خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب Hunnjazal کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,711 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:55, 22 مئی 2013 (م ع و) . . . . . . . . . . .

  • اس نام سے مضمون پہلے بھی کچھ بار بنا ہے۔ شاید آپ سے پہلے کسی اور نے بنایا ہو۔ جن علاقوں کو آپ 'شمالی ہندوستان' بتا رہے ہیں وہ کبھی سیاسی، جغرافیائی بنیاد پر کسی ہندوستان کا حصہ نہیں رہے۔ ارضیاتی حوالے سے یہ علاقے ہندوستان تو کیا برصغیر کا حصہ بھی نہیں بنتے۔ ہندوستان کی سلطنت دہلی کے ارد گرد تک رہی جس کے بعد برطانوی انڈیا میں بہت سے علاقے مفتوح ہو کر شامل ہو گئے۔ اس سے ہندوستان کی

تعریف نہیں بدلتی۔ --Urdutext 11:19, 19 مارچ 2011 (UTC)

آپکا جواب پڑھا اور اسکا بہت شکریہ. آپ تو نہ جانے کس طرف نکل گئے. اس صحفے میں کوئی تاریخ کی تو بات ہی نہیں تھی. آج کی دنیا میں جو وہاں ایک ملک ہے اسکے شمالی حصّے کی بات ہو رہی تھی. اگر آپ ایسی چیزوں پر بھی اعتراض کرنے لگے تو پھر اردو وکیپیڈیا اکیلا رہ جاےگا جسمے شمالی ہندوستان پر کوئی صحفہ نہیں ہوگا. یہ مجھے تھوڑا عجیب بھی لگ رہا ہے کیونکے انگریزی وکیپیڈیا پر شمالی ہندوستان کے صحفے کے خلاف ووہی لوگ زیادہ آواز اٹھاتے ہیں تو کہتے ہیں کی ایسے علاقائی سہفوں سے ہندوستان کی یکجہتی کمزور پڑتی ہے. میری نظر میں دو چیزیں ہیں جس وجہ سے اردو وکیپیڈیا کی بڑھائی (growth) تھوڑی ٹھپ پڑی ہے -

(١) جو یہاں پر لکّھا جاتا ہے وو روزمرّہ کی عام بولی نہیں ہے. ایک مثال لیجئے - en:polymer جو کی فارسی والے اپنی زبان میں لکھتیں ہیں - "بَسپار یا پلیمر (به انگلیسی: polymer) ماده‌ای شامل مولکول‌های بزرگی است که از به هم پیوستن واحدهای کوچک تکرار شونده که تکپار یا مونومر نامیده می‌شود، ساخته شده است". نہ انکو کوئی فقر ہے نہ فاکہ - آرام سے اپنی روزمرّہ کی بولی میں لکھ رہیں ہیں. اردو میں - "مواحید (monomers) سے بننے والے سالمات کو مکثورہ کہا جاتا ہے اور اسکی جمع مکثورات ہوتی ہے." فارسی کا لکھا فارسی بولنے والا بچہ بھی سمجھ جاےگا (مولکول‌های بزرگی - دو لفظوں میں بات صاف) لیکن اردو پڑھنے والا عام آدمی اپنا سر ہی کھجاتا رہ جاےگا. میرے نظرئیے میں یہاں زبان کی زیادہ بے ضابطگی یا informality کی اشد ضرورت ہے.
(٢) تنگ ماحولی. باقی زبانوں کے لوگ آرام سے انگریزی کے سہفوں کو لیکر اپنی زبانوں میں تبدیل کر لیتے ہیں. اردو میں ایک censorship کا سا ماحول لگ رہا ہے. اگریزی اور دیگر زبانوں میں اختلافات رائے باتچیت سے حل ہوتیں ہیں. نہ جانے مجھ سے کتنے ہونگے جنہونے نے محنت سے صحفہ بنایا جسے کاٹا پیٹا گیا یا اکھاڑ ہی دیا گیا ہو. انمے سے زیاداتر تو چپ چاپ چلے ہی جاتے ہونگے.

میں کافی دیر سے اردو صحفوں کی گنتی پر آنکھیں گڑھے ہوئے ہوں - گزشتہ دسمبر میں قریب ١٥٠٠٠ تھے اور اب، تین ماہ بعد، مارچ میں ١٦٥٠٠ کے قریب ہیں. یہی رفتار رہی تو فارسی کے قریب ١٢٠٠٠٠ تک پہنچتے ہمیں ١٧ سال لگ جاینگے- جی ہاں، سترہ سال! قابل غور ہے کے دنیا میں فارسی بولنے/پڑھنے والے ٧ کروڑ ہیں اور اردو بولنے/لکھنے والے ٢٠ کروڑ ہیں. میرے لئے یہ شرم کی بات ہے. آپکے لئے؟ --Hunnjazal 20:52, 19 مارچ 2011 (UTC)

