خوش آمدید! ترمیم

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
 
 

جناب Game On Hain کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 206,596 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 18:15، 16 اپریل 2020ء (م ع و)

جی بہت بہت شکریہ ! ابھی میں نیا ہوں اور سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ لکھنے میں آسانی ہو ۔ امید کرتا ہوں کہ حق لکھنے میں میرا اللہ میرے ساتھ ہوگا ان شاءاللہ Game On Hain (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:47، 5 دسمبر 2020ء (م ع و)

پالے خان خوستی ترمیم

ابتدا کرتے ہیں ایک عظیم ہستی کے نام سے جنہیں تاریخ پالے خان کے نام سے جانتی ہے۔پالے خان خوستی انگریز استمعار کے خلاف نہ صرف لڑے بلکہ فتح یاب بھی ہوئے۔پالے خان 1888 میں موجودہ ضلع ژوب میں پیدا ہوے ۔انگریز نے جب فورٹ سنڈیمین میں قدم جمائے اور اپنے قانون کو نافذ کرنا چاہا تو پالے خان نےاس کے نفاذ کے خلاف مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔ کوہ سلیمان چونکہ ہمیشہ سے بہادروں کو پناہ دیتا آیا ہے سو وہی پہاڑ اور وہی پہاڑ کے رہنے والوں کی گوریلا کاروائیاں۔بالاچ گورگیج جسے کوہ سلیمان میں گوریلا جنگ کا موجد مانا جاتا ہے سو عظیم پالے خان نے وہی طریقہ اپنایا اور انگریز استعمار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔اس دوران پالے خان نے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ کاکڑ اور شیرانی قبائل کو بھی اپنا ہمنوا بنا لیا۔وہ انگریز جو “تقسیم کرو اور راج کرو”کی پالیسی کو اپنی حکومت کا راز جانتا تھا پالے خان نے اس کو اپنے قبائلی اتحاد سے شدید نقصان پہنچایا۔عظیم تر پالے خان خوستی کا انتقال 1951 میں بمقام ژوب ہوا اور یوں ایک آزاد انسان اپنے وطن کو آزاد کروانے کے بعد ایک آزاد انسان کی حیثیت سے ایک آزاد وطن پاکستان میں فوت ہوا اور اسکی قبر ایک آزاد وطن پاکستان میں بنی۔ پالے خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سنٹر نے 13 اقساط پہ مبنی ایک سیریل بنائی جو انتہائی کامیاب رہی۔اس میں پالے خان کا کردار جمال شاہ نے نھبایا۔ بولی ووڈ نے بھی اس عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک فلم بنائی۔ یہ فلم 1986 میں ریلیز ہوئی اور اس میں پالے خان کا کردار جیکی شیروف نے نھبایا۔ پالے خان خوستی کی جدوجہد انگریزی قانون کے بجائے اپنے رواج کے نفاذ کے لیے تھی اور وہ اس میں کامیاب ٹہرے۔ پشتو فوک سے یہ ٹپہ ملاحظہ ہو! رالئی پالے خان اورسرہ پشتانہ ورونہ دی۔ آگیا پالے خان اپنے جری پشتون بھائیوں کی ساتھ گردہ امن غواری پہ زڑگی ارمانونہ دی سارے امن چاہتے ہیں یہی سب کے دل کا ارمان ہے اور خاتون کی جانب سے ایک بہادر کے لیے اظہار عقیدت و محبت دیکھئیے کہ پالے خوستی راضی کہ جب پالے خوستی آے گا زا بہ تار وارکم دا پیکی تو میں اسے اپنی لٹ بطور نذر پیش کروں گی خان پالے خان خوستی کے مورچے،گھر اور پناہ گاہ آج بھی مکمل محفوظ ہے۔یہ وہ مقامیت ہے جن سے ہمارے کرم فرما ہمیشہ ناراض و بیزار چلے آئے ہیں مگر مقامی لوگ ہمیشہ اپنی ایسی یادگاروں کی حفاظت کرتے چلے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ضرورت صرف مقامیت کے فروغ کی ہے۔ ٹپہ ملاحظہ ہو

دا سڑک نالی پہ سرے دلتا خیرات کڑے پالے ترجمہ: پالے خان کے جنگی وار کے بعد کسی نے راستے کو خون سے سرخ دیکھا تو کہا یہ جو راستہ لہولہان ہے یہ پالے کی خیرات(اسکی جہد)کی یادگار ہے پشتو میں ایک نعرہ اور مثال “ہر سڑئیے! پالے نہ وی۔” یعنی ہر کوی پالے نہیں ہوتا،یا پالے بننے کے لیے خاص بننا پڑتا ہے۔ Game On Hain (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:13، 25 جنوری 2022ء (م ع و)