔۔
ترمیمیہ مضمون کہیں سء نقل نہیں کیا گیا البتہ مختلف سائٹوں سے مختلف مورخین کے لکحے ہوئے مضامین سے یہ مضمون لکھا ہے۔ ان مورخین کا ھوالہ بھی اس مضمون میں دیا گیا ہے۔ جیسا کہ انتظار حسین کے کالم کا ذکر ہے، ٹائمز آف انڈیا کا ذکر ہے پھر اس اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی تاریخ بحی درج کی گئی ہے۔ لہذا یہ کہنا کہ یہ نقل شدہ ہے درست نہیں۔ البتہ حوالے جات ضرور لیے ہیں جن کا ذکر بھی کیا ہے۔ والسلام منصور مہدی
سانچہ : Infobox Disease
ترمیم- السلام علیکم ؛ اگر وقت دستیاب ہو تو کاشف بھائی حول (طب) اور تنبلی چشم وغیرہ میں موجود سانچہ : Infobox Disease دیکھیۓ گا۔ انگریزی پر اس کی سرخی اور تصاویر کی جسامت اردو سے خوبصورت لگتی ہے، سرخی کی سلیٹی پٹی بھی انگریزی پر پتلی اور اچھی ہے اردو پر ایسی نظر نہیں آرہی۔ --سمرقندی 08:58, 10 جنوری 2010 (UTC)
- وعلیکم اسلام سمرقندی بھائی۔ پہلی کوشش مکمل ہو گئی ہے، {{Infobox Disease}} ذرا ایک نظر دیکھ لیں۔ ابھی کچھ چیزوں کا ترجمہ باقی ہے لیکن خانہ کا انداز ریتخانہ والے سانچے میں درست کردیا ہے۔ اگر آپ مطمئن ہیں تو باقی تراجم مکمل کر کے ریتخانے سے سانچے کو اصل پر منتقل کر دیا جائے گا۔ --کاشف عقیل 16:47, 10 جنوری 2010 (UTC)
- کاشف بھائی امراض پر آپ کا بنایا ہوا نیا سانچہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے اور اسے ہی اصل سانچے کی جگہ منتقل فرما دیجیۓ ، بس ایک بات ہے کہ پرانے سانچے میں بہت سی جگہوں پر اصطلاحات کی سرخی کے تحت سانچہ : امراض شامل کیا گیا تھا ؛ مثال کے طور پر سیالہ وعائی ہمعضلومہ ملاحظہ فرمایئے۔ کیا نئے سانچے سے اس پر کوئی فرق تو نہیں آئے گا؟ کیا نیا سانچہ بھی یہ سہولت رکھتا ہے؟ اگر ہاں تو بسم اللہ کیجیۓ فائل:Smile.PNG --سمرقندی 04:30, 11 جنوری 2010 (UTC)
انتخابات مضیف
ترمیم- کاشف بھائی مجھے اندازہ ہے کہ شاید اردو ویکیپیڈیا پر کوئی امیدوار کامیاب ہونا بہت مشکل ہے لیکن کوشش کر دیکھنے میں کیا حرج ہے والی بات سوچ کر دیوان عام میں لکھ دی تھی۔ آپ کی توجہ کا از حد مشکور ہوں۔ اگر بغور اور بین اللسانی بنیادوں پر تجزیہ کیا جائے تو مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اردو ویکیپیڈیا دیگر علاقائی زبانوں کے (اور شاید انگریزی ویکیپیڈیا سے بھی) بہت بہتر طور پر ادارت یافتہ ہے؛ میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس قدر مربوط تدوین اور نظامت کسی اور ویکیپیڈیا پر نظر نہیں آتی کہ جس قدر اردو پر ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کی نظامت اور ادارت بالکل ایک ایسی اعلٰی نصابی کتاب کی مانند ہے جس کے لکھنے والے تو متعدد ہوتے ہیں لیکن editing اس کو یوں مربوط کر دیتی ہے کہ جیسے اسے کسی ایک ہی شخصیت نے مرتب کیا ہو۔ اور چونکہ wikipedia کا مقصد ہی تمام زبانوں میں بلاتفریق علمی معیار کو بلند کرنا ہے اس لیۓ اگر دیکھا جائے تو اردو ویکیپیڈیا اس کام میں بھرپور (اور قلیل افرادی قوت سے) کردار ادا کرنے کی وجہ سے مضیف حاصل کرنے کا اہل ثابت ہوتا ہے۔ میں اپنے بارے میں کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں اور یہ آپ کی مہربانی ہے کہ ناچیز پر نظر کرم کی مگر میں محض عبارت اور تحریر و الفاظ کا آدمی ہوں ، کسی قسم کی نظامت کا نا تو اہل ہوں اور نا ہی ایسا بہتر طور پر کر سکتا ہوں۔ مجھے تو اردو ویکیپیڈیا پر بھی ہمارے ثاقب بھائی نے زبردستی منتظم بنا ڈالا تھا سو چلے آرہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایک بار تعارفی صفحہ نامزد کر دیئے جانے کے بعد اب اس کو تبدیل کرا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ اور کیا ایسا کرنے سے اردو ویکیپیڈیا کی ساکھ متاثر ہوگی کہ نہیں ؟ لیکن میں یہ بات بہت اچھی طرح جانتا ہوں کہ اس کام کے لیۓ ہمارے اردو ٹیکسٹ بھائی بہترین انتخاب ثابت ہونگے اور اگر وہ راضی نا ہوں تو پھر آپ خود یا فہد بھائی مجھ خاکسار سے بدرجہا بہتر مضیف ہونگے۔ بہرحال ؛ میں آپ کی اس سلسلے میں سرگرمی اور توجہ پر ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ؛ اور امیدوار کی تبدیلی کے سلسلے میں مندرجہ بالا دو سوالات کی روشنی میں آپ کی رائے کا منتظر ہوں --سمرقندی 14:34, 17 جنوری 2010 (UTC)
- صحیح کاشف بھائی آپ کی بات سے وضاحت ہوگئی۔ میں تعارفی صفحے پر آنے والا اعتراض دور کر دیتا ہوں۔ --سمرقندی 03:22, 18 جنوری 2010 (UTC)
- کاشف بھائی نہایت شکریہ۔ آج پہلی فرصت میں آپ کے ارسال کردہ صفحات کو پڑھ کر آنے والے تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کروں گا۔ اگر آپ کا تعاون نا ہوتا تو میں اپنے طور پر یہ روابط نہیں جان سکتا تھا۔ اب جب میدان میں اتر ہی آئے ہیں تو پھر پھر جو ہوسکتا ہے وہ کر کے دیکھ لیتے ہیں فائل:Smile.PNG --سمرقندی 02:52, 19 جنوری 2010 (UTC)
اردو وکیپیڈیا کے دفتر کا پتہ
ترمیممحترم جناب کاشف عقیل صاحب
پاکستان میں اردو وکیپیڈیا کا دفتر کہاں واقع ہے برائے مہربانی ایڈریس ارسال فرمائیں۔ نوازش و مہر بانی اگر ہو سکے تو وہاں کا رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس بھی ضرور ارسال کریں۔
محمد شاہ رخ قادری کراچی
03462487112
سانچہ:حوالہ جات
ترمیم- السلام علیکم کاشف بھائی ؛ امید ہے خیریت سے ہونگے۔ اگر وقت دستیاب ہو تو سانچہ حوالہ جات میں نویسات ؛ arial , times new roman کو معین کر دیجیئے گا۔ موجودہ اردو نویسات میں < ref name= > کے استعمال سے سطور ایک دوسرے پر چڑھ جاتی ہیں جبکہ arial اور دیگر عالمی نویسات میں ایسا مسئلہ نہیں ہوتا۔ یا آپ کے ذہن میں اس مسئلہ کا کوئی اور حل تو وہ عنایت فرمایئے گا۔ انتخابی مہم تو قریب قریب سرد ہوچکی ہے؛ جو وقت ملتا ہے سوچا وہاں صرف کرنے کے بجائے اردو ویکیپیڈیا پر صرف کیا جائے ، سو کر رہے ہیں فائل:Smile.PNG --سمرقندی 09:19, 1 فروری 2010 (UTC)
- یہ خامیاں "ایشیا نسخ" کی وجہ سے ہیں۔ اگر معیاری نویسہ استعمال کیے جائیں تو کسی اس طرح کے مسائل نہیں آئینگے (جیسا کہ vector.css میں ہو رہا ہے)۔--Urdutext 23:37, 1 فروری 2010 (UTC)
- میں vector skin استعمال کر رہا ہوں اور اردو ٹیکسٹ کے کہنے کے مطابق اس میں مجھے ایسی کوئی خامی نظر نہیں آئی۔ لیکن خارج ہوجانے پر جبکہ monobook skin استعمال ہوتی ہے تب بھی متن ایک دوسرے پر چڑھا ہوا نظر نہیں آتا، صرف اعداد ذرا اوپر نظر آتے ہیں۔ میں نے یہ مسئلہ محمد علی جناح کے حوالہ جات میں دیکھا ہے۔ گو کہ یہ مسئلہ نویسہ تبدیل کر کے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ اس کا درست حل نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے مضمون ایک نویسہ میں اور حوالہ جات دوسرے نویسہ میں نظر آئیں گے۔ میری رائے میں تو "ایشیا نسخ" اتنا معیاری نویسہ ہی نہیں ہے اور زیادہ درست یہ ہوگا monobook میں ہی اسے بدل کر "نفیس نسخ" یا کوئی اور معیاری نویسہ کردیا جائے۔
اگر میں آپ کی بات مکمل طور پر نہیں سمجھ پایا ہوں تو مسئلہ کی کوئی مثال بتا دیں۔
--کاشف عقیل 02:56, 2 فروری 2010 (UTC)
- آپ بالکل درست سمجھے ہیں کاشف بھائی۔ آپ برادران کی معلومات مجھ سے بہتر اور جدید ہیں اور مجھے آپ پر مکمل اعتماد ہے؛ نویسات کے بارے میں جو آپ برادران بہتر سمجھیں ویسے کر لیجیئے۔ --سمرقندی 12:46, 2 فروری 2010 (UTC)
I apologize for the incident
ترمیم- Thank you for notifying me, I have re-posted the message on the discussion page.--T.tyrael 01:17, 7 فروری 2010 (UTC)
- The page is protected, this does not bode well ... this could probably mean that the admins are okay with this, you do know this is not allowed in wikipedia I suppose?.--T.tyrael 01:24, 7 فروری 2010 (UTC)
- I understand ... If this is for the good of the Urdu Wikipedia then so be it.
- you may proceed with encouraging users by making things less complicated. Changing is a slow process. Thank you for understanding.--T.tyrael 21:27, 8 فروری 2010 (UTC)
غیر حاضری
ترمیمسر جی کدھر غائب ہو گئے ہیں آپ؟ اپنی خیریت سے مطلع فرمائیں۔--عمر احمد بنگش 22:32, 7 فروری 2010 (UTC)
وعلیکم السلام برادر! یاد کرنے کا شکریہ۔ پیشہ ورانہ مصروفیات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ ان سے معمولی سے فراغت ملنے پر بھی دل کسی تخلیقی کام کو کرنے کی جانب راغب نہیں ہوتا۔ البتہ میری کوشش ہوگی کہ جب بھی فرصت ملے اور ذہن آمادہ ہو یہاں کا چکر ضرور لگاؤں۔ آخر قتیلان وکی ہیں۔ البتہ افسوس ضرور ہوتا ہے کہ چاہنے کے باوجود یہاں نہیں آ پاتے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا فہد احمد 17:28, 3 مارچ 2010 (UTC)
ASA
ترمیم
Hello, Mr. Kashef, I have a question if you don't mind. What's the name of the ARABIC SUBSCRIPT ALEF (U+0656
) in Urdu? Which is different from SUPERSCRIPT ALEF (کھڑا زبر\الف خنجریہ)
Thank you. — Zack 19:35, 3 مارچ 2010 (UTC)
- شکریہ! Zack 11:02, 4 مارچ 2010 (UTC)
زمرہ بندی
ترمیمالسلام علیکم کاشف بھائی ؛ آپ نے اب تک متعدد اھم سانچے تشکیل دیئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان کے استعمال میں آسانی کی خاطر ان کو کسی ایک زمرے جیسے زمرہ:انتظامی سانچے (میں موجود ذیلی زمرہ جات) میں ہونا چاہیئے، یا ذیلی زمرہ جات کی تشکیل دشوار ہو تو کم از کم تمام کو ہی زمرہ انتظامی سانچے میں نظر آنا چاہیئے، اس طرح نا صرف نئے بلکہ پرانے ساتھی بھی ان سے بھرپور استفادہ اٹھا سکیں گے۔ --سمرقندی 04:42, 4 مارچ 2010 (UTC)
حوالہ جات
ترمیمالسلام و علیکم جناب، جی جناب میں نے نوٹ کر دیا ہے، مطلب تھوڑا کام اور بڑھ گیا فائل:Smile.PNG --O.bangash 20:43, 6 مارچ 2010 (UTC)
شکریہ و عرضِ جدید
ترمیمکاشف بھائی حوالہ جاتی معاملے پر توجہ فرمانے کا شکریہ اور ساتھ ہی ایک نئی عرض لے کر حاضر ہوا ہوں فائل:Smile.PNG موقع جال کے ربط پر واوین (quotation) آتے ہیں ؛ اگر اردو ہو تو دائیں بائیں اور اگر انگریزی عبارت ہو تو تمام دائیں جانب۔
فائل:BabatRabt.PNG
خاکسار کے خیال میں اگر ان کو نابود کر دیا جائے تو مناسب نا ہوگا؟ آپ ہی اس کا درست اندازہ فرمایئے ہوسکتا ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی طرازی قیود (technical restrictions) درپیش ہوں جس کا مجھے علم نا ہو۔ ایک اور بات یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ متعلقہ موقع (web) کا ربط ، حوالے کے آخر میں ہمیشہ اس طرح آئے ---- روئے خط ربط ----- اس طرح سے ایک تدوینی یکسانیت بھی قائم ہوگی اور حوالے کے آخر میں آنے والا چھوٹا سا تیر کا نشان بھی آخری میں درست نظر آتا ہے۔ --سمرقندی 09:19, 12 مارچ 2010 (UTC)
بہت شکریہ کاشف صاحب۔۔
انشاء اللہ میں کوشش کروں گا کہ نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ اسلام کے بارے میں زیادہ کچھ لکھ سکوں۔ میں آپ کی رہمناءی کے مطابق کوشش کروں گا انشاء اللہ۔ کاشف صاحب۔ ٘کیا ُآپ نیا سانچہ بنانے میں میری رہنماءی فرما سکتے ہیں؟ میں ایک سانچہ بنانا چاہتا ہوں۔ شکریہ --Sasajid 06:43, 13 مارچ 2010 (UTC)
بھاءی کاشف عقیل صاحب
میں وکی اردو کی ترقی کے لءے اپنی حصہ ڈال رہا ہوں اور اپنی ہمت کے مطابق بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اپناحصہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کے تعاون سے میں مزید بہتر کام کر سکوں گا۔
کاشف عقیل صاحب ۔ میں "زمرہ قصبہ جات" کا سانچہ بنانا چاہتا ہوں اور "زمرہ فیصل آباد کے قصبہ" کو "زمرہ فیصل آباد کے قصبہ جات" سے بدلنا چاہتا ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کام میں کیسے کر سکتا ہوں اور اس کو کرنے کے لءَ مجحے کو کیا لکھنا پڑے گا۔ آپ مہربانی فرما کر مجھے طریقہ بتا دیں تا کہ مستقبل میں میں خود ہی یہ کام کر سکوں ۔ آپ کی بہت مہربانی ہو گی جب تک میں آپ کا جواب نہیں موصول کر لیتا بے چینی رہے گی لہذا گزارش ہے جواب جلدی دے دیجے گا۔ مشکور ہوں گا۔
مع السلامہ --Sasajid 19:47, 13 مارچ 2010 (UTC)
برادر کاشف عقیل صاحب۔ میں نے فیصل آباد کے کچھ قصبہ جات کا اندراج کیا ہے اور ان کے لءے میں نے ایک زمرہ "فیصل آباد کے قصبہ" بنایا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اسی نام سے میں ایک سانچہ بنا کر ان تمام قصبہ جات کے نیچے رکھ سکوں تاکہ لوگ فیصل آباد کے مندرجہ شدہ قصبہ جات کو ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں اور وہ بھی بغیر زمرہ میں جانے کے۔ مجھے امید ہے آپ سمجھ گءے ہوں گے۔
اور دوسرا سوال زمرہ کا نام بدلنے کا تھا۔ میں نے ایک زمرہ "فیصل آباد کے قصبہ بنایا ہے لیکن اس کا نام فیصل آباد کے قصبہ جات رکھنا چاہتا ہوں میں اس کو کیسے بدل سکتا ہوں۔ براہ کرم اپنے قیمتی مشورے سے جلد نوازءے گا۔
میرے کمپیوٹر میں ھمزہ نہیں لکھا جاتا۔ جب ہمزہ لکھتا ہوں تو وہ اپنے لفظ سے علحدہ ہو جاتا ہے جس کی مثال آپ لفظ "نوازءے" سے لگا سکتے ہیں کوءی حل بتاءے گا۔
مع السلامۃ --Sasajid 05:45, 14 مارچ 2010 (UTC)
ہمت افزائی کا شکریہ جناب۔ ہمزہ کی شکائت پر میں نے آپ کی رہنمائی سے قابو پا لیا ہے۔ اور میں آئندہ آپ کی ہدایات کے مطابق ہی کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
کاشف بھائی۔ اگر میں کوئی صفحہ اردو میں بناتا ہوں اور وہ صفحہ اگر دیگر زبانوں میں پہلے سی ہی موجود ہو تو کیا مجھ کو سب زبانوں میں جا کر اپنے اردو صفحے کا لنک دینا پڑے گا؟ امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔
مع السلامۃ --Sasajid 16:26, 14 مارچ 2010 (UTC)
بہت شکریہ کاشف صاحب۔ آپ یقین کریں میں بہت پریشان تھا کہ میں کیسے ایک مضمون کو دوسری تمام زبانوں میں جن میں وہ مقالہ موجود ہے ربط کر سکوں گا۔ اگر میں آج آپ سے یہ سوال کر کے معلومات حاصل نہ کر لیتا تو شاید مایوسی اور نا امیدی کا کچھ عنصر میری کاوشوں میں آ جاتا۔ بہر حال، شکریہ --Sasajid 16:44, 14 مارچ 2010 (UTC)
ڈئیر کاشف صاحب۔ آپ سے کچھ گزارشات کرنا تھیں امید ہے آپ وقت ملتے ہی میری رہنمائی فرمائیں گے۔
- مجھے ابھی تک واو کے اوپر ہمزہ لکھنے میں مشکل آ رہی ہے۔ یعنی اگر آئو لکھنا ہو تو صحیح نہیں لکھا جاتا۔
- کسی بھی نئے مقالے مِیں کم از کم کتنا مواد ہونا ضروری ہے اور میں کیسے دیکھ سکتا ہوں کہ اب تک اس مقالہ میں کتنے کلو بائٹ کا مواد ہو چکا ہے؟
مع السلامۃ --Sasajid 12:19, 16 مارچ 2010 (UTC)
شکریہ کاشف عقیل بھائی --Sasajid 15:35, 16 مارچ 2010 (UTC)
کاشف صاحب۔ جب ہم کسی مقالہ کا تاریخچہ دیکھتے ہیں تو وہ بتاتا یہ کہ یہ مقالہ کتنے کلمہ جات کا ہے۔ لیکن وہاں پر کلمہ جات کی بجائے لکمہ جات لکھا ہوا ہے۔ اگر یہ ٹھیک ہے تو براہ مہربانی مجھے مطلع فرما دیں تا کہ میرے علم میں اضافہ ہو سکے اور اگر وہاں پر غلط لکھا ہوا ہے تو اسے ٹھیک کر دیں۔ --Sasajid 07:08, 20 مارچ 2010 (UTC)
- دخل در معقولات کی معذرت کے ساتھ ، تاریخچہ کلمہ جات (sentences) نہیں بلکہ bytes بتاتا ہے فائل:Smile.PNG ؛ ملاحظہ فرمایئے لکمہ (byte)۔ --سمرقندی 07:39, 20 مارچ 2010 (UTC)
برادر کاشف صاحب میں ISBN کے بارے میں کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ ISBN کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ لہذا چھوڑ دیا۔ آپ بتا سکتے ہیں کہ میں اس پر مقالہ کس نام سے بناؤں؟ --Sasajid 11:22, 24 مارچ 2010 (UTC)
ٹھیک ہے میں سمر قندی صاحب سے ہی مشورہ کر لیتا ہوں۔۔ --Sasajid 15:39, 24 مارچ 2010 (UTC)
وظیفہ
ترمیمپیارے کاشف بھائی۔ مجحھے جتنی خوشی مقالہ لکھ کر ہوتی ہے وہ میں بیان نہیں کر سکتا۔ میں اسلامی عنوانات پر اس لئے زیادہ لکھ رہا ہوں تاکہ میری اسلام پھیلانے کی یہ کوشش صدقہ جاریہ بن سکے اور قیامت والے دن میرے کچھ کام آ سکے۔اسی سلسلے میں گاہے بگاہے مجھے آپ کی ضرورت درکار رہے گی۔
مزید یہ کہ میں وکی پیڈیا کے وظیفہ کے بارے میں کچھ جاننا چاہتا ہوں۔ اس کا کیا طریقہ کار ہے اور کیا آپ نے بھی اس کے لئے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں؟ یہ سوال میں نے برادر سمر قندی صاحب سے بھی کیا تھا لیکن انہوں نے مجھے آپ سے دریافت کرنے کا کہا۔ امید ہے جواب مرحمت فرمائیں گے۔ --Sasajid 10:34, 25 مارچ 2010 (UTC)
وظیفہ
ترمیمبہت شکریہ کاشف بھائی۔ میں نے وظیفہ کےلئے فارم پر کر دیا ہے۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ آپ کا جواب سیر حاصل تھا۔ شکریہ --Sasajid 16:07, 25 مارچ 2010 (UTC)
سانچہ Elementbox
ترمیم- کاشف بھائی شکریہ عنصری سانچے پر توجہ فرمانے کا، ترجمہ انشاءاللہ جس قدر جلد ممکن ہوسکا کرنے کی کوشش کروں گا۔ ایک بات واضح نہیں ہو رہی کہ جب میں اس انگریزی سانچے کو نقل و چسپاں کرتا ہوں تو درست نظر نہیں آتا ؛ یا شاید میں صحیح طور پر طریقۂ استعمال نہیں سمجھ پایا۔ اب رجم اور احمدیہ سے الگ ہونے کا قصد ہے اور کوشش کروں گا کہ علم کیمیاء کا مکمل ترین اور درست ترین ڈھانچہ اردو زبان میں قائم کیا جاسکے؛ ہمارا مقصد ہی ویکیپیڈیا پر یہ ہے کہ ثابت کر کے دکھا دیا جائے دنیا کو کہ دیکھو اردو میں ہر چیز ممکن ہے! اس سلسلے میں کیمیائی سانچے نہایت اھم کردار ادا کریں گے اور آپ کو زحمت دیتا رہوں گا فائل:Smile.PNG پیشگی معذرت۔ --سمرقندی 05:38, 28 مارچ 2010 (UTC)
- فی الحال تو اسلیے ٹھیک نہیں آرہا کہ میں نے تمام درسگیاں سانچے کے ریتخانہ میں کی ہیں۔ اگر آپ ریتخانہ والے سانچے سے مطمئن ہیں تو اسے اصل سانچے کی جگہ لگا دیتے ہیں ، اس کے بعد نقل و چسپاں ٹھیک کام کرے گا۔ --کاشف عقیل 05:42, 28 مارچ 2010 (UTC)
- ریتخانہ والے سانچے کے ساتھ ملاحظہ کریں۔ --کاشف عقیل 05:44, 28 مارچ 2010 (UTC)
- جی میرے خیال سے تو ریتخانہ والے سانچے میں نہایت مناسب آرہا ہے، باقی کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ اسی وقت دیکھا جائے گا۔ ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ انگریزی ویکی پر یہی سانچہ (ایک ہی شمارندے پر مشاہدہ کرنے پر) 6 cm چوڑائی کا آتا ہے جبکہ اردو ویکیپیڈیا پر یہ 9.2 cm چوڑا آتا ہے؛ کیا یہ مسئلہ font کی جسامت کی وجہ سے ہے؟ یا font family کی وجہ سے؟ جو بھی وجہ ہو برائے مہربانی ہو سکے تو اسے اردو ویکیپیڈیا پر اسی چوڑائی کا کر دیجیئے جو انگریزی پر ہے۔ حد سے زیادہ چوڑا ایک تو بھدا بھی لگتا ہے اور دوسرے اس کے دائیں جانب آنے والی متن کی عبارت بھی بہت پتلی جگہ میں آتی ہے۔ --سمرقندی 07:12, 28 مارچ 2010 (UTC)
- کاشف بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ چند نکات ذہن میں آرہے تھے جن کو آزما کر دیکھا ہے؛ برائے مہربانی technical نقطۂ نظر سے آپ دیکھ لیجیئے کہ میری کسی ترمیم سے کوئی نقص تو نہیں پیدا ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو برائے مہربانی ترامیم واپس کر دیجیے گا اور اگر تمام کچھ درست ہے تو سانچے کو مستقل فرما دیجیئے گا۔ --سمرقندی 03:41, 29 مارچ 2010 (UTC)
- سمجھ گیا کاشف بھائی، میں اب مزید ترمیمات اپنی جانب سے روک رہا ہوں۔ اب تک جو parameters یا نامناسب مقامات میں نے چھیڑ دیئے ہیں برائے مہربانی انہیں حالیہ تبدیلیاں میں (فرق) پر دیکھ کر واپس لوٹا دیجیئے؛ معذرت چاہتا ہوں کہ نا دانستگی میں آپ کا کام بڑھا گیا۔ messenger یا chat پتا نہیں رکھتا، بلکہ سچ پوچھیئے تو اب تو عرصہ ہوا استعمال بھی بھول چکا ہوں کہ کہاں سے اور کیسے زیراثقال کیا جائے۔ samarqandi57 والا برقی خط کا password بھی بھول گیا ؛ نیا برقی خط بنا کر آپ کو ارسال کر دوں گا۔ تمام اقسام کی زحمت کی ایک بار پر معذرت --سمرقندی 04:15, 29 مارچ 2010 (UTC)
- اب سے ایسا ہی کروں گا اور technical معاملات میں آپ کو پیغام دے دیا کروں گا۔ نہایت مین میخ والی فطرت پائی ہے اور معمولی معمولی باتیں آنکھ میں کھٹکنے لگتی ہیں اس لیئے آپ کو زحمت کئی بار بلکہ شاید بار بار اٹھانا پڑے گی فائل:Smile.PNG --سمرقندی 04:29, 29 مارچ 2010 (UTC)
چوڑائی اور سمت
ترمیم- کاشف بھائی کیا ایسا ممکن ہے کہ مندرجہ ذیل دو ترامیم عنصری سانچے میں کی جاسکیں
- سانچے میں اردو عبارت والے دائیں ستون (column) کی چوڑائی تھوڑی سے کم متعین کر دی جائے ؛ کیونکہ اردو عبارت کے آگے جگہ خاصی خالی ہے اور اگر ایسا ہو جائے تو بعد میں نویسات کی جسامت کو بڑھانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
- سانچے میں انگریزی عبارت والے بائیں ستون میں عبارت کی سمت بائیں تا دائیں ہو جائے؛ جیسے کہ { { د2 } } میں span dir استعمال ہوا ہے۔ اگر اس سانچہ:د2 کی coding انگریزی والے بائیں ستون کی ہر سطر میں آجائے تو بہت مناسب ہوگا۔ --سمرقندی 07:10, 29 مارچ 2010 (UTC)
چوڑائی خودکار
ترمیم- مذکورہ بالا پیغام میں پہلا کام تو خودکار محسوس ہوتا ہے کیونکہ اردو عبارت مختصر کرنے پر اس ستون کی چوڑائی خود بخود عبارت کے مطابق چھوٹی ہو جاتی ہے۔ دوسرے سوال پر اگر کچھ ہو سکے تو غور کیجیئے گا ؛ اس طرح span dir کو ltr کرنے سے کیمیائی صیغہ درست نظر آئیں گے اور عبارت پڑھنے میں بھی آسانی ہوگی۔ --سمرقندی 07:13, 29 مارچ 2010 (UTC)
وقت کی قلت
ترمیمپیارے کاشف بھائی۔
میں اردو وکیپیڈیا کیلئے اور زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن دفتری مصروفیات سے وقت کم ملتا ہے۔ پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا وقت ملے وکیپیڈیا پر ہی گزرے۔ الحمد للہ میری یہ کوشش اب تک تو کامیاب ہے اللہ مجھے اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین
آپ بھائیوں کی کوششوں اور دعاؤں سے انشاء اللہ اردو وکی جلد ہی سر فہرست وکیز میں شامل ہو جائے گا۔ انشاء اللہ۔ بس آپ میری رہنمائی فرماتے رہیے گا۔
میں اپنا ایک شعر آپ کی نذر کرتا ہوں۔
” | بسے رہو دلوں میں ہر دم بات ایسی کیا کرو اپنی سخن وری کے سہارے جیا کرو |
“ |
دعاؤں کا طلبگار --Sasajid 17:01, 30 مارچ 2010 (UTC)
- جی بہت شکریہ کاشف بھائی ، آپ کا کردار اس دائرۃ المعارف کے لیئے کس قدر اھم ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں؛ اس کا اندازہ بھی صرف وہی اشخاص کر پائیں گے جو تحریر کی نفاست اور علم کی نزاکت و معیار کو سمجھتے ہونگے۔ کوئی بات سامنے آئی تو آپ کو ضرور زحمت دوں گا۔ --سمرقندی 04:12, 31 مارچ 2010 (UTC)
کبڈّی
ترمیمPlease can you help translate article کبڈّی into Urdu?
Because I speak very little Urdu.
Thanks
-Mustafa
عرض کیا ہے
ترمیممحترم کاشف بھائی۔ دراصل بات یہ ہے کہ میں ایک گناہگار اور اللہ تعالی کا ایک حقیر بندہ ہوں۔ میرے اعمال ایسے نہیں جو مجھے جنت میں لے جا سکیں سوائے اللہ کی رحمت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سفارش سے۔ سو میں اس لئے اسلامی موضوعات کو احاطہ تحریر میں لانے کی کوشش زیادہ کرتا ہوں تا کہ میں وکیپیڈیا میں اپنے مقالہ جات کو صدقۂ جاریہ اور ثوابِ جاریہ کا ایک ذریعہ بنا سکوں۔ اور بہت سے احباب وکیپیڈیا پر دوسرے موضوعات پر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اللہ ان کو اور زیادہ توفیق عطا فرمائے۔
جہاں تک وکیپیڈیا پر مذہبی چھاپ کا آپ نے ذکر کیا، میرے خیال میں میں اسلامی مقالہ جات کے علاوہ دوسرے موضوعات پر بھی کوشش کرتا ہوں ۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ میں نے زمرہ:سیاستدان میں موجود تمام مقالہ جات کو ذیلی زمرہ جات میں ملکی لحاظ سے تقسیم کر دیا ہے۔ میرا مقصد یہی تھا کہ میں وکیپیڈیا پر ایک انتظامی حیثیت سے کوئی قابل ذکر کام کر سکوں۔
بہرحال، میں کوشش کروں گا کہ اسلامی مقالہ جات کے ساتھ ساتھ دوسرے عنوانات پر بھی کوشش کر سکوں۔
میرا اپنا ایک شعر آپ کی نذر:
” | بہت اندھیر ہو جاتی یہ راہ گزر اپنی جو میرا ہم سفر میرا جگنو نہیں ہوتا |
“ |
آپ میرے لئے ایک جگنو کی طرح رہنمائی کرتے رہیے میں انشاء اللہ آپ کے تعاون اور رہنمائی کے ساتھ مزید بہتر انداز میں کام کرنے کو کوشش کروں گا۔ آپ کے تعاون اور رہنمانی کا شکریہ۔ جزاک اللہ تعالی۔ --Sasajid 06:16, 6 اپریل 2010 (UTC)
اسلام و علیکم
ترمیماُمید ہے کہ خیریت سے ہونگے، اس مضمون پہ آپ کے استرجع کا اب تک انتطار ہے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:28, 9 اپریل 2010 (UTC)
جناب کاشف بھائی۔ آپ نے میرے لئےتبادلۂ خیال زمرہ:چترالی پر ایک پیغام چھوڑا ہے، سمجھ نہیں سکا مزید وضاحت فرمائیں گے؟--Sasajid 11:30, 17 اپریل 2010 (UTC)
شانہ بشانہ
ترمیممحترم کاشف عقیل بھائی
مجھے خوشی ہے کہ آپ نے بھی اردو مقالہ جات و زمرہ جات کے زمرہ جات درست کرنے میں میرے ساتھ ساتھ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اب امید ہے ہم جلد ہی یہ کام نمٹا لیں گے۔ ماشاءاللہ آپ کا شمار وکیپیڈیا کے اہم ترین ارکان میں ہے جو وکیپیڈیا کی ترقی کیلئے خوب محنت کر رہے ہیں تاہم پھر بھی اس کام میں میرا ساتھ دینے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔--Sasajid 07:12, 24 اپریل 2010 (UTC)
ما فی مشکل
ترمیمجناب ہم تو حاضر ہی ہیں اردو کی خدمت کے لئے، اور انشاء اللہ زیادہ سے زیادہ زمرہ جات اور مقالہ جات کے بین الویکی روابط کا اندراج کرنے کی کوشش کریں گے۔ مع السلامۃ --Sasajid 16:30, 24 اپریل 2010 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی۔ میرے پاس windows xp ہے لیکن چند روز قبل ایک جگہ windows vista پر اردو دائرۃ المعارف دیکھنے کا اتفاق ہوا تو تمام مضامین tahoma میں آرہے تھے۔ میرے پاس vista نہیں اس لیئے مزید تصدیق نہیں کرسکا۔ اگر آپ کے پاس ایسا کرنا ممکن ہو تو معلوم کیجیئے گا کے آیا urdu nsakh asia type کی تحریر vista پر اور windows 7 پر آتی ہے کہ نہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ xp کے بعد والی windows پر urdu naskh جدید نا بنائے جانے کی وجہ سے موافق ہی نا آتا ہو۔ یہ بات میں نے اس لیئے بھی سوچی کہ عربی اور فارسی ویکیپیڈیا دونوں ہی خراب خوشخطی کے باوجود microsoft کے بالترتیب times new roman اور tahoma استعمال کرتے ہیں جبکہ عربی اور فارسی میں متعدد اچھے fonts دستیاب ہیں۔ کیا ہمیں بھی تمام متن کو کسی بین الاقوامی قسم کے font میں کر دینا چاہیئے؟ --سمرقندی 07:58, 27 اپریل 2010 (UTC)
- وعلیکم اسلام،
میرے پاس Windows 7 ہے اور تمام فونٹ انسٹال ہیں اسلیے میرے پاس تو متن درست خط میں نظر آتا ہیں۔ ہمیں خط کو اس وجہ سے تو تبدیل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسکا تعلق اس بات سے ہے کہ صارف نے کون سے نویسات انسٹال کر رکھے ہیں۔ اگر صارف مخصوص نویسات انسٹال نہیں کرتا تو Tahoma میں ہی نظر آنا چاہیے کیونکہ CSS میں پہلا ڈیفالٹ فونٹ یہی ہے۔
ویسے فونٹ اس وجہ سے ضرور بدل سکتے ہیں کہ کاشف کو ذاتی طور پر Urdu Naskh Asia Type بالکل پسند نہیں ہے فائل:Smile.PNG
--کاشف عقیل 17:39, 27 اپریل 2010 (UTC)
- کاشف بھائی وضاحت کا شکریہ۔ Urdu Naskh Asia Type کو اختیار کرنے کے بارے میں رائے خاکسار نے اپنی ذاتی پسند کی بنا پر ہرگز نہیں دی تھی فائل:Smile.PNG مجھے بھی نستعلیق ہی اچھا لگتا ہے لیکن متعدد دستیاب نستعلیق کو مختلف جگہوں پر استعمال کرنے کے بعد ان میں web کے لحاظ سے چند دشواریاں سامنے آئیں تھیں۔ BBC والوں کا نام اردو کی چند ابتدائی معیاری sites پیش کرنے والوں میں آتا ہے اور انہوں نے نستعلیق سمیت متعدد fonts کی شدید تلاش کے بعد UNAT کو ہی default کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور جمیل نوری نستعلیق جیسے شاندار خوشخط font کی دستیابی کے باوجود وہ ابھی تک نستعلیق پر آنے سے کترا رہے ہیں۔ مجھے بھی اپنے MS Word وغیرہ پر جمیل نوری نستعلیق بہت اچھا لگتا ہے لیکن web کے لحاظ سے ابھی ہر پہلو سے کامل نہیں محسوس ہوتا۔ خیر اس تمہید کے بعد ایک وضاحت ! اور وہ یہ کہ میں نے چند روز (یا ماہ) قبل بھی کسی جگہ عرض کیا تھا کہ شمارندے اور نویسات کے بارے میں آپ اور اردوٹیکسٹ صاحب کی معلومات مجھ سے بہت زیادہ بہتر ہیں اور میں اس انتخاب کا فیصلہ آپ پر ہی چھوڑتا ہوں۔ UNAT کو فی الحال web پر بہتر پایا محض اس لیئے اس کے حق میں رہا ہوں ، لیکن کبھی اس کو تبدیل نا کرنے پر ہٹ دھرمی یا اصرار نہیں کیا۔ میں واقعی یہ سمجھتا ہوں کہ نویسات وغیرہ کا فیصلہ آپ اور اردوٹیکسٹ بھائی ہی بہتر کرسکتے ہیں یہ میرے بس کی بات نہیں۔ --سمرقندی 02:27, 28 اپریل 2010 (UTC)
- آپ کے ارشاد کے مطابق درخواست دیوان عام پر جاری کر دی ہے۔ --Sasajid 16:09, 8 مئی 2010 (UTC)
تجویز
ترمیمکاشف بھائی، آپ نے پرچموں کے لئے نہایت عمدہ سانچے بنائے ہیں، میری ایک رائے ہیں پتہ نہیں وہ کہاں تک قابل عمل ہے، وہ یہ کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ جب ہم کسی مقالہ یا مضمون پر پرچم کا کوئی بھی سانچہ لگائیں اور اس مضمون/مقالہ کو محفوظ کرنے کے بعد جب ہم متعلقہ پرچم پر نشانگر (pointer) کو لے جائیں پرچم کو ٹک کئے بغیر محض نشانگر اس کے اوپر لے جانے سے ہی متعلقہ پرچم کا نام نظر آ جائے۔ مثال کے طور پاکستان کے مضمون پر جب ہم نشانگر پاکستان کے پرچم پر لے جاتے ہیں تو نشانگر کے ساتھ لکھا آتا ہے "پاکستان کا پرچم"۔ بس یہی میری رائے ہے، اگر ممکن ہو تو آپ میری رہمنائی فرمائیں باقی کام میں کرنے کے لئے تیار ہوں۔ امید ہے آپ میرا مدعا سمجھ گئے ہوں گے۔--ساجد امجد ساجد 22:58, 11 مئی 2010 (UTC)
- کاشف بھائی، ایک نظر اوپر والے پیغام پر بھی۔۔--ساجد امجد ساجد 16:20, 15 مئی 2010 (UTC)
شکریہ کاشف بھائی
ترمیمجی کاشف بھائی میرا یہی مطلب تھا۔--ساجد امجد ساجد 17:21, 15 مئی 2010 (UTC)
لبیک
ترمیم- کاشف بھائی، میں اس سلسلے میں آپ کا ہاتھ بٹانا چاہتا ہوں اگر ممکن ہو تو میری رہنمائی فرمائیں مجھے یقین ہے میں آپ کے ساتھ یہ کام خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے تک اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ --ساجد امجد ساجد 17:41, 15 مئی 2010 (UTC)
- کاشف بھائی، ذرا نظر کرم ادھر بھی (میرا اشارہ اوپر والے تجویز کے متعلق ہے)--ساجد امجد ساجد 18:43, 25 مئی 2010 (UTC)
- شکریہ کاشف بھائی، اب مجھے پرچم کے سانجہ جات دیکھ کر انجانی سی خوش محسوس ہو رہی ہے، آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری درخواست پر اپنی مصروفیت کے باوجود قیمتی وقت نکالا، ایک بار پھر شکریہ۔ --ساجد امجد ساجد 19:23, 27 مئی 2010 (UTC)
- کاشف بھائی، ذرا نظر کرم ادھر بھی (میرا اشارہ اوپر والے تجویز کے متعلق ہے)--ساجد امجد ساجد 18:43, 25 مئی 2010 (UTC)
شارہ
ترمیم- السلام علیکم کاشف بھائی؛ ایک شارہ تیار کیا ہے svg میں اور میرے شمارندے پر وہ درج ذیل نظر آتا ہے (png زبراثقال) لیکن جب اس ملف کو svg کے format میں زبراثقال کرتا ہوں تو نویسات نوری نستعلیق میں نظر نہیں آتے اور ایسا نظر آتا ہے جیسا کہ یہاں۔ میں نے inkscape کا مصنع لطیف استعمال کیا ہے۔ کیا آپ کچھ راہنمائی فرما سکتے ہیں کہ کس طرح save یا زبراثقال کیا جائے کہ نویسات وہی نظر آئیں جو تیاری کے وقت مختص کیئے گئے تھے۔ کیا میں مندرجہ بالا png کی شکل میں نظر آنے والا نسخہ آپ کو برقی خط سے بھیج دوں یا inkscape کے format میں بھی بھیج سکتا ہوں؟ جواب کا منتظر۔ --سمرقندی 06:46, 16 مئی 2010 (UTC)
- کاشف بھائی نہایت شکریہ انتہائی اہم نکات بتانے کا، آپ کے مشورے پر عمل کر کے تمام شارہ raster سے svg میں تبدیل کیا ہے اور اب IE میں ٹھیک نظر آرہا ہے۔ گو کسی حد تک وہ نفاست قائم نہیں رہی کہ جو براہ راست نویسات کو svg میں تبدیل کرنے پر آرہی تھی لیکن بہرحال اس قدر زیادہ فرق بھی نہیں پڑا ؛ ملاحظہ کیجیئے۔ --سمرقندی 02:51, 17 مئی 2010 (UTC)
- کاشف بھائی پہلی بات تو یہ کہ دو شارات (ایک دیوان عام میں اور ایک اس جگہ۔) میں سے کس کو منتخب کرنا ہے؟ میری رائے بعد الذکر کے حق میں ہے (اس لیئے نہیں کہ میں نے زبراثقال کیا ہے فائل:Smile.PNG بلکہ اس لیئے کہ اس میں لکھا لفظ ویکیپیڈیا زیادہ مستحکم خوش نویسی میں لگتا ہے) باقی ساتھی اور آپ اگر اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں تو انتخاب میں آسانی ہو جائے گی۔
- اس متفقہ انتخاب کے بعد میں عربی فارسی پنجابی سندی پشتو اور کشمیری یغور اور کردی وغیرہ کے بھی بنانے کی کوشش کروں گا۔
- تمام تیار ہو جانے کے بعد محض شارہ کی عبارت (الفاظ) الگ الگ کی املاف اور
- تمام شارات کی دنیا کے نقشے سمیت مکمل املاف زبراثقال کر کہ ان موصوف کی جانب مہیا کر دی جائیں گی
--سمرقندی 01:27, 18 مئی 2010 (UTC)
سانچہ حوالہ جات
ترمیمالسلام علیکم جناب!
امید ہے آپ صاحب خیریت سے ہوں گے۔ میں نئے مضامین میں حوالہ جات کے سانچے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، ایک گذارش تھی کہ کیا یہ ممکن ہے کہ حوالہ جات کے سانچہ جات کو ہم بار بار داخل کرنے کی بجائے صرف نام سے ہی استعمال کر سکیں؟ شکریہ --O.bangash 14:43, 26 مئی 2010 (UTC)
- السلام علیکم! میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر حوالہ دینے کے لیے کچھ اس طرح کا طریقہ استعمال ہوتا ہے،
[1]
اب اسی حوالہ کو دوبارہ استعمال کرنا چاہیں تو جہاں چاہیں وہاں صرف حوالہ کا نام دے دینا کافی ہوتا ہے، جیسے کہ [1] استعمال کرنے سے وہی حوالہ، اسی حوالہ نمبر کے ساتھ داخل ہو جاتا ہے۔ تو کیا اردو ویکیپیڈیا پر جو حوالہ جات کے سانچے آپ نے تشکیل دیے ہیں، ان میں اس طرح کی سہولت دستیاب ہے؟ مثال کے طور پر آپ کوآلا کے مضمون میں انگریزی ویکیپیڈیا طرز کا حوالہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ (حوالہ داخل کرنے کا طریقہ اس قطعہ کو ایڈیٹ کر کے دیکھیں فائل:Smile.PNG) شکریہ --O.bangash 20:21, 26 مئی 2010 (UTC)
حوالہ جات کے استعمال کی مشق:
[2]
اسی حوالہ کو اب یہاں استعمال کیا جائے تو کیسے ہو گا؟[2]
- جی اب مشق سے بات واضع ہو گئی، شکریہ جناب! --O.bangash 20:41, 26 مئی 2010 (UTC)
مدد درکار بحوالہ مقالہ مویشی
ترمیمالسلام علیکم جناب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مویشی کے مقالہ میں آپ ملاحظہ کریں کہ مویشی کی اقسام والے قطعہ میں جدول شامل کیا گیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس اس کے بعد کے قطعات جدا سے دکھائی دے رہے ہیں۔ جدول شامل کرنے سے پہلے تک یہ ٹھیک تھے، کوشش کے باوجود درست نہیں کر پایا میں، جدول یا پھر میری سیٹنگ کی وجہ سے ایسا دکھائی دے رہا ہے۔ براہ مہربانی تھوڑا وقت نکال کر اسے دیکھ لیں۔ شکریہ --O.bangash 22:12, 9 جون 2010 (UTC)
مضامین میں تصویر بارے
ترمیمالسلام علیکم جناب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ سب سے پہلے تو ایڈیٹر میں حوالہ جات کے سانچے شامل کرنے پر بہت سا شکریہ قبول کیجیے۔ ابھی حاضری کا مقصد یہ تھا کہ میں اپنے اکاؤنٹ سے جب بھی لاگ ان ہو کر ایڈیٹر میں کوئی تصویر شامل کرتا ہوں تو تصویر کی الائنمنٹ بائیں رکھنے پر یہ دائیں نظر آتی ہے جبکہ دائیں رکھوں تو یہ بائیں جانب نظر آتی ہے۔ حالانکہ لاگ آؤٹ ہونے پر یہ تصاویر جس سمت میں رکھی گئی ہوں وہیں نظر آتی ہیں۔ مزید یہ کہ میں کوئی بھی مقالہ ہو جب اپنے اکاؤنٹ میں رہ کر ملاحظہ کروں تو اس کے ٹیبل آف کانٹینٹس نظر نہیں آتے، لاگ آؤٹ ہونے پر یہ موجود ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ میں جو تھیم استعمال کر رہا ہوں اس میں کچھ ترامیم کر رکھی ہیں، جو کہ یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ شکریہ۔ --O.bangash 22:04, 4 اگست 2010 (UTC)
- تصویروں کی الائنمنٹ والا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ غلطی وکیمیڈیا کے RTL Correction CSS Generator میں ہے جسے مجھے vector.css میں override کرنا پڑا۔ بہرحال اب درست ہو جانا چاہیے۔ Shift+Refresh دبا کر تمام چیزیں تازہ کرنا نہ بھولیں۔ --کاشف عقیل 00:24, 5 اگست 2010 (UTC)
- TOC والا مسئلہ میں اپنے پاس سامنے نہیں لا پا رہا۔ آپ کی CSS اپنے پاس رکھ کر بھی دیکھی تاہم وہ مسئلہ سامنے نہیں آیا جو آپ کو درپیش ہے۔ اگر مذید معلومات دے سکیں تو شاید کچھ مدد کرسکوں۔ --کاشف عقیل 00:34, 5 اگست 2010 (UTC)
- دخل در معقولات کی معذرت کے ساتھ ؛ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مسئلہ بنگش بھیا کی ذاتی monobook میں ہے جو داخل نوشتہ ہونے پر ہی کام کرتی ہے۔ --سمرقندی 08:30, 5 اگست 2010 (UTC)
- شکریہ جناب! جی وہ تصویروں والا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے۔ TOC بارے یہ ہے کہ میں نے دونوں صورتوں یعنی لاگ ان اور لاگ آؤٹ ہو کر سکرین شاٹ لیے ہیں اور یہاں اردو وکیپیڈیا پر آپ کے ملاحظے کے لیے اپلوڈ کر دیے ہیں، جہاں دونوں صورتوں کو ورژن کی صورت میں اپلوڈ کر دیا ہے۔ عمومی معلومات یہ ہے کہ میں فائرفاکس 6۔3 استعمال کر رہا ہوں، اوپیرا اور کروم میں بھی یہ درست نظر نہیں آتے جبکہ آپریٹنگ سسٹم اوپن سویسی لنکس 3۔11 ہے۔ ڈیسکٹاپ انوائرمنٹ کے ڈی ای ہے۔ ونڈوز ایکس پی پر بھی کچھ عرصہ پہلے تک استعمال کرتا رہا ہوں، تب بھی یہ کام نہیں کر رہا تھا۔ شکریہ۔--O.bangash 08:35, 5 اگست 2010 (UTC)
- سمرقندی بھائی ، میرے خیال میں ویکٹر سکن لگانے والے صارفین کے لیے monobook.css لوڈ نہیں ہوتی، صرف vector.css لوڈ ہوتی ہے۔ بنگش بھائی کی vector.css کو تو میں ٹٹول چکا، اس میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں لگتا ہے۔
- بنگش بھائی، باوجود کوشش کے یہ TOC والا مسئلہ میرے پاس نہیں آ رہا۔ آپکی CSS اپنے پاس لگا کر بھی دیکھ لی اور لینکس پر بھی آزما ڈالا تاہم ہنوز کوئی سراغ نہیں مل پایا۔ لگتا ہے کہ آپ نے vector.css کے علاوہ بھی کہیں کوئی ترمیم کر رکھی ہے جس کے باعث یہ مسئلہ آپ کو درپیش ہے۔ موجودہ معلومات کے ساتھ میں آپ کی مذید مدد تو نہیں کرپاؤں گا البتہ ایک چیز آزمانا باقی ہے۔ اگر یہ مسئلہ آپ کے لیے کافی اہم ہے اور آپ اسے ضرور حل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنا password مجھے دے سکتے ہیں۔ آپ کا کھاتا استعمال کر کے شاید میں کوئی سراغ لگا سکوں۔
- اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہوں، تو اپنا password مجھے میرے صارف صفحہ پر دیے ربط سے email کر دیں، اپنا username اس email میں نہ لکھیے گا۔ اپنا password اس تبادلۂ خیال پر بھی نہ لکھیے گا۔ میں آپ کا مسئلہ حل کر پاؤں یا نہ کر پاؤں یا اگر مصروفیت کے باعث 2 - 4 روز جواب نہ بھی دے سکوں، ہر صورت میں 3 دن کے بعد احطیاطاً اپنا password تبدیل کرلیجیے گا۔ --کاشف عقیل 03:30, 6 اگست 2010 (UTC)
- بارے TOC کے، صفحہ کے اوپر "، میری ترجیحات میں جا کر درستگی کی جا سکتی ہے۔ 'میری ترجیحات/ظاہریت/پیش رفتہ اختیارات/فہرست مندرجات دکھاؤ'۔ --Aone 11:22, 6 اگست 2010 (UTC)
- زبردست Aone صاحب۔ یہ تو ہمیں معلوم ہی نہیں تھا؛ اگر یہ ہی مسئلہ ہے تو آپ نے بہت ہی آسان کردیا۔ شکریہ! بنگش بھائی آپ پہلے یہ نسخہ آزما کر دیکھ لیں۔ --کاشف عقیل 13:54, 6 اگست 2010 (UTC)
- جی میں نے Aone صاحب کے بتائے ہوئے طریقے سے ترتیب درست کی ہے اور اب یہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ TOC اب ہر مضمون کے ساتھ ظاہر ہو رہے ہیں۔ Aone صاحب آپ کا بہت شکریہ، اور کاشف بھائی آپ کی بھی بہت مہربانی کہ اس توجہ سے تصویروں اور اس مسئلے پر رہنمائی کی۔ شکریہ --O.bangash 17:52, 6 اگست 2010 (UTC)
Help with Urdu projects' logos
ترمیمHello کاشف عقیل. I'm currently collecting different project names/slogans for a logo cleanup and I could use your help with the Urdu projects. Can you tell me if these are correct or translate them if they're still in English?
- Wiktionary = وکشنری
- The Free Dictionary =
- Wikibooks = ویکی کتب
- Open books for an open world (or "Free books for a free world" if that's easier to translate) =
- Wikiquote = وکی اقتباسات
Thanks in advance for your help. Could you please reply on my Meta-Wiki talk page? If you have any questions or I'm confusing, just tell me. :-) Cbrown1023 talk 03:57, 8 اگست 2010 (UTC)
Hello C Brown,
Following are the translations if you need them right away. If you can wait a little bit, please let me consult with our resident translations and terminologies expert to make them more consistent and I'll let you know after that.
- Wiktionary = وکشنری
- The Free Dictionary = آزاد لغات
- Wikibooks = ویکی کتب
- Open books for an open world (or "Free books for a free world" if that's easier to translate) = آزاد جہاں کے لیے آزاد کتب
- Wikiquote = وکی اقتباسات
Regards,
Kashif Aqeel --کاشف عقیل 15:29, 8 اگست 2010 (UTC)
Thanks for your help, Kashif! Yes, I can wait a little bit. :-) Cbrown1023 talk 20:42, 8 اگست 2010 (UTC)
- السلام علیکم کاشف بھائی اور پیغام کا شکریہ۔ آپ کے تراجم نہایت مناسب ہیں اور ان میں کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔ free dictionary کو آزاد لغات کہنا بھی سمجھنے میں تو دشوار نہیں پر اردو میں لغت کی جمع کے قریب آجاتا ہے یعنی free dictionaries کے لیے زیادہ بہتر لگتا ہے؛ اس بات کی ایک نہایت عام مثال مشہور اردو لغت --- فیروز اللغات --- کا نام ہے ، یعنی دیگر تمام اردو لغات میں مانند فیروز۔ جہاں تک رہی بات ویکی اور وکی کی تو ہر جگہ وکی ہی کر دیجیے دیگر ساتھی بھی وکی ہی زیادہ لکھتے ہیں ، میں تو ہر جگہ اردو کی عربی سے پیدا کی جانے والی دوری کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہوں فائل:Smile.PNG اور اسی لیے ویکی لکھ دیتا ہوں۔ --سمرقندی 00:32, 9 اگست 2010 (UTC)
- wikiquote کے لیے "وکی اقتباسات" ہونا چاہیے یا "وکی اقتباس"؟ --کاشف عقیل 14:52, 9 اگست 2010 (UTC)
- اقتباس فائل:Smile.PNG --سمرقندی 01:08, 10 اگست 2010 (UTC)
Hello C Brown,
Following are the final translations after our internal consultations.
- Wiktionary = وکشنری
- The Free Dictionary = آزاد لغت
- Wikibooks = وکی کتب
- Open books for an open world (or "Free books for a free world" if that's easier to translate) = آزاد جہاں کے لیے آزاد کتب
- Wikiquote = وکی اقتباس
- Collection of quotations = مجموعۂ اقتباسات
Regards,
Kashif Aqeel --کاشف عقیل 02:57, 10 اگست 2010 (UTC)
Awesome, thanks for your help guys! Cbrown1023 تبادلۂ خیال 15:20, 10 اگست 2010 (UTC)
ضرور
ترمیمجی کاشف بھائی، میں اس فہرست پر بھی کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں آج کل ان مقالوں پر کام کر رہا ہوں جن پر دیگر زبانوں کے روابط درج نہیں ہیں۔ میں اس کے ساتھ ساتھ کوشش کروں گا کہ اس فہرست پر بھی کام کر سکوں۔ --ساجد امجد ساجد 15:57, 13 اگست 2010 (UTC)
- میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں میرے خیال میں بھی آذری ہی زیادہ مشہور ہے اور عربی میں بھی آذری ہی مستعمل ہے اور چونکہ آذربائیجانی پہلے سے ہی موجود تھا اس لئے میں نے اسے تبدیل کرنا مناسب نہیں سمجھا، بہرحال، آپ اسے تبدیل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زبان والی بات بھی سو فیصد درست ہے لاحقہ زبان پہچان کیلئے ضروری ہے۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔--ساجد امجد ساجد 16:41, 13 اگست 2010 (UTC)
تصحیح طلب
ترمیمکاشف بھائی، میرے علم کے اضافہ کے لئے ایک تصحیح فرما دیں، کہ دیگر زبانوں کے روابط کیلئے انگریزی کا ربط ضروری ہے یا کہ ہم کسی اردو مقالے پر دوسری زبانوں کا ربط تو دے دیں لیکن اسی مقالے پر انگریزی کا ربط نہ دیں تو کیا روبہ اردو مقالہ پر دوسری زبانوں کے ربط کے ساتھ ساتھ انگریزی ربط بھی ڈال دے گا یا کہ اردو مقالہ پر انگریزی ربط ضروری ہے، براہ مہربانی میری تصحیح فرما دیں۔ شکریہ --ساجد امجد ساجد 20:33, 14 اگست 2010 (UTC)
- انگریزی کا ربط زیادہ فائدہ مند ہے تاہم ضروری نہیں۔ اگر انگریزی کے علاوہ باقی روابط موجود ہیں تو زیادہ تر صورتوں میں روبہ جات انگریزی ربط خود بخود لے آئیں گے۔--کاشف عقیل 03:28, 15 اگست 2010 (UTC)
- میں آپ کے رائے سے اتفاق کرتا ہوں اور میری کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ انگریزی وکیپیڈیا سے سانچہ جات اردو تراجم کے ساتھ شامل کئے جائیں لیکن جو سانچہ جات پہلے سے موجود ہیں ان کو درست کرنے کیلئے وقت چاہیے۔ میں نے ٹی وی چینلز کے سانچہ جات کو زبانوں کے روابط درج کئے ہیں، آپ کی رہنمائی میں ہم ان انگریزی سانچہ جات کے مطابق ترمیم کر سکتے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد 20:35, 19 اگست 2010 (UTC)
آف لائن ایڈیٹر
ترمیمالسلام علیکم کاشف بھائی۔ امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ حاضری کا مقصد یہ تھا کہ کیا آپ کے علم میں کوئی ایسا وکی ایڈیٹر ہے جس کی مدد سے میں آف لائن مقالہ جات ترجمہ/تخلیق کر سکوں؟ میں اوپن سویسی کی لنکس ڈسٹرو 3۔11 استعمال کر رہا ہوں۔ سافٹ وئیرز کی سائٹ یہ ہے، مجھے وکی ایڈیٹر تلاش کرنے پر کچھ سمجھ نہیں آئی۔ اگر آپ کی نظر میں اس سے متعلق کوئی مفید سافٹ وئیر ہو، ضرور آگاہ کریں۔ --O.bangash 18:42, 4 ستمبر 2010 (UTC)
- میرے علم میں فی الحال تو ایسا کوئی سافٹویئر نہیں ہے تاہم اگر نظر سے گزرا تو آپ کو ضرور آگاہ کر دوں گا۔ --کاشف عقیل 20:40, 4 ستمبر 2010 (UTC)
- اگر آپ میڈیا وکی کی ماروائے متن زبان سے واقفیت رکھتے ہیں تو کوئی بھی texteditor استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً leafpad
- openOffice میں file/export/format mediawiki۔ یہ بھی دیکھیں [1]
- یا میڈیاوکی ہی اپنے شمارندہ پر نصب کر سکتے ہیں۔ [2]
--Urdutext 00:48, 5 ستمبر 2010 (UTC)
ضرور ۔۔۔
ترمیموعلیکم السلام کاشف بھائی! مجھے حقیقتا بہت زیادہ مسرت ہوئی کہ ہماری جگہ کچھ اور لوگوں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ میں اس ماہ کچھ مضامین لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور وقتا فوقتا شامل کرتا رہوں گا۔ ممکن ہے کہ پہلے کی طرح رفتار سے کام نہ کر سکوں لیکن پھر بھی میری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ وقت وکیپیڈیا کو دے سکوں۔ اور ہاں! آپ کو بھی گزری ہوئی عید مبارک! :) فہد احمد 15:32, 13 ستمبر 2010 (UTC)
میرا مضمون برائے حذف
ترمیممحترم کاشف صاحب اسلام علیکم یہ مضمون میں نے ہی لکھاہے اور ابھی تک اس کا آخری حصہ ہماری ویب پر شائع نہیں ہوا اور وکی پر موجود ہے۔ یہ مضمون دائرہ عام ہی میں ہے اور حقوق طبع سے آزاد ہے کوئی بھی شخص اس کو تبدیل کیے بغیر شائع کر سکتا ہے۔ ہماری ویب پر ایڈٹنگ میں خود نہیں کر سکتا اس لیے میں نے ہماری ویب کی انتظامیہ کو بھی میل بھیج دی ہے کہ وہ یہ نوٹ میرے مضمون کے آخر میں ڈال دیں۔ والسلام اورنگزیب یوسف
- کاشف بھائی، کافی دنوں سے ہم آپ کی آمد کے منتظر ہیں، آپ نہیں ہوتے تو وکیپیڈیا سونا سونا لگتا ہے۔ ایک چھوٹا سا چکر ہی لگا لیں تا کہ ہم کو بھی کچھ حوصلہ ملتا رہے۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور دین و دنیا کی بھلائی عطا فرمائے، آمین ۔--ساجد امجد ساجد 14:17, 6 اکتوبر 2010 (UTC)
- آتا تو میں روز ہوں تاہم صرف تبدیلیاں دیکھ کر چلا جاتا ہوں۔ ملازمت میں مصروفیت ذرا بڑھی ہوئی ہے اور اس باعث کام کرنے کا وقت نہیں نکال پارہا۔ --کاشف عقیل 18:11, 6 اکتوبر 2010 (UTC)
Translation Help
ترمیمHello, my name is Kelly and I am working for the Wikimedia Foundation during the 2010 Fundraiser. My job is to be the liaison between the Urdu community and the Foundation. This year's fundraiser is intended to be a collaborative and global effort, we recognize that banner messages that perform well in the United States don't necessarily translate well, or appeal to international audiences. I'm contacting you as I am currently looking for translators who are willing to contribute to this project, helping to translate and localize messages into Urdu and suggesting messages that would appeal to Urdu readers on the Fundraising Meta Page. Please let me know if you'd be interested in helping with this project, and add your feedback to the proposed messages as well! I look forward to working with you during this year's fundraiser.
Thank you! Klyman 20:07, 13 اکتوبر 2010 (UTC)
An Urgent Request
ترمیم- How are you? We are in a bit of a time crunch to get the Urdu translations in before the Fundraiser launch on Monday. We are doing a 100% test that starts on Friday and continues throughout the weekend till the launch, and we really don't want to have English pages on the Urdu projects. Could you help translate and recruit translators to get all the fundraising materials complete?d
Here is the translation hub with the Jimmy Appeal, FAQ, Core Messages, and Benefactor pages that need to be completed Translations
Thanks so much, let me know if there is anything I can do to help
Regards, Klyman 23:49, 8 نومبر 2010 (UTC)
- Thank you for translating the core messages. It is a big help! In order to build the Urdu landing page, I need to ask you to translate the Jimmy Appeal as well. I will be able to build the landing page as soon as this is completed. Best, Klyman 18:52, 22 نومبر 2010 (UTC)
سانچہ جات
ترمیمحوصلہ افزائی کا بہت شکریہ، میں کوشش کروں گا اگر سمجھ میں نہ آسکا تو آپ کو ضرور زحمت دوں گا۔ --ساجد امجد ساجد 14:19, 23 اکتوبر 2010 (UTC)
پندرہ ہزاری ہدف
ترمیم
--ساجد امجد ساجد 07:33, 31 اکتوبر 2010 (UTC)
Requests for removal of hateful content
ترمیم- I had asked a few times individually on admin talk pages, however I never had got any response. In addition, I had noticed that another user had tried to replace the hateful article with the article from the Shahmukhi Punjabi wikipedia, while this was reverted by User:Sasajid, he had unfortunately done nothing to remove previously existing hateful content, despite knowing of its existence. Anyway, I am glad this problem is over now. Thanks for removing the content. --184.171.168.202, 18 December 2010 (UTC)
درخواست برائے تکنیکی مدد
ترمیماسلام علیکم کاشف صاحب، کیسے مزاج ہیں۔ میں نے اپنی یونیورسٹی کے لیے ایک وکی سائٹ بنائی ہے۔ جس میں مجھے سانچے بنانے میں بڑی مشکل ہو رہی ہے۔ میں کافی دنوں سے کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے انگریزی وکیپیڈیا سے بھی سانچے نکل کرنے کی کوشش کی ہیں لیکن وہ اس قدر پیچیدہ ہو چکے ہیں کہ مجھے میری بس سے باہر لگتے ہیں۔ اس آپ میری کاہلی کہ لیجئے یا کچھ اور لیکن میں نے پتا لگا لیا ہے کہ سانچے بنانا بہت مشکل کام ہے، خاص کر میرے لیے۔ میری صرف اتنی سی درخواست ہے کہ کیا آپ مجھے ایک دو سانچے بنانے میں مدد کریں گے؟؟ مجھے صرف NAVBAR اور اس کے متعلق سانچوں کی صرورت ہے۔ اگر آپ اس کو انگریزی ویکیپیڈیا سے ہمارے پروجیکٹ پر منتقل کر دیں تو بہت بہت بہت احسان ہو گا۔
- میری ویب سائٹ کا پتہ: http://wiki.uetblogs.com
--Adilch 15:40, 24 دسمبر 2010 (UTC)
thanks
ترمیم- sir, thanks for your kind reply. i have installed http://www.mediawiki.org/wiki/Help:Extension:ParserFunctions and i have also checked some of the Magic Word which are working correctly. Now what should i do if you can guide me??? is there any other important MediaWiki extensions which i should install on my wiki??? thanks once again :) you can check my extensions and version on http://wiki.uetblogs.com/index.php?title=Special:Version. --Adilch 08:32, 25 دسمبر 2010 (UTC)
- sir once again thanks alot for your effort, one thing is this i am having a problem with template again :( for example i want to have a template like http://en.wikipedia.org/wiki/Template:Pakistan_Movement on my wiki, when i copied its source to my wiki it shows somthing like this http://wiki.uetblogs.com/index.php?title=Template:Departments ... can you please help me to look it better like on wikipedia?? actually i am not a coder and not much experianced with Mediawiki mark up ... i just want to have few templates on my wiki to make navigation easy for new users.. i hope you ll not mind my this stupidness... thanks in advance .. :) --Adilch 14:27, 25 دسمبر 2010 (UTC)
- Sir, now you are administrator and bureaucrat on http://wiki.uetblogs.com please have a look. Thanks once again.. --Adilch 06:57, 26 دسمبر 2010 (UTC)
- thanks alot kashif bhai... its working now :) i am very happy.. really its a great help from you... i hope i ll not bother you again...its enough for me :) May Allah bless you... --Adilch 07:34, 26 دسمبر 2010 (UTC)
- i was also thinking to restart my contributions to Urdu Wikipedia. InshALLah i be joining soon. i am having my exams from 1 jan to 10 jan, 2011. after that inshAllah i ll be actively participating. Thanks :)--Adilch 07:46, 26 دسمبر 2010 (UTC)
عظیم مشکل
ترمیمجناب کاشف بھائی صاحب، براہ مہربانی سمرقندی بھائی والا مسئلہ حل کرنے میں مدد فرمائیں، ہم سمرقندی بھائی جیسے عظیم ساتھیوں کو کھونا نہیں چاہتے، جتنی جلدی ہو سکے یہ معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔--ساجد امجد ساجد 10:45, 30 دسمبر 2010 (UTC)