  • آپ نے کئی نکات اُٹھائے ہیں:
    • اگر آپ کا مقصد بھارت کے شمال میں واقعہ ممالک کی فہرست دینا ہے تو اس کا عنوان شاید "بھارت کے شمال میں ممالک" وغیر بن سکتا ہو۔ "شمالی ہندوستان" میں بھارتی پنجاب، راجھستان تک کے علاقے آتے ہیں۔ وکیپیڈیا پر درستگی کو اہمیت دینے پر تو میرے خیال میں کسی کو اعتراض نہیں۔
    • اصطلاحات بارے بہت بحث مباحثے بعد فیصلہ کیا گیا تھا۔ آپ تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام کے وثائق میں پرانی بحث دیکھ سکتے ہیں۔
    • اردو وکیپیڈیا پر لکھنے والوں کی کمی کی بنیادی وجہ ایسے لوگوں کی کمی ہے جو اردو کلیدی تختہ سے واقف ہوں، یا پھر ایسے لوگوں کی جو اردو کا ایک جملہ بغیر انگریزی کے الفاظ استعمال کیے لکھ سکتے ہوں۔ کوئی اردو اخبار اٹھا کر دیکھ لیں، بلا ضرورت انگریزی کے الفاظ گھسیڑنے کی روش عام ہے۔ انگریزی سے واقفیت کی بنیاد پر 20 کڑور میں سے بہت کا خیال ہے کہ اردو میں شعر و شاعری کے علاوہ کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں، معلومات کے لیے انگریزی وکیپیڈیا ہی کافی ہے۔

--Urdutext 21:32, 19 مارچ 2011 (UTC)

پھر سے جواب دینے کا شکریہ. دو باتیں -

  • شمالی ھندوستان میں بھارتی پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستان، اترکھنڈ، دہلی اور مقبوضہ جمو و کشمیر آتے ہیں. اب یہ کہا جا سکتا ہے کے ایسا نہیں ہونا چاہیے، لیکن حقیقت تو یہی ہے، اور باقی ساری زبانوں کے وکیپیڈیا میں یہی لکّھا ہے. ہاں، یہ لکھا ضرور جانا چاہیے کے کشمیر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے. منصوبہ:متعادل نقطۂ نظر کے حوالے سے یہ رستہ سہی نہیں ہے کیا؟
  • آپ نیں تو ہتھیار ہی ڈال دئے! اس حساب سے تو جب تک پورے معاشرے کی درستگی نہیں ہوگی تب تک اردو وکیپیڈیا پھنسا رہیگا. یہ نقطہ نظر آپکو پستہ نہیں لگتا؟ بھارت میں حقومت نیں ہندی پر بڑا زور دیا اور دیکھئے، جن جگہوں پر ہندی استمعال ہوتی ہے وہ ساری چیزیں ٹھپ پڑی ہیں. جہاں کھلی عام بولی استمعال ہوتی ہے (جیسا کی فلموں میں اکثر اردو کے الفاظ ہی زیادہ چلتے ہیں چاہے وو اسے ھندی کہیں یا کچھ اور) انکا بولبالا ہے. اردو کے اخبار بکنا چاہتے ہیں اسلئے عام بولی (جسمے تھوڑی بہت انگریزی مل چکی ہے) استمعال کرتے ہیں. اگر ہم اٹمی ہتھیار بول سکتے ہیں تو بڑے مولیکیول بولنے میں کیا حرز ہے؟ فارسی والے آرام سے مولکول‌های بزرگی که رہیں ہیں. - کیا اس سے فارسی کو کوئی خطرہ ہے؟ مینے آپکا بتایا صحفہ پڑھا لیکن یہ سوال مجھے اب بھی کھٹک رہا ہے. مجھے غلط مت سمجھئے - میں زبردستی انگریزی گھسیڑنے کی طرفداری نہیں کر رہا. صرف اتنا که رہا ہوں کے لکھائی آسان ہوگی تو اور لوگ پڑھیںگے اور لکھیںگے. اگر نہیں ہوگی تو سکڑکر گنتی کے لوگ لکھیںگے پڑھیںگے. اس سے وابستہ انگریزی وکیپیڈیا صحفے کا (enWikipedia:NOT#JARGON:) ابھی ترجمہ نہیں ہوا لیکن ارادہ اسکا ہی لگتا ہے "Academic language. Texts should be written for everyday readers, not for academics. Article titles should reflect common usage, not academic terminology, whenever possible."

ممکں ہے ہمارا آپس میں ان چیزوں پے اتفاق نہ ہو لیکن میری بات کا برا نہ منائےگا --Hunnjazal 07:20, 20 مارچ 2011 (UTC)

  • فارسی اور اردو وکیپیڈیا کا موازنہ کرنے سے پہلے ہمیں شمارندہ کے اوائلی زمانہ میں ان زبانوں کے استعمال کی تاریخ محل نظر رکھنا چاہیے۔ اہل فارس شروع سے ہی فارسی طبعہ نویس استعمال کرتے رہے۔ جب ذاتی شمارندہ کا زمانہ آیا تو فوراً اس پر فارسی کا استعمال شروع کر دیا۔ جب شمارندہ پر یکرمزی کی سہولت ملی تو فوراً اس کو اپنا لیا۔ تاہوما نویسہ کو معیار کر لیا۔ اہل اردو نے کبھی طبعہ نویس کی طرف توجہ نہ دی۔ برسوں نستعلیق نویسہ کا انتظار کرتے رہے، کہ انہیں نسخ بھدا لگتا تھا۔ جب نستعلیق شمارندہ مِلا تو دیر ہو چکی تھی۔ "یو ٹیوب" کا زمانہ شروع ہو چکا تھا۔ ایک پوری نسل حبالہ محیط عالم پر اردو سے نابلد تھی۔ جن کو انگریزی پر عبور نہ تھا وہ بھی جاہلوں کی طرح LOL جیسے فقرے لکھ کر خوش ہوتے تھے۔ آج بھی بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ شمارندہ پر اردو اسی طرح لکھی جا سکتی ہے جس طرح کوئی اور زبان۔ جن لوگوں نے شمارندہ پر اردو کو اپنایا وہ مذہبی نظریہ پسند تھے اور اردو کا زیادہ تر مواد اسