ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا
یہ صفحہ ایک نظر میں: یہ اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ ہے، نا کہ ویکیپیڈیا کی مکمل تاریخ۔ اس میں پیش کردہ معلومات، ویکیپیڈیا کی مختلف شماریات ، صارفین، منتظمین اور مواد کے تبادلۂ خیال سے لی جانی چاہییں، ديگر ذرائع ابلاغ (اخبارات، رسائل و انٹرنیٹ وغیرہ) پر اردو ویکیپیڈیا سے متعلق مواد کو بھی حوالہ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے، مزید تفصیل اور نمونہ کے لئے دیکھیں ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا۔ اس سلسلۂ مضامین کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کی ترقی اور اس کے صارفین کی خدمات کو بعد میں آنے والے صارفین کے لیے محفوظ کرنا ہے۔ یہ ان لوگوں کی محنت اور خلوص کا بیان ہے جنھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اردو زبان میں معلومات کو حوالہ جات کے ساتھ تعصب و جانبداری سے بالا تر رہتے ہوئے یہاں اردو ویکیپیڈیا پر پیش کیا۔ لوگ آتے رہے اور کام کرکے جاتے رہے، لیکن ان کی خدمات کو یاد رکھنا اردو ویکیپیڈیا کی اخلاقی ذمہ داری میں آتا ہے۔ |
منصوبے
ترمیمسہ ماہی منصوبہ
ترمیم2015 میں پہلی بار اکتوبر سے دسمبر کے اختتام تک ایک سہ ماہی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، اس سہ ماہی منصوبہ کا مقصد، موضوعات کو مخصوص کر کے (بلا تقیید) ان پر مضامین لکھنا اور انہی موضوعات پر پہلے سے موجود مضامین پر نظر ثانی کرنا مقصود ہے۔ تا کہ ہر ذوق کے صارف کو لکھنے اور پڑھنے کے لیے باحوالہ اور معیاری مواد مل سکے۔ اس کے تحت اہم ترین عنوانات کو منتخب کیا جا رہا ہے، جیسےمسیحیت،انجیل، اسلام، قرآن،محمد، بھارت،سیاست کیمیا، اشتراکیت، جنگ، کتاب، کتب خانہ، مذہب اور اسی طرح کے بنیادی مضامین، جن کو اس حد تک بہتر کرنا کہ کم از کم بہترین مضمون کا درجہ حاصل کر سکیں۔
سنگ میل
ترمیمبراہ مہربانی 125000 مضامین مزید لکھنے میں اردو ویکیپیڈیا کی مدد کریں آخری تاریخ 10 اگست 2017ء!موجودہ تعداد مضامین 214,692
ذرائع ابلاغ اور اردو ویکیپیڈیا
ترمیمپمفلٹ
ترمیمٹیوٹوریل
ترمیممقابلے
ترمیمبلاگ اور انٹرویو
ترمیم- اردو ویکی پیڈیا کے سب سے زیادہ تعاون کرنے والے صارف طاہر محمود پر ویکی میڈیا فا ؤنڈیشن کے لیے لکھا گیا بلاگ، مزمل
- اردو ویکیپیڈیا پر 1 لاکھ ترامیم کا ہدف پورا کرنے ولالے پہلے اردو ویکیپیڈین۔ طاہر محمود۔ اردو پوائنٹ، امین اکبر (اوپر کے بلاگ کا اردو ترجمہ)
- سماجی میڈیا کے اردو اور ہندی ویکی پیڈیا کے لیے استعمال کا تقابلی مطالعہ، مزمل
- اردو ویکیپیڈیا کے منتظم نثار احمد پر ویکی میڈیا فا ؤنڈیشن کے لیے لکھا گیا بلاگ مزمل
- انٹرویو: نثار احمد، ویکی میڈیا فا ؤنڈیشن کے لیے لکھا گیا بلاگ ، امین اکبر (اوپر کے بلاگ کا دیدہ ریزی سے کیا گیا اردو ترجمہ)، نیز اسی بلاگ کا یوکرینی زبان میں ترجمہ
- سابق اردو ویکیپیڈین اور پنجابی ویکیپیڈین مرحوم خالد محمود کا انٹرویو۔ اردو پوائنٹ، مزمل
ورک شاپ
ترمیم- تروواننتاپورم، کیرالا میں منعقدہ، اردو ویکی تشہیری کیمپ اور ورک شاپ۔ 23 دسمبر، 2014
- شری شنکراچاریہ یونورسٹی برائے سنسکرت، ریجنل سنٹر، کوئی لنڈی میں ہوئے دو روزہ قومی سیمینار میں، اردو ویکی پیڈیا تعارف اور ورکشاپ، 28 مارچ، 2015
اخبار میں تشہیر
ترمیمدیگر
ترمیمرائے شماریاں
ترمیماس سال ویکیپیڈیا انتظامیہ غیر متحرک صارفین اور منتظمین کو مسلسل متوجہ کر رہی ہے۔ مگر جو انتظامی اختیارات رکھنے والے واپس نہیں آ رہے ان کو اس سال کے آخر پر معزول کیا جا سکتا ہے۔
برائے منتظم
ترمیمنئے شامل ہونے والے منتظم:
شمار | برائے | صارف | شروع | اختتام | کل ووٹ | حمایت | مخالفت | نتیجہ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | منتظم | Hindustanilanguage (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) | 22 اپریل | 2 مئی | 17 | 17 | 0 | 2 مئی کو منتظم بنا دیا گیا۔ |
2 | منتظم | Irfan Arshad (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) | 31 اگست | 5 ستمبر | 9 | 9 | 0 | 6 ستمبر کو منتظم بنا دیا گیا۔ |