معذورت

ترمیم

فہد صاحب، گذشتہ دنوں ہمارے تعلقات کافی حد تک کشیدہ رہے، کئی بار ہمارے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ یقین جانئے میرا مقصد کوئی شخصی یا ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں تھا۔ تاہم پھر بھی مجھے اپنے گذشتہ روئیے پر ندامت ہے اور یہ ندامت اُس وقت مزید بڑھ جاتی ہے کہ جب میں اپنے گذشتہ پیغامات پر نظر ڈالتا ہوں۔ اس دوران اگر میری کسی بھی بات سے آپ کو تکلیف ہوئی تو برائے کرم مجھے معاف فرمادیں۔ اللہ جانتا ہے کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا لیکن پھر بھی اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات ہوگئی ہو،جس سے آپ کو ٹھیس پہنچی ہوتو برائے کرم مجھے معاف فرمادیں۔ جزاک اللہ اسپریچولسٹ (گفتگو)

تیونس

ترمیم

محترم، کیا میری پہلی کاوش پر ایک نظر ڈال کر کچھ اصلاح فرمائینگے؟ گوکہ کام ہنوز جاری ہے تاہم اگر کچھ مزید رہنمائی فرمائیں تو نوازش ہوگی۔ اسپریچولسٹ (گفتگو)

محترم جناب فہد صاحب السلام علیکم، آپکے پیغام کا شکریہ، یہ میری پہلی کاوش تھی، مگر مضمون کی آخری سطر، مناسب طریقہ سے نہیں شایع ہو پائی، شاید میں کویہ غلطی کر رہا تھا، براہ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں، تاکہ میں اپنا مضمون مکمل کرسکوں۔ شکریہ، خیر اندیش، نثار احمد

  • حوصلہ افرائی کا شکریہ۔ انشاءاللہ میں اس مضمون پر کام کررہا ہوں۔ میری خواہش تو یہ ہے کہ روزانہ اس طرح کا کم از کم ایک مضمون کو اُردو وکی پیڈیاپر لکھوں لیکن ہائے غم روزگار۔تاہم جتنا بھی وقت ملے گا، کوشش یہی ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ ڈال سکوں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:26, 28 مئی 2008 (UTC)
  • فہد بھائی کافی دن ہوگئے، سمرقندی صاحب کی سرگرمیاں بالکل سرد ہوگئی ہیں، سب خیر تو ہے۔ میں قاصد برائے پیغام رسانی (میسنجرز) کا استعمال نہیں کرتا لیکن آپ لوگوں کی تو عموماً گفت و شنید ہوتی رہتی ہوگی۔ مجھے سمرقندی صاحب کی غیر موجودگی سے سخت تشویش ہے اور میں اُن کی خیریت جاننے کے لئے بیتاب ہوں۔ مزید میری سرگرمیوں پر ایک نظر ڈالیں اور مجھے بتائیں کہ اب تک کی کاوشیں کیسی ہیں کیا میں صحیح سمت میں گامزن ہوں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:33, 2 جون 2008 (UTC)
  • حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ، انشاءاللہ اگر آپ احباب کا تعاون یونہی شامل حال رہا تو ہم مزید بہتر انداز میں اُردو وکی پیڈیا کوجلد از جلد بہترین وکی پیڈیا کی صف میں لے آئیں گے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:19, 4 جون 2008 (UTC)
  • مجھے نہایت افسوس ہورہا ہے کہ جب سے میں نے اُردو وکی پیڈیا میں فعال انداز میں کام کرنا شروع کیا ہے، آپ اور سمرقندی صاحب بالکل ہی غائب ہوگئے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ تھوڑا تھوڑا ہی سہی ہمیں وکی پیڈیا پر کام کرتے رہنا چاہیئے تاکہ وکی پیڈیا پر کام کی رفتارمتاثر نہ ہواور تعمیری کام کرنے والوں کی ایک مضبوط ٹیم بن جائے اگر انشاء اللہ ایک مضبوط ٹیم بن جائے تو یقیناً اس سے نہ صرف وکی پیڈیا کو فائدہ ہوگا بلکہ کام بٹ جانے کے سبب کچھ بوجھ بھی کم ہوگا۔ برائے کرم آپ جیسے لوگ جو کہ نہایت تجربہ کار ہیں، کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ وقت دیں تاکہ نئے آنے والوں کو راہنمائی بھی ملے اور وکی پیڈیا کا کام بھی چلتا رہے۔۔ والسلام اسپریچولسٹ (گفتگو)

شکریا

ترمیم

سلام فھاد۔ مجھے یھان پر خوشآمدید کرنے کے لیے شکریا۔ مین انگریزی وکیپیڈیا پر کافی ارسے سے موجود حون اس لیے وکیپیڈیا کے دستور جانتا حون۔ امید ھے کے آپ کے ساتھ مل کر اردو وکیپیڈیا کی کفایت مین اظافا کرنے مین کامیاب رھون گا۔ --Zaindy87 11:50, 13 جون 2008 (UTC)

  • اسلام علیکم جناب فہد صاحب؛ آپ کا ارسال کردہ قرآن کا وہ حصہ ویکی پر آج تمام منتقل کردیا ہے، فی الحال صرف نقل اور چسپاں کیا ہے اب اس میں آہستہ آہستہ معلومات کا اضافہ اور متعلقہ آیت کے صفحہ کے عکوس کا اضافہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ، آپ سے بھی درخواست ہے کہ اس میں جو مناسب ترامیم و اضافہ جات مطلوب ہوں کر دیجیۓ گا۔ سمرقندی
  • یاد فرمائی کا نہایت شکریہ فہد بھائی، امید ہے کہ خیریت سے ہونگے۔ ہزار کوشش اور ہزار دل کرنے کے باوجود پہلے کی طرح اب کام نہیں کرپاتا ہوں، بہرحال کوشش کرتا رہوں گا۔ آپ کے اور اردو ٹیکسٹ صاحب کے ہوتے ہوۓ مجھے اس دائرہ المعارف کی نگہبانی کی جانب سے اطمینان رہتا ہے۔ سمرقندی

فراغت

ترمیم

السلام علیکم۔ برادرِ محترم فراغت تو شاید نصیب میں نہیں ہے لیکن آج کل کچھ دن وقت ملے گا اور شاید کچھ دن ماہِ اگست میں۔ طالبِ دعا ہوں کہ مسلسل حاضری ممکن ہو سکے۔ والسلام۔ --سید سلمان رضوی 12:57, 25 جولا‎ئی 2008 (UTC)

ادھورے مضامین

ترمیم

سلام فہد بھائ! یاد کرنے کا شکریہ۔امید ہے کہ آپ کی طبیعت اچھی اور مزاج خوش ہیں۔ افسوس کے آجکل اتنا وقت نہیں ملتا ویکیپیڈیا پر بیٹھنے کا۔ تاہم میں مکمل کوشش کروں گا کے یہ مضامین باتفصیل ویکی پر موجود ہوں۔ --عثمان وقاص چوہان 22:18, 29 جولا‎ئی 2008 (UTC)

  • اسلام علیکم جناب امید ہے خیریت سے ہونگے۔ اگر آپ سے دریافت کیا جاۓ کہ continue کے لیۓ آپکا انتخاب کیا ہوگا؟ مستمر یا دوام ---- تو آپ کونسا لفظ منتخب کریں گے؟ دونوں ہی اردو لغات میں بھی آتے ہیں۔ سمرقندی
  • اسے کہتے ہیں کہ سر منڈاتے ہی اولے پڑے !! واہ بھائی بات تو آپ نے میرے دل کی کہہ دی میرا بھی فیصلہ مستمر کے حق میں ہی تھا مگر پھر مخالفت کے خوف سے دائم اور دوام کی جانب چلا گیا اور ایک فہرست تیار بھی کر ڈالی please see here ---------- خیر اب آپ نے فیصلہ دے دیا ہے ، ذرا سلمان صاحب اور اردوٹیکسٹ صاحب کا فیصلہ آنے دیجیۓ پھر دوبارہ تبدیلیاں کرنے کے بارے میں سوچوں گا -------- چلتے چلتے ایک بات کہ اولے تو پڑے سو پڑے ، آپ کے درست فیصلے نے دل جیت لیا صاحب :-) سمرقندی

معنی طلب الفاظ

ترمیم

السلام علیکم! اُمید ہے خیر خیریت سے ہوںگے. اُردو ویکیپیڈیا پر ایک مسئلہ جس کی طرف ہر بار میرا ذہن چلا جاتا ہے اور مجھے کچھ حد تک پریشان بھی کرتا ہے. کہ کچھ انگریزی الفاظ خصوصاً شمارندی اِصطلاحات کے لئے الفاظ کچھ ایسے منتخب کئے گئے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ابھی منتخب نہیں ہوئے لیکن وہ مستعمل ضرور ہیں. یہ اِصطلاحی معانی مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگتے. میں سمجھتا ہوں کہ یہ اَب بھی معنی طلب ہیں. مثلاً انگریزی کے دو الفاظ Operate/Operation/Operator اور Process/Processor میں خاصا فرق ہے لیکن یہاں پر اِن دونوں کے لئے لفظ عمل، عملیہ، اور عامل استعمال کیا جاتا ہے. یعنی Operator اور Processor دونوں کیلئے عامل کا لفظ زیرِ استعمال ہے. آپ کو نہیں لگتا کہ اِن دونوں کی معنی الگ الگ ہونی چاہئیں؟

  • ذرا اس صفحے کو بھی ملاحظہ کیجیۓ OPERATION۔ سمرقندی
  • کاش آپ جیسے ناچیز دو عدد اور ویکیپیڈیا کو دستیاب ہوجائیں تو ویکی پر ہم بدنصیبوں کی کایا پلٹ جاۓ گی۔ سمرقندی
  • فہد بھائی گو آپ تاریخ کے مضامین میں مصروف ہیں مگر میری بھی آپ سے یہی درخواست ہے کہ موجود لفظ --- عالجہ ---- سے بہتر کوئی operation کے متبادل لفظ ہو تو ضرور آگاہ کیجیۓ گا ؛ میں نے یہ امداد دیگر ساتھیوں سے بھی OPERATION کے صفحہ پر مانگی ہے۔ سمرقندی
  • بہت خوشی کی بات ہے، آپ کے نۓ مضمون کا شدت سے انتظار رہے گا۔ سمرقندی

مشورہ درکار

ترمیم

جناب فہد صاحب امید ہے بخیریت ہونگے۔ جناب محبوب صاحب نے internet اور network کی اصطلاحات کا موضوع اٹھایا ہے میں کئی روز سے کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی متفقہ فیصلہ ہو جاۓ ۔ آپ ہو سکتا ہے کہ ان اصطلاحات سے متفق نا ہوں اور ان ناموں کو انگریزی کے طور پر ہی استعمال کرنا بہتر سمجھتے ہوں مگر پھر بھی ایک نظر اس جگہ تجاویز کے قطعہ کو دیکھ لیجیۓ اور جو ہوسکے راہنمائی فرمایۓ۔ --سمرقندی 12:11, 18 اگست 2008 (UTC)

اسلام و علیکم

ترمیم
  • زہے نصیب آپ نے میرے کسی مضمون میں حصہ لیا۔ بہت دنوں سے کوئی گفت و شنید نہیں ہوئی آپ سے۔ کسی بات پر ناراض تو نہیں ہیں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:15, 22 اگست 2008 (UTC)
  • حضرت، آپ کے کمالِ فن کا ایک اور شاہکار کہنے کے علاوہ میں اور کیا کہوں، آپ کے اس مضمون کو۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:25, 22 اگست 2008 (UTC)

وعلیکم السلام

ترمیم

پیغام کا شکریہ۔ دراصل میں نے یہ بات سمرقندی صاحب سے کی تھی اور انہیں سے گزارش کی تھی کہ تمام ساتھیوں یہ مشورہ پہنچادیں۔ میں نے دیوان عام میں رائے کا اظہار کر دیا ہے۔ آپ بھی ملاحظہ فرمالیں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:57, 25 اگست 2008 (UTC)

رمضان مبارک

ترمیم

اسلام وعلیکم، محترم رمضان کی مبارکباد قبول کیجئے اور فرمائیے کیسے مزاج ہیں؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:42, 3 ستمبر 2008 (UTC)

  • کل اصل میں کچھ مصروفیات کے سبب میں وقت بالکل نہیں دے سکا، برائے میرے آج کے مضامین پر ایک نظر ڈال لیں گے؟ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:58, 3 ستمبر 2008 (UTC)

اسلام علیکم

ترمیم

وہ نظر سے دور تو ہیں مگر یہ عجیب صورتحال ہے
ہمہ وقت پیشِ نظر بھی ہیں، نا فراق ہے نا وصال ہے

--سمرقندی 10:54, 22 ستمبر 2008 (UTC)

معذرت

ترمیم

اسلام علیکم جناب ، آپ کی طویل غیر موجودگی پر ایک بات بار بار ذہن میں آتی ہے کہ آپ کسی بات پر دل برداشتہ (یا ناراض) ہو بیٹھے ہیں۔ تلاش کرنے پر اب وہ صفحہ مل تو نہیں رہا لیکن مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے کہیں کسی صفحے پر دیگر ساتھیوں کے سنجیدہ نا ہونے کے بارے میں کوئی جملہ لکھ دیا تھا اور ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی نظر سے گذرا ہو اور وہ بات آپ دل پر لے بیٹھے ہوں، اگر ایسا ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں اور وہ الفاظ بھی واپس لیتا ہوں۔ ایسا کسی عارضی ذہنی کیفیت کے زیر اثر ہوا ہوگا ؛ اور حقیقت تو یہ ہے کہ آپ کا کام اور محنت ، اس ویکیپیڈیا پر آنے والوں کے لیۓ ایک راہنما کے طور پر موجود ہے۔ دیکھیں صاحب! آیۓ یا نا آیۓ ، مگر ناراض ہو کر ہرگز نا جایۓ۔ --سمرقندی 02:31, 28 ستمبر 2008 (UTC)

السلام علیکم

ترمیم

شکر ہے صاحب کہ آپ کا پیغام تو آیا ، ورنہ یہاں تو یہ حال تھا کہ؛ مارے تشویش کے لیٹا جاۓ نا بیٹھا جاۓ۔ ایک فکر تو یہ تھی کہ کہیں آپ ویکیپیڈیا دیکھ ہی نا رہے ہوں اور آپ نے خادم کا پیغام پڑھا ہی نا ہو ، یعنی وہ جو غالب نے کہا تھا کہ

کھلے گا کس طرح مضمون مرے مکتوب کا یا رب
قسم کھائی ہے اس کافــر نے کاغــذ کے جلانے کی

خیر آپ آۓ ، آپ کا پیغام آیا ، اب یہی سامان ہی دل کی تسلی کو کافی ہے؛ آپ کے مقالات بھی جیسے جیسے آپ کو فرصت ملتی رہے گی ، انشااللہ آتے رہیں گے۔ آپ کو بھی عید مبارک! خوش رہیں۔ سمرقندی 04:31, 6 اکتوبر 2008 (UTC)

السلام علیکم

ترمیم

فہد بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔ اگر ابتدائی دنوں میں ؛ آپ ، اردو ٹیکسٹ اور سلمان و خاور جیسے ساتھیوں کی جانب سے شانہ بشانہ چلنے کا احساس نا ہوا ہوتا تو میں اسی زمانے میں ویکیپیڈیا چھوڑ کر چلا گیا ہوتا۔ کششِ ثقلِ زمین نے اس کرۂ ارض پر ، اور کششِ یارانِ چمن نے اس دائرۃ المعارف پر یوں جکڑ رکھا ہے کہ فرار کی ہر کوشش بری طرح ناکام ہو جاتی ہے۔ --سمرقندی 14:27, 13 اکتوبر 2008 (UTC)

اسلام و علیکم!

ترمیم

اُمید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ بخیر و عافیت ہونگے۔ کل میں نے سمرقندی صاحب کو گوش گزار کیا تھا کہ ایک خوش آئند بات جو کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری اردو وکی پیڈیا پر اب کام کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کافی تیز ہوگئی ہے اور اس کی وجہ ہے نئے آنے والے جو کہ نہایت سرگرمی سے کام کررہے ہیں لیکن اس موقع پر نہایت ضروری ہے کہ تمام تر مضامین کو تنقیدی و تعمیری نظر سے دیکھا جائے تاکہ دائرۃ المعارف کا معیار برقرار رہے۔ جس کے لئے میری گزارش ہے کہ اردو وکی پیڈیا وہ سینئر منتظمین جو کہ گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے مقالات کے اضافے میں خاطر خواہ کام نہیں کر پارہے ہیں، ایسے منتظمین کی ایک ٹیم بنا دی جائے جن کا کام صرف اردو وکی پیڈیا پر کیئے جانے والے کام کی جانچ پڑتال ہوگا جو کہ میں سمجھتا ہوں اتنا زیادہ دقت طلب کام نہیں ہوگا۔ اس سے نہ صرف کام کی رفتار متاثر نہیں ہوگی بلکہ اغلاط کی بروقت اصلاح بھی ہوسکے گی۔ سمرقندی صاحب نے اس بات کو سراہا تھا لیکن انہوں نے پوچھا ہے کہ اس کے لئے کیا مربوط حکمتِ عملی ہونی چاہیئے، میں اس سلسلے میں آپ کے قیمتی مشورے سے مستفیض ہونا چاہتا ہوں، آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ والسلام --اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:12, 14 اکتوبر 2008 (UTC)

مسلمانوں کا قتل عام

ترمیم

فھد صاحب السلام علیکم۔ وکیپیڈیا انگریزی والے ارکان بھی چونکہ کچھ تعصب رکھتے ہیں اس لیے وہاں کھل کر کریمیا کے مسلمانوں کی باتیں نہیں کی گئیں۔ جہاں کہیں تھوڑی سی بات ہو وہ ان کے لیے مسلمان کا لفظ استعمال کرنے کی بجائے تاتاری کا لفظ استعمال کرتے ہیں یعنی کریمیا کے تاتاری۔ بہرحال جب مسلمانوں پر ظلم کی تاریخ دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ نوجوان نسل ان جرائم سے واقف نہیں اور مغربی و امریکی قوم کو بہت مہذب سمجھتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اردو میں جہاں تک ہو سکے ہم بچی کھچی معلومات کو جمع کریں۔

مرگ انبوہ میں نے نہیں لکھا البتہ اس میں کچھ اضافے کیے ہیں۔ ہاں دیگر مضامین میں نے اوپر بیان کیے ہوئے مقصد کے تحت لکھے تھے۔ مثلاً تجدید پسندان مرگ انبوہ، بین الاقوامی ہالوکاسٹ کارٹون مقابلہ، آرمینیا کے آذریوں کا قتل عام، قدیم آسٹریلوی باشندوں کا قتل عام، سریبرینیتسا کا قتل عام وغیرہ۔

مرگ انبوہ کی نسبت زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جنہیں یورپی اقوام نے امریکہ اور آسٹریلیا میں جا کر مارا اور ان کی نسلیں کی نسلیں ختم کر دیں مگر اس کا چنداں ذکر انگریزی وکیپیڈیا پر نہیں ملتا۔ یہی حال مسلمانوں پر ظلم کی ہے۔ ظاہر ہے کہ ہمارے کرنے والا کام دوسرے کیوں کریں گے۔ آپ سے التماس ہے کہ کریمیا کے مسلمانوں پر ضرور لکھیں۔ جس میں نسل کشی اور ہجرت کے علاوہ دیگر مضامین بھی ہو سکتے ہیں۔ میں نے کچھ معلومات آپ کے لیے ڈھونڈی ہیں جن کی اچھی بات یہ ہے کہ ان میں تحقیقی حوالے بھی موجود ہیں۔ آسانی کے لیے نیچے انگریزی کا استعمال کروں گا۔

حوالوں کے ساتھ دستیاب معلومات درج ہیں


ایک تحقیقی مقالہ بھی ہے اگر کسی کتب خانے سے مل سکے۔ The Hidden Ethnic Cleansing of Muslims in the Soviet Union: The Exile and Repatriation... Williams Journal of Contemporary History.2002; 37: 323-347

دیگر معلومات

اس کے علاوہ کچھ معلومات یہاں ہیں مگر کچھ زیادہ نہیں۔

اگر میں کسی اور کام بھی آ سکا تو بہت خوشی ہوگی۔--سید سلمان رضوی 11:59, 21 اکتوبر 2008 (UTC)

وعلیکم سلام! بہت بہت شکریہ، آپ کی توجہ کا، میں خود کو نہایت خوش نصیب سمجھ رہا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا کے توسط سے آپ اور سمرقندی صاحب جیسے دوست نصیب ہوئے۔ اللہ کا بڑا کرم ہے، بالکل ٹھیک ہوں بلکہ آج کل میں اس مضمون پر بڑی محنت کررہا ہوں اور خواہش ہے کہ یہ اس منتخب مضمون بن جائے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:34, 4 نومبر 2008 (UTC)

آپ کا شکرئیہ

ترمیم

مجھہ خوش آمدید کہنے کا آپ کا بہت شکرئیہ جناب! آپ کا دوست علی عمران۔

علی عمران 04:40, 6 نومبر 2008 (UTC)

نو ہزار مضامین

ترمیم

میں آج کے دن اردو وکی پیڈیا پر نو ہزار مضامین کے ہدف کے حصول پر آپ کو تہہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد از جلد اس وکی پیڈیا کے بہترین ترین وکی پیڈیا بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:40, 12 نومبر 2008 (UTC)

ویکیپیڈیا کا ایک نیا مہمان

ترمیم

وعلیکم السلام فہد بھائی،

آپ کا پیغام پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ آپ نے جو ہدایات بھیجی ہیں میں ان پر عمل کرنے کی کوشش ضرور کروں گا۔ اس کے علاوہ میں کوشش کروں گا کہ ویکیپیڈیا پر جس قدر ممکن ہو' اضافہ کر سکوں۔ میں پہلے بھی یہاں ایک دو بار صفحات اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر چکا ہوں جر بعض وجوہات کی وجہ سے نامکمل رہیں۔ اردو میں ٹائپنگ بہرحال کوئی آسان کام نہیں ہے۔

میں صرف یہ کہوں گا کہ آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی میری اصلاح کرتے رہیں گے۔

السلام علیکم

ترمیم
  • السلام علیکم جناب! بڑا بے دم و بے دل سا ہو کر ابھی ویکیپیڈیا پر آیا کہ چند تصاویر زبراثقال کر دوں اور آپ کو موجود پاکر گویا بے دمی تو ایک طرف طبیعت باغ باغ ہو گئی صاحب۔ مزاج تو بہتر ہیں نا؟ کئی روز سے آۓ نہیں ، خیریت تو تھی؟ آپ کے اور سلمان کے بغیر یہاں تاریخی و جغرافیائی مضامین پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ، بڑی پریشانی تھی کہ یہ جو نۓ نۓ اندراجات کیۓ جارہے ہیں ان پر کوئی نظر بھی ڈالے گا کہ نہیں۔ خیر صاحب، طویل عبارت کی معذرت چاہتا ہوں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 07:20, 17 دسمبر 2008 (UTC)
  • اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ہوں۔ اطمینان کا سامان ہوا کہ آپ نے جس قدر ممکن ہوسکا نۓ اندراجات کو ایک نظر دیکھنے کا بیڑا اٹھایا ، کام تو مشکل ہوگا پر اگر آپ کی ہماری اب تک کئی سالہ محنت کو دیکھا جاۓ ، جس کی بنا پر کوئی مانے نا مانے پر ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہہ سکتے ہیں کہ ---- صاحب! بہت معیاری ہے ----- تو اب اس معیار کو ویسے تو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیۓ مگر موجودہ حالات میں تو میں یہی کہنے پر تذبذب میں ہوں کہ ، ہو نا ہو ، دس ہزار تک پہنچ جانے تک تو ہر حال میں برقرار رکھنا چاہیۓ۔ پرسشِ حال دریافت کرنے کا ایک بار پھر شکریہ۔ --سمرقندی 07:47, 17 دسمبر 2008 (UTC)
  • میں معذورت خواں ہوں کہ میری وجہ سے آپ کی ترمیم شامل نہ ہو سکی، میں ابھی آپ کی پیش کردہ تحریر دیکھ کر شاملِ مضمون کردیتا ہوں۔ شکریہ--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:39, 6 جنوری 2009 (UTC)

توجہ درکار

ترمیم

اسلام علیکم! فہد بھائی، ابھی ابھی مجھے پتہ چلا ہے کہ سمرقندی بھائی غیر فعال ہوگئے ہیں اور اب اُن کا ارادہ ہے کہ نئے آنے والوں کو کام کرنے دیا جائے (یعنی کہ خود گوشہ نشیں ہوجائیں)۔ میرے خیال میں تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا، اگر ہم اردو وکی پیڈیا پر سمرقندی صاحب کی قربت سے محروم ہوگئے، یہ نہ صرف وکی پیڈیا کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اردو کے لئے بھی سخت دھچکا ہوگا۔ اردو وکی پیڈیا کے لئے سمرقندی صاحب کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ میرے خیال میں اگر سب سینئر حضرات مل کر سمرقندی صاحب سے درخواست کریں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں تاکہ اُن کی علم و فضل سے نہ صرف نئے آنے والے سیکھتے رہیں بلکہ وکی پیڈیا کا سفر بھی کامیابی کی جانب گامزن رہے۔ آپ کی اور دیگر ساتھیوں کی فوری توجہ درکار ہے۔ والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:18, 14 فروری 2009 (UTC)

طویل غیر حاضری

ترمیم

اسلام و علیکم! اُمید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر ہونگے۔ اس دفعہ آپ کی غیر حاضری کچھ زیادہ طوالت اختیار کرگئی ہے جوکہ باعثِ تشویش ہے۔ سب خیریت ہے؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:25, 26 مارچ 2009 (UTC)

مبارکباد

ترمیم

 
--سید سلمان رضوی 18:05, 29 مارچ 2009 (UTC)

صفحہ تبّرا میں ایسی کونسی غیر سنجیدہ چیز تھی؟ یہ شیعوں کا اصول دین ہے اور اس کا حوالہ ویکی کے مضمون اسلام میں موجود ہے ۔ وہاں جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شیعہ مذہب کا اہم رکن ہے اور عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔

یہ زرا حسّاس موضو‏ع ہے اس لئے زرا وقت تو لگے گا۔ یک سطر کے صفحے کو مقالہ سمجھنے کو کس نے کہا ہے وکی پر سینکڑوں یک سطری مضامین موجود ہیں پھر اسی پر نظر کرم کیوں؟

اسلام علیکم

ترمیم

کیا اردے ہیں بھائی ؟ منتظمین کی فہرست کا فیصلہ تو ہوتا رہے گا ، فی الحال تو یہ بتایۓ کہ یہ آتے ہی رضاکارانہ سبکدوشی کا کیا مقصد ہے؟ کیا دوبارہ غائب ہونے کے لیۓ راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں ؟ --سمرقندی 10:18, 28 مئی 2009 (UTC)

  • چلیں ایک تسلی تو ہوئی دل کو۔ منتظمین کے بارے میں فیصلہ مشکل ہے ، پہلا کام تو یہ ہے کہ ایک عارضی فہرست بنائی جاۓ ان منتظمین کی کہ جو کبھی آتے ہی نہیں اور اس فہرست کو پھر انتباہ اور راۓ عامہ کے لیۓ منتظمین کے تبادلۂ خیال پر رکھ دیا جاۓ۔ پھر تیل دیکھیں اور تیل کی دھار! فی الحال جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ہمیشہ کی طرح آج بھی اسی طرح مصروف عمل ہیں کہ جیسے شروع سے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ محبوب بھائی متحرک ہیں اور کبھی کبھار وہاب صاحب اور سلمان صاحب کا دیدار ہو جاتا ہے تو دل کو ایک تقویت سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ نۓ ساتھیوں میں چند بہت اچھے ساتھی آۓ تھے مگر چند روز متحرک رہنے کے بعد اب وہ بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ ہاں ہمارے کاشف صاحب ماشااللہ بہت محنت کر رہے ہیں اور اپنا بھر پور کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ ریگل چوک صاحب بھی قریب قریب روز آتے ہیں اور اپنے طور پر ویکیپیڈیا کی بہتری میں مشغول ہیں۔ --سمرقندی 12:38, 28 مئی 2009 (UTC)

السلام علیکم فہد بھائی۔ آپ نے درست فرمایا یہ آپریشن جبرالسٹر نہیں بلکہ آپریشن جبرالٹر ہے۔ مجھ کو پہلے سے بنے ہوئے مضمون کا نام تبدیل کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اس لئے بھائی آپ اس کا عنوان درست کر دیجئے۔ ان مضامین میں انشااللہ ضرور اضافہ کروں گا۔

اردو نستعلیق سلیکس لینکس

ترمیم

اردو نستعلیق سلیکس (slax) لینکس کے اجراء پر صارف:محمد علی مکی صاحب اور آپ مبارکباد قبول کریں۔ یہ اردو شمارندگی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ وکیپیڈیا پر اس بارے معلوماتی مضمون لکھا جائے۔ --Urdutext 12:46, 31 مئی 2009 (UTC)

  • محترم فہد بھائی السلام علیکم۔ آپ کا برقی خط دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کل سے سوچ رہا تھا کہ سلام میں پہل کرسکوں مگر کوتاہی رہی۔ منتظمین میں آپ کا نام دیکھ کر سوچتا رہتا تھا کہ کیہر صاحب کیوں نہیں آرہے، آپ کی واپسی مجھ سے نئے صارف کے لئے بھی باعث مسرت ہے۔ آپ کے تحریر کردہ مضامین بہت اچھے اور بامقصد دکھائی دئیے۔ میں بھی ادب برائے اصلاح کا قائل ہوں۔ آپ کی تجویز کے جواب میں مسلمانوں کا سیاسی عروج و زوال کے تبادلہ خیال صفحہ پر اپنی ناقص رائے دے دی ہے۔ ایک ذاتی سا سوال ہے چونکہ وکی لوگوں کو بہت قریب لے آیا ہے۔ کیا آپ عبیداللہ کیہر سے بھی واقف ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں۔ والسلام۔ عبیدمغل۔

--Ubaidmughal 15:02, 9 جون 2009 (UTC)

  • یقین کیجئے آپ کے جواب نے مجھے بھی خوشگوار حیرت سے دوچار کردیا ہے۔ دنیا بہت چھوٹی ہوچکی ہے۔ ممکن ہو تو اپنا ای میل عنایت کردیجئے۔ کیہر صاحب کی خدمت میں بھی میرا سلام۔ عبیدالرحمٰٰن مغل --Ubaidmughal 23:19, 10 جون 2009 (UTC)

اسلام و علیکم!

ترمیم

فہد صاحب آپ کو دوبارہ فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میں آج کل کچھ نا مساعد حالات کی بدولت وقت نہیں دے پا رہا ہوں لیکن انشاء اللہ کوشش ہے کہ جلد ہی پھر سے اُسی جذبے اور لگن کے ساتھ اردو وکی پیڈیا کے لئے کام کروں گا۔ والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:47, 14 جون 2009 (UTC)

  • السلام علیکم ۔ فہد بھائی کیسے ہیں آپ، کافی دن بعد نظر آئے، بہت خوشی ہوئی دوبارہ دیکھ کر۔ --سمرقندی 09:35, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • فہد بھائی اگر آپ اس عربی نقشے کی نشاندہی کر دیں جو آپ نے SVG میں دیکھا ہے تو میں اس پر مزید تحقیق کرنا چاہوں گا۔ اگر ہم کوئی غلطی کر رہے ہیں تو معلوم کرنا چاہیے کہ کیا غلطی ہے --کاشف عقیل 03:30, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

ہمیں بھی دیکھنا ہے کہاں تک غمِ تنہائی ہے
ہم نے بھی ترکِ محبت کی قسم کھائی ہے

فائل:Smile.PNG --سمرقندی 07:21, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

سلام

ترمیم

السلام علیکم فہد بھائی۔ بے حد خوشی ہوتی ہے آپ سے بات کر کے۔ انشاءاللہ وقت ملنے پر کریمیا پر بھی لکھوں گا مگر اسے آپ ہی کیوں نہیں کرتے۔ بلاگ کے اپنے مقالات تو یہاں آپ لکھ سکتے ہیں کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ وکیپیڈیا آپ کی گرانقدر توجہ کا منتظر ہے جتنا وقت ہو۔ وقت کا مسئلہ مجھے بھی شدید ہے۔ آپ کے شاندار مضامین میں نے ابھی دیکھے۔ اسے آپ جنگ کریمیا میں شامل کر سکتے ہیں۔ --سید سلمان رضوی 11:29, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)

اردو تختی

ترمیم

فہد بھائی۔ آپ نے اپنے بلاگ پر (نیچے) ایک اردو تختی لگائی ہے جو کلک کرنے پر کھل جاتی ہے اور اس کی مدد سے اردو لکھی جاسکتی ہے۔ کیا یہ نظام اردو وکیپیڈیا پر رائج نہیں ہو سکتا۔ میرا مطلب ہے کہ تلاش کے خانے کے ساتھ یہ نظام منسلک کیا جائے تاکہ ایسے لوگ جو صرف پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اردو لکھ کر آسانی سے تلاش کر سکیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ جاوا سکرپٹ میں ہے۔ اگر لوگ اردو تختی کے بغیر اردو لکھ کر تلاش کر سکیں تو اردو وکیپیڈیا میں ان کی دلچسپی بڑھے گی جو بعد میں ان کے لکھنے کا مؤجب بن سکتی ہے۔--سید سلمان رضوی 11:42, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)

ان پیج

ترمیم

فہد بھائی آداب۔ آپ نے ان پیج - یونی کوڈ کنورٹر سوفٹ ویر کا لنک دیا جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اردو اصطلاحات میں بالکل کمزور ہوں، مگر اردو کے لئے کچھ لکھنے کی دلچسپی ضرور رکھتا ہوں۔ تیلگو ویکی میں منتظم کا تھوڑا سا تجربہ بھی ہے۔ میں صرف یہ چاہتا تھا کہ جو کچھ لکھنا چاہتا ہوں وہ ان پیج پر لکھوں اور یہاں (اردو ویکی) میں پیسٹ کردوں۔ اسی تعلق سے میں نے ان پیج-یونی کوڈ←ان پیج کنورٹر کے لئے دریافت کیا تھا۔ میں نے مشق کرکے بھی دیکھی، کنورٹ کرنے کے بعد جیسے ہی اردو ویکی پیج میں پیسٹ کرتا ہوں تو یونی کوڈ میں نظر آرہا ہے پھر اس کے بعد کیا کرنی ہے معلوم نہیں۔ مجھے یونی کوڈ تعلق سے کچھ بھی علم نہیں ہے۔ انشاء اللہ کوشش کرتا رہوں گا۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں تو نوازش ہوگی۔ Ahmadnisar 16:40, 31 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • وعلیکم السلام فہد بھائی۔ مضمون اردو غیر اردو کوئی میری ذاتی دستاویز تو ہے نہیں فائل:Smile.PNG اس پر سب کا حق ہے۔ جو آپ مناسب سمجھیں وہ اضافہ جات مضمون میں کر لیجیے اس طرح مضمون کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوگا اور آپ اس کو زیادہ قابل فہم بنانے میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ --سمرقندی 04:15, 4 اگست 2009 (UTC)
  • جی فہد بھائی میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں۔ تمام ساتھیوں کو دیوان عام پر اطلاع دی جاسکتی ہے کہ اصطلاح سازی یا مشکل الفاظ کے بارے میں اپنی رائے بیان کر دیں اور پھر اس کو املا و الفاظ کی تدوین کے بعد مضمون اردو غیر اردو میں مناسب قطعات کا اضافہ کر کہ شامل کیا جاسکتا ہے اور یوں blog کے لئے مضمون تیار کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ بہرحال آپ جو طریقہ بھی اختیار کریں ، خاکسار ساتھ ہے۔ --سمرقندی 04:32, 4 اگست 2009 (UTC)
  • فہد بھائی کبھی کسی blog پر جاتا نہیں پر آپ نے ربط بھیجا تھا جانا پڑا فائل:Smile.PNG اور وہاں جاکر تو مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اب تک کوئی جرم کرتا آیا ہوں اور فوری طور پر کہیں غائب نا ہوا تو دھر لیا جاؤں گا۔ لیکن غائب ہونے سے قبل آپ سے آج تک کی محبت کے ناطے اتنا کرسکتا ہوں کہ اگر آپ مجھے ان سوالات کی فہرست مہیا کر دیں جو آپ دوسرے مدونین کو دینا چاہتے ہیں اور آپ کو ان کا جواب اس ویکیپیڈیا پر نہیں دستیاب ہوا تو میں ان کا جواب لکھ کر آپ کو بھیج سکتا ہوں۔ یعنی ان سوالات کے جوابات جو کہ معترضین اس اصطلاح سازی پر اٹھا رہے ہیں۔ --سمرقندی 04:49, 4 اگست 2009 (UTC)
  • میرا خیال ہے کہ آپ یقینی طور پر جانتے ہیں کہ میں نے بغض والی بات آپ کے لئے نہیں کہی تھی۔ دیوان عام والے تبصرے کا شکریہ ؛ اب تک یہی شور رہا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر سخت حمکت عملی اردو والوں کو اس جانب آنے سے روک رہی ہے اور اس طرح اردو ویکیپیڈیا اردو کی ترقی کی راہ میں حائل ہے؛ اب دیکھ لینا چاہیئے کہ اردو سمجھنے والے کس قدر اپنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں اور اردو کو کس قدر ترقی دیتے ہیں۔ --سمرقندی 03:32, 6 اگست 2009 (UTC)
  • بس فہد بھائی اب ذہن مجتمع نہیں ہو پارہا ، میں شائد اس سے زیادہ اس میں کچھ نا لکھ سکوں؛ جو حوالہ جات روئے خط ملے دے دیۓ۔ اخلاقی طور پر کبھی بھی کسی کو انتظار کی کوفت میں متبلا نا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کے طور پر جب بھی کوئی پیغام ملا فوری جواب کی کوشش کرتا ہوں ، بشرطیکہ وہ پیغام دیکھ لوں ، بس اسی سلسلے کی کڑی ہیں یہ سطور بھی فائل:Smile.PNG ۔ کوئی ناراضگی نہیں ، کوئی شکوہ نہیں ؛ بس اب دل و دماغ اسی بات پر مجبور کر رہے ہیں کہ اب دوسروں کو موقع دو اور خود منظر سے ہٹ جاؤ۔ محبتوں کا بہت شکریہ۔ --سمرقندی 05:22, 6 اگست 2009 (UTC)

ہمت افضائی کا شکریہ

ترمیم

فہد بھائی آداب! ہمت افضائی کا شکریہ۔ اللہ کا لاکھ لاکھ فضل ہے کہ، تیلگو ویکی میں منتظم رہنے کا تجربہ یہاں کام آرہا ہے۔ میں نے تیلگو ویکی میں ‘اسلام‘ ‘اردو‘ ‘جغرافئیہ‘ اور دیگر علوم پر کئی مضامین لکھا۔ تیلگو ویکی میں بہت سارا کام ہوا ہے۔ کبھی کبھار اردو ویکی کی طرف دیکھ لیا کرتا تھا۔ میں نے سوچا کہ اب اپنی خدمات اردو کے لیے وقف کروں۔ سو میں نے اردو ویکی کا رخ کیا۔ ماشاء اللہ یہاں پر بھی کام اچھا ہورہا ہے۔ باشعور و بلیغ احباب، بالخصوص اردو دان حضرات یہاں پر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں پر (اردو ویکی) استعمال ہونے والے اردو اصطلاحات دیکھ کر مجھے لگا کہ اردو سیکھنے کے لیے (بالخصوص اردو اصطلاحات) اردو ویکی کی شکل میں مجھے ایک مدرسہ مل گیا۔ اور یہاں کے منتظم حضرات کو بھی وسیع الذہن پایا۔

زمروں کی درجہ بندی میں آپ کے مخلص آراء کے لئے میں ضرور آپ کو زحمت دوں گا۔ اور آپ بھی درجہ بندی میں کہیں کج روی پائی تو ضرور بتادیں، میں باخلوص خوش آمدید کہوں گا۔ مشوروں سے نوازتے رہئے گا۔ Ahmadnisar 14:05, 6 اگست 2009 (UTC)

اسلام وعلیکم جناب۔ میں نے باقاعدہ اردو وکی کی رکنیت اختیار کر لی ہے، آپ سے گذارش ہے کہ میں نے حالیہ ؔ؀؀"مانسہرہ" کے نام سے جو ٓآرٹیکل ہے اس میں کچھ تجرباتی تبدیلیاں کی ہیں۔ تصویریں نصب کی ہیں اور ساتھ میں انگریزی میں موجود آرٹیکل کا تقریبا ترجمہ بھی شامل کیا ہے۔ اس کو ملاحظہ کریں اور غلطیوں کی نشاندہی کرکے کچھ اصلاح فرمائیں۔ شکریہ۔ خیر اندیش عمر احمد بنگش

صحت یابی کے لیے دعاگو

ترمیم

فہد صاحب، وکیپیڈیا پر تمام دوست آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ ہمیں اپنے امان میں رکھے۔--Urdutext 02:37, 15 اگست 2009 (UTC)

  • فہد صاحب، آپ کا پیغام پڑھ کر دلی اطمینان ہؤا۔ معالج کی ہدایات پر عمل کریں، اور اگر شمارندہ وغیرہ سے کچھ دیر پرہیز کا کہا ہے تو ایسا ہی کریں۔--Urdutext 09:48, 17 اگست 2009 (UTC)

فہد بھائی اسلام و علیکم! مجھے یہ سن کر پریشانی ہوئی کہ آپ کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ میں اللہ سے دلی دعا گو ہوں کہ آپ جلد صحت یاب ہوجائیں۔ Ahmadnisar 11:34, 17 اگست 2009 (UTC)

  • اسلام علیکم فہد بھائی،

آپکے حادثے کا علم ہوا۔ اللہ تعالی کا احسان کے آپکو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ جو چوٹیں آئیں ہیں، اللہ تعالی آپکو ان سے جلد صحتیاب کرے، آمین۔ --کاشف عقیل 18:14, 17 اگست 2009 (UTC)

شکریہ

ترمیم

السلام و علیکم،
جناب پہلے تو اپنی طبیعت کا حال سنائیں، دیر سے آپ کا پیغام پڑھا، امید ہے اب خیریت سے ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ کو پہلے سے زیادہ احتیاط سے کام لیں گے۔ دراصل میرا جوابی پیغام میرے دفتری کاموں کی وجہ سے تھوڑا لیٹ ہوگیا، کہ دفتر والے چاہ رہے ہیں کہ رمضان کی آمد سے پہلے جتنا زیادہ ہو سکے کام نبٹا لیے جائیں، اور آپ تو جانتے ہیں کہ ہمارا کام پہاڑوں کی خاک چھاننا ہے اور وہ روزے میں تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔
جناب، شکریہ کہ آپ صاحب یہاں موجود ہیں، اس سے مجھے آسانی تو رہے گی ہی ساتھ میں اجنبیت کا احساس نہیں ہوگا۔
آپ کی دعاؤں سے ویکیپیڈیا پر حاضر تو ہو گیا ہوں، شروعات میں جیسے کہ مانسہرہ والے مقالے میں میں نے زیادہ تر حصہ انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمہ کیا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ خود بھی لکھنا شروع کروں گا۔ اس طور مجھے کچھ مدد درکار ہو گی، امید ہے آپ مدد فرمائیں گے۔
1۔ جدول یا ٹیبل کیسے شامل کیا جائے اور اس میں ترامیم کیسے کی جائیں۔
2۔ تصویر شامل کرنے کے لیے طریقہ کار اگر واضع کردیں تو نوازش ہو گی۔
3۔ اصطلاحات کا مسئلہ مجھے واقعی درپیش ہے، جیسے کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ میری اردو کچھ اتنی اچھی نہیں ہے۔ بہتیری کوشش کر رہا ہوں کہ معیار برقرار رہے، لیکن کیا ویکیپیڈیا پر دو سہولتیں دستیاب ہیں؟
الف۔ املاء کی پڑتال
ب۔ اردو لغت
شکریہ جناب، اور اپنا بہت خیال رکھیے گا، بہت احتیاط کیجیے۔
از عمر احمد بنگش

السلام علیکم فہد بھائی۔ اب آپ کی صحت کیسی ہے؟ آپ کو دوبارہ سرگرم دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔--سید سلمان رضوی 10:35, 27 اگست 2009 (UTC)

Translation of a short story

ترمیم

Hi my friend!

I would like to request something from you. Yes, translation. I hope, it's not a bad thing for you. Some years ago I wrote a (really) short story about a lonely man (actually symbolized the Saami nation). I translated into some languages and I thought, it would be great to have it more, like also in Urdu :) I made this page, the English or Arabic translation is somewhere there. You can put the Urdu translation there. Thank you again! Sorry for my disturb... :( - hu:User:Eino81

  • فہد بھائی nostalgia کے بارے میں کوئی رائے ہو تو مرحمت فرمایئے۔ اس کا متبادل ؛ ارمان ، حسرت ، ابابت ، تحرق میں سے کون سا مناسب لگتا ہے۔ اگر سوال ناگوار خاطر گذرا ہو تو نظر انداز فرما دیجیۓ گا۔ --سمرقندی 07:01, 7 ستمبر 2009 (UTC)
  • فہد بھائی بہت شکریہ۔ ماشااللہ آپ تو علم کی تلاش میں چین چھوڑ ترکی تک جا پہنچے؛ واقعی بہت اھم نکتے کی جانب توجہ دلائی ہے آپ نے ، بات مذہب پر لانے کی اس ویکیپیڈیا پر موزوں تو نہیں پر کہے بغیر نہیں بنتی کہ عالم اسلام کے تمام ممالک کو اپنی زبان عربی سے قریب تر رکھنا ہی ان کے لیۓ مستقبل میں سائنسی مواد کی تیزرفتار منتقلی و ترقی کی کنجی ہے۔ بہرحال وطن حسرتی مناسب لگتا ہے۔ کسی ساتھی کے ذہن میں یک لفظی کوئی اصطلاح ہو تو اسی جگہ پر آگاہ فرمائے۔ --سمرقندی 08:34, 7 ستمبر 2009 (UTC)
  • سبحان اللہ! آپ کے گذشتہ پیغام کے بعد تو مجھے آپ ویکیپیڈیا کی موجودہ انجمن میں ایسے ماہر التاریخ نظر آتے ہیں جو متخصصِ ترکی بھی ہیں۔ ترکی کی اسلامی تاریخ اور بطور خاص ترکی اور عربی کے جدا ہونے کے واقعات کی تاریخ میں مجھے بھی خاص دلچسپی ہے، بہت مرتبہ سوچا کہ ان موضوعات پر کچھ صفحات میں اضافہ کروں لیکن موقع ہی نہیں مل پاتا۔ بہرحال آپ جیسا شخص اس ویکیپیڈیا پر اس شعبے کی جانب اپنی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے یہی بات خاکسار کے لیۓ طمانیت کا باعث ہے۔ ایک بات ذہن میں آرہی تھی، وہ صفحات جن کو آپ مجبوراً اردو عنوانات پر منتقل نہیں کر پاتے ان کا محض رجوع مکرر بنا دینا کافی نہیں ہے کیونکہ شاید ہی کوئی ہوگا جو اردو عنوان کے نام کو تلاش کرے گا اور اس طرح وہ اردو متبادل ناکارہ اور پس پردہ ہی رہے گا، بہتر معلوم ہوتا ہے کہ اس اردو متبادل کو اس مضمون کے ابتدائیے میں درج کردیا جائے۔ فی الحال یہ بات آپ کا رجوع مکرر برائے East India Company یعنی شرق الہند کمپنی دیکھ کر ذہن میں آئی تھی۔ --سمرقندی 06:39, 9 ستمبر 2009 (UTC)

معاون

ترمیم
assalämu 'alaykum! Mr. Fkehar, My Urdu is not good enough; but there's a question I want to ask you in English: Is there, in Urdu Wikipedia, a bot to add interwiki between Urdu Wiki and Arabic Wiki? Thank you.--Discjjockey 23:38, 11 ستمبر 2009 (UTC)

الف ، ی اور ہمزہ

ترمیم
  • بھائی فہد السلام علیکم۔ امید ہے مزاج بخیر ہوں گے اور رمضان المبارک کی برکات سمیٹ رہے ہوں گے۔ غیر حاضری کی کوئی خاص وجہ نہیں بس کچھ حاسدوں نے حقائق پر مبنی رپورٹوں کی اشاعت پر محمود شام صاحب سے شکایت کی تھی جس کا جواب تیار کرنا اور ریکارڈ سے کچھ چیزیں بھیجنا تھیں۔ سوچا تھا امسال رمضان آرام و سکون سے گزرے کا مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیں یہ تو ہوتا رہتا ہے۔ سچ کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

