تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 5
تشکر
ترمیمجناب مزمل صاحب یاد آوری کا بہت بہت شکریہ کوشش کرونگا کہ ہر چیز باحوالہ ہو مزید راہنمائی کا طلبگارہوں دراصل وکیپیڈیا سے ناواقفیت کے اثرات زیادہ ہیں
کھاتہ بنائیں
ترمیمآئی پی صارفین کے لیے سانچہ سانچہ:کھاتہ بنائیں بنایا ہے۔ ذرا دیکھ لیں۔
اردو ویکیپیڈیا پر خوش آمدید! آپ کا کام اور ترامیم خاصی عمدہ ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں آپ اپنا کھاتہ بنائیں۔ اس کے بعد آپ سے منسوب ترامیم یک جا رہیں گی اور آپ ایک سے زائد کمپیوٹروں کے استعمال کے باوجود ایک ہی صارف کے طور پر اپنی شناخت برقرار رکھ سکیں گے۔ |
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:11, 2 جون 2015 (م ع و)
- آپ نے بہت ہی اچھا سانچہ بنایا ہے۔ اس سے ہمیں یقینًا کافی فائدہ ہوگا۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:12, 2 جون 2015 (م ع و)
زمرہ جات پیدائش و وفات
ترمیممحترم!
آپ وفیات اور پیدائش کے زمرے نا بنائیں، وہ سبھی سالوں کے بنے ہوئے ہیں۔ اگر مضمون انگریزی ویکی پر ہو تو خود کار طور پر روبہ سے لگ جائے گا، دوسری صورت میں آپ فوری زمرہ بندی کے ذریعے یا ترمیم کے لیے کھول کر سال (2005) لکھ کر بنا اسپیس دیے ء کی علامت ساتھ ڈالیں تو خود کار تجویز سے آپ کے سامنے وفیات، پیدائش، کھیل، حادثات کی تجویز نظر آنے لگے گی، جو اّ نے لگانا ہو اس پر کلک کریں وہ لگ جائے گا۔
یادہانی:- فوری زمرہ بندی اور تجویز برائے موجود مضامین کے لیے آپ کو اپنی ترجیحات میں سے ان کو مارک کرنا ہو گا۔--« عبید رضا » 05:26, 4 جون 2015 (م ع و)
نتاشا کول
ترمیماسلام علیکم مزمل جناب۔ میرے خیال سے نتاشا کول کافی معروف ادبی شخصیت ہے. اگر آپ کو حوالوں چاہتے ہیں تو یہ ہے ثبوت - اسکے بارے میں توانگریزی زبان میں the guardian جیسی مشور اور جانی پہچانی اخبار میں مضمون ہے. اس لئے نتاشا کول کا مضمون کو حذف نہ کیا جائے۔ --رامہٕ ہوٗن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:40, 9 جون 2015 (م ع و)
محترمہ، میں نے صرف نامزد کیا ہے۔ آپ مضمون کے تبادلہ خیال پر اپنے دلائل پیش کریں اور مضمون میں حوالہ جات ڈال دیں۔ ہم اس نامزدگی کی مناسب وجوہات کی بناء پر نفی بھی کر سکتے ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:47, 9 جون 2015 (م ع و)
مسکن
ترمیمآداب و تسلیمات۔ آپ نے مسکن کا صفحہ حذف کیا ہے۔ کیا آپ اس کی وجہ بتانے کی زحمت گوارا کریں گے --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:16, 14 جون 2015 (م ع و)
غالبًا آپ کا اشارہ مسکن (بیئیات) کی طرف ہے کیونکہ مسکن کو تو آپ کے کہنے پر میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔
حذف شدہ صفحہ کا مواد یوں ہے:
===Habitat=== [[زمرہ:انسانی مساکن]] [[زمرہ:ماحول]] [[زمرہ:ماحولیاتی اصطلاحیات]] [[زمرہ:مسکن (بیئیات) اصطلاحیات]] [[زمرہ:مساکن]] [[زمرہ:نظامات بيئيات]] [[زمرہ:اصطلاحات]] [[cs:Areál (biologie)]] {{صفحہ بدون آئٹم}}
براہِ کرم اگر اس میں کوئ غیرمعمولی بات رہی ہو تو بتائیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:43, 14 جون 2015 (م ع و)
اکبر سپر
ترمیمتاریخ پیدائش 03/03/1997 اکبر ضلع نصیرآباد کے گوٹھ میرحسن میں میں رہتا ہے اور گورئنٹ مڈل سکول دولت گھاڈی میں پڑہتا ہے . اکبر کو پڑہ نے کا بہت شوق ہے جیسے کہ . کتابیں . کہانیا . لطیفے . سکول میں فارغ ہونہ پر ہر اک اپنے کام میں لاگ جاتا تہا صرف اکبر ہی پڑھتا تھا . اکبر 1 جماعت سے 7 جماعت تک پہلی پوزیشن سے پاس ہوتا تہا . اکبر کے 2 ہی شوق ہیں . فلمیں دیکہنا . اور . کتابیں پڑہنا . اکبر کی پسندیدا فلم PK ہے . اور وہ آمر کا FAN ہے . اکبر ہر دن کچھ نیا سیکھنا چاہتا ہے . اور اسے کرکٹ کا بہی شوق ہے . اکبر کو سمجہنے کہ لئے بہت وقت چاہئے
میر محمد سومرو
ترمیممزمل صاحب بہت شکریہ کہ آپ نے میرامضمون میر محمد سومرو پڑھا اور بیش قیمت رائے دی۔ آپ کے دئیے ہوئے مشورے کے مطابق مضمون میں تبدیلی کررہا ہوں اور مستقبل میں بھی خیال رکھوں گا۔ آپنی آراء سے آگاہ کرتے رہئیے گا۔ خادم --محمد عارف سومرو 07:28, 21 اگست 2015 (م ع و)
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ
ترمیممحترم مضمون ابھی مکمل نہیں ہوا۔ چند دن کے بعد ملاھظہ فرمائیں۔ شکریہ --محمد عارف سومرو 07:16, 22 اگست 2015 (م ع و)
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ
ترمیممحترم مزمل صاحب اسلام وعلیکم، ڈاکٹر نبی بخش بلوچ پر مضمون مکمل ہو گیا ہے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس مضمون پر آپکی قیمتی آراءاور تجاویز کا منتظر رہوں گا ۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 06:17, 27 اگست 2015 (م ع و)
بہت ہی عمدہ ہے۔ بس جاننا یہ چاہوں گا کہ سندھی لینگویج اتھارٹی کا کوئی اور نام بھی ہے جیسے کہ مقتدرہ قومی زبان یا نہیں؟ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:36, 27 اگست 2015 (م ع و)
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ
ترمیممحترم مزمل صاحب۔ڈاکٹر نبی بخش بلوچ پر آپکی قیمتی آراء و تجاویز کا منتظر ہوں۔نیازمند --محمد عارف سومرو 13:25, 28 اگست 2015 (م ع و)
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ
ترمیمجی ہاں "سندھی زبان کا بااختیار ادارہ" Sindhi Language Authority کا اردو نام ہے ۔ --محمد عارف سومرو 13:29, 28 اگست 2015 (م ع و)
- عارف صاحب، آپ نے کافی عمدہ لکھا ہے۔ اگر "سندھی زبان کا بااختیار ادارہ" پر بھی مضمون لکھیں تو ہم آپ کے اور بھی ممنون اور مشکور رہیں گے ۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:41, 28 اگست 2015 (م ع و)
- کیا اس کا حوالہ مل سکتا ہے؟ کیا یہ نام خود ادارہ استعمال کرتا ہے؟ یا وہ اس سے راضی ہے؟ کیوں کہ یہ ایک ادارے کا ذاتی نام ہے۔ جو اس کی مرضی کے بغیر ترجمہ کر کے اسے نیا نام نہیں دیا جا سکتا۔رہمنائی فرمائیں!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:02, 28 اگست 2015 (م ع و)
- عارف صاحب، آپ نے کافی عمدہ لکھا ہے۔ اگر "سندھی زبان کا بااختیار ادارہ" پر بھی مضمون لکھیں تو ہم آپ کے اور بھی ممنون اور مشکور رہیں گے ۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:41, 28 اگست 2015 (م ع و)
- اب صاحب میں تو سندھی زبان، کلچر، ادارہ جات، سب سے بالکل ناواقف ہوں۔ تاہم ادارے کی اپنی معروفیت (بلا لحاظ ترجمہ) مسلم لگتی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:05, 28 اگست 2015 (م ع و)
- میں نے اصل میں سومرو صاحب سے پوچھا ہے ۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:26, 28 اگست 2015 (م ع و)
- اب صاحب میں تو سندھی زبان، کلچر، ادارہ جات، سب سے بالکل ناواقف ہوں۔ تاہم ادارے کی اپنی معروفیت (بلا لحاظ ترجمہ) مسلم لگتی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:05, 28 اگست 2015 (م ع و)
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ
ترمیممحترم مزمل صاحب آج میں جدید سندھی افسانے کے امام "جمال ابڑو "پر مضمون لکھوں گا جو کچھ دنوں میں مکمل ہو گا۔ جمال ابڑو پر وکیپیڈیا اردو پر مضمون تو پہلے سے موجود ہے لیکن وہ نا مکمل ہے اور ان کی ادبی خدمات کا احاط نہیں کرتا اس لئے اس مضمون کو میں دوبارہ لکھوں گا۔ رہا "سندھی زبان کا باختیار ادارہ"کا سوال اس پر بھی انشا اللہ مضمون ضرور لکھوں گا۔ --محمد عارف سومرو 05:51, 29 اگست 2015 (م ع و)
سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات
ترمیممحترم، Hindustanilanguage/وثق 5!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔
ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔
اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔
ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔
مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء
- کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
- کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
- گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
- آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
- کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟
سندھی زبان کابااختیار ادارہ
ترمیممحترم مزمل بھائی "سندھی زبان کابااختیار ادارہ" پر مکمل مضموں حاضر ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 06:18, 3 ستمبر 2015 (م ع و)--
سندھی زبان کابااختیار ادارہ
ترمیممزمل بھائی بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی کا۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 12:13, 3 ستمبر 2015 (م ع و)
ویکیپیڈیا 2015ء اور ذرائع ابلاغ
ترمیممحترم آپ کی مدد ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا#ذرائع ابلاغ اور اردو ویکیپیڈیا پر درکار ہے، آپ نے خود یا کسی دوسرے نے جو کچھ ذرائع ابلاغ میں اردو ویکیپیڈیا سے متعلق چھاپا ہو یا چھاپا جائے (کالم، بلاگ، خبر، انٹرویو، رپورٹ) اس کا ربط اس صفحہ پر شامل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اجلاس یا تربیتی اجتماع کیا جائے تو اس کی بھی خبر اور ربط یا تصاویر یا سب آپ اس صفحہ پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس منصوبہ کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ کو سال وار ترتیب دینا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:38, 15 ستمبر 2015 (م ع و)
اکبر سپر
ترمیمتاریخ پیدائش 03/03/1999 اکبر ضلع نصیرآباد کے گوٹھ میرحسن میں میں رہتا ہے اور گورئنٹ مڈل سکول دولت گھاڈی میں پڑہتا ہے . اکبر کو پڑہ نے کا بہت شوق ہے جیسے کہ . کتابیں . کہانیا . لطیفے . سکول میں فارغ ہونہ پر ہر اک اپنے کام میں لاگ جاتا تہا صرف اکبر ہی پڑھتا تھا . اکبر 1 جماعت سے 7 جماعت تک پہلی پوزیشن سے پاس ہوتا تہا . اکبر کے 2 ہی شوق ہیں . فلمیں دیکہنا . اور . کتابیں پڑہنا . اکبر کی پسندیدا فلم PK ہے . اور وہ آمر کا FAN ہے . اکبر ہر دن کچھ نیا سیکھنا چاہتا ہے . اور اسے کرکٹ کا بہی شوق ہے . اکبر کو سمجہنے کہ لئے بہت وقت چاہئے. شوکت
- اکبر سپر کا پیغام - دوبارہ اندراج--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:47, 15 ستمبر 2015 (م ع و)
اکبر سپر
ترمیمتاریخ پیدائش 03/03/1997 اکبر ضلع نصیرآباد کے گوٹھ میرحسن میں میں رہتا ہے اور گورئنٹ مڈل سکول دولت گھاڈی میں پڑہتا ہے . اکبر کو پڑہ نے کا بہت شوق ہے جیسے کہ . کتابیں . کہانیا . لطیفے . سکول میں فارغ ہونہ پر ہر اک اپنے کام میں لاگ جاتا تہا صرف اکبر ہی پڑھتا تھا . اکبر 1 جماعت سے 7 جماعت تک پہلی پوزیشن سے پاس ہوتا تہا . اکبر کے 2 ہی شوق ہیں . فلمیں دیکہنا . اور . کتابیں پڑہنا . اکبر کی پسندیدا فلم PK ہے . اور وہ آمر کا FAN ہے . اکبر ہر دن کچھ نیا سیکھنا چاہتا ہے . اور اسے کرکٹ کا بہی شوق ہے . اکبر کو سمجہنے کہ لئے بہت وقت چاہئے