اور بھائی یہاں آنے کی بابت کیا عرض کروں کہ یہاں تو لوگ اب تک ہمزہ، ی اور الف کے استعمال پر دلائل کے انبار لگا کر اپنی توانائیاں برباد کررہے ہیں۔ میرے خیال میں ہر سینئر آدمی سےانسان کو سیکھنا چاہئے اور سمرقندی صاحب ایک ایسے انسان ہیں کہ ان سے سیکھا جائےنہ کہ ایک معمولی سے مسئلہ میں الجھ کر عجیب عجیب قسم کی باتیں کی جائیں۔ سوال یہ ہے کہ اردو وکی پر کون ہے جو مذہب، سیاست اور تاریخ پر ان کی طرح گہری نظر رکھتا ہے۔ یقینا کچھ ساتھی ہیں جو اپنی اپنی فیلڈ میں بہترین کھلاڑی ہیں جیسا کہ اردو ٹیکسٹ صاحب، و دیگر۔ اگر ہم ان لوگوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنگ کریں گے تو پھر ہوگئی اردو کی خدمت۔ امید ہے آپ میری گزارشات کا برا نہیں مانیں گے۔ انشاء آپ سے تفصیلی بات ہوگی۔ والسلام --Ubaidmughal 23:19, 12 ستمبر 2009 (UTC)

  • دعوت دینے کے لۓ آپ کے شکرگزار ہیں اور سب ساتھیوں کے لۓ دعاگو ہیں۔ فوجدار


کراچی میل ملاپ

ترمیم

فہد بھائی سلام! کراچی میل ملاپ پروگرام کی خبر دیکھا، واقعی آپ کی تحریک قابل تحسین ہے۔ اس کے لئے آپ قابل مبارکباد ہیں۔ Ahmadnisar 20:29, 20 اکتوبر 2009 (UTC)

فانٹس

ترمیم

فہد بھای، ميرے براوزر کے ايدريس بار میں اردو کے بجا‎ۓ کچھ ايسا آتا ہے۔ D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84_%D8%B5%D8%A7%D8 ثاقب قیوم 10:05, 28 اکتوبر 2009 (UTC)‎

اس کا کوی حل؟ ثاقب قیوم 10:09, 28 اکتوبر 2009 (UTC)

ضروری مضامین

ترمیم

السلام علیکم فہد بھائی۔ ضروری مضامین پر معاشیات میں سب مضمون اب موجود ہیں (کچھ آج ہی لکھے ہیں)۔ کچھ کی حالت بہتر بنانے والی ہے۔ یہ کام بانٹ کر ہی ہوگا۔ اس سلسلے میں میری تجویز ہے کہ منتظمین پہل کریں اور کچھ مضامین کی نشاندہی کر دیں جن کی وہ ذمہ داری لیتے ہیں چاہے ابتدائی طور پر وہ چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں۔ کیا خیال ہے؟ یہ بھی بتائیے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ مضمون کا حجم کلو بائٹ میں کیسے معلوم ہوتا ہے (شاید میر نظر چوک رہی ہے مجھے پتہ نہیں چل رہا)۔ والسلام۔--سید سلمان رضوی 10:27, 3 نومبر 2009 (UTC)

جناپ ميری اردو ملاخافظ فرمايۓ۔ ثاقب قیوم 10:06, 6 نومبر 2009 (UTC)

آب کے ليۓ نيا پيغام ہے تبادلۂ خیال صارف:Saqib Qayyum۔ ثاقب قیوم 10:30, 6 نومبر 2009 (UTC)
فہد بھای، جگہ کے ليۓ ديفينس لايپريری کا انتخاب زبردست رہے گا۔ اس کے علاوہ ميں کچھ صحافيوں کو ملاقات ميں مدعو کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جس کے ليۓ ملاقات کی تاريخ بڑھا رہا ہو ليکن اس ملاقات سے بہلے آپ دوستوں کے ساتھ ايک بار ملنے کی خوايش رکھتا ہو۔ ثاقب قیوم 11:29, 6 نومبر 2009 (UTC)
سلام، جناب پير تک عام تعطيل ہے، ساحل سمندر پر آنے کا اتفاق ہو تو ضرور اگاہ کيجيۓ گا۔ گھر پر چاۓ کی دعوت عنائت فرمايۓ۔ ثاقب قیوم 09:19, 7 نومبر 2009 (UTC)
اتوار کو کيا مصروفيات ہونگی آپ کی؟ ساحل سمندر پر آنے کا اتفاق ہو تو ضرور اگاہ کيجيۓ گا۔ گھر پر چاۓ کی دعوت عنائت فرمايۓ۔--ثاقب قیوم 10:03, 13 نومبر 2009 (UTC)

نئے صارفین کے لیے خود کار پیغام

ترمیم

اسلام علیکم فہد بھائی۔ آپ کی درخواست کے مطابق روبہ میں اس نئی صلاحیت کا اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات یہاں دیکھیں --کاشف عقیل 23:40, 8 نومبر 2009 (UTC)

زپردست ہوگیآ۔ ثاقب قیوم 06:32, 10 نومبر 2009 (UTC)
  • سبحان اللہ! آپ تو کشتیاں جلا کر میدان میں نکل آئے ہیں فائل:Smile.PNG چند گذارشات ہیں؛ ایک تو یہ کے سانچے اور مضمون کی ابتداء میں کوئی سطر نا رکھی جائے تو مناسب ہوگا۔ دوم یہ کہ موجودہ سانچہ شہر کو یا تو انگریزی Infobox settlement کے ہم پلہ بنایا لیا جائے یا پھر اسی کو اردو ویکیپیڈیا پر استعمال کر لیا جائے اور محض صارفی سطح البین کا ترجمہ کر دیا جائے، اس طرح صرف نقل و چسپاں کرنے سے کام چل جایا کرے گا۔
    یادآوری: مذکورہ بالا سطور محض التماس و گذارشات کے زمرے میں ہیں۔ --سمرقندی 09:49, 10 نومبر 2009 (UTC)
  • آپ اور چند دیگر فرزین اور ، اس دائرۃ المعارف پر ایسے ہیں ؛ علّا مہ سے معذرت کے ساتھ کہوں گا ، کہ ان سے کسی شاطر کا بھی ارادہ پوشیدہ نہیں رہ سکتا اسی لیۓ ان مخصوص ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ میں کھبی اضافی اور عیاں وضاحت میں نہیں جاتا۔ اردو اصطلاحات پر مباحثے کے وقت سے ہی میں آپ کی تمام حرکات پر نظر رکھے ہوئے ہوں فائل:Smile.PNG خاکسار کی مت پوچھیۓ ، نکمّا ہو گیا ہے ناہنجار؛ ذہن منتشر تو ہونے والی بات تو ہم نے سنی تھی پر یہاں تو ذہن ہی نہیں دل بھی منتشر ہے اور جسم بھی منتشر ہے۔ جو ٹکڑے سمیٹ سکوں سمیٹ کر کچھ دیر کو ادھر نکل آتا ہوں کہ یہ دائرۃ المعارف زندگی کے چند اہم مقاصد میں سے ایک ہے اور دل میں رہتا ہے

    ہمارے سینے میں پوشیدہ ہیں چند تاج محل
    جنہیں ہم اپنا مقدر بنائے بیٹھے ہیں

    کوشش کرتا رہوں گا کہ تھوڑی تھوڑی ٹک ٹک کرتا رہا کروں تاکہ منتظمین سے نا نکال سکنے کا جواز بنا رہے اور اپنا بھرم قائم رہے۔ --سمرقندی 06:22, 11 نومبر 2009 (UTC)

شکریہ

ترمیم

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ فہد بھائی۔ --کاشف عقیل 04:51, 12 نومبر 2009 (UTC)

«Fkehar/وثق پنجم» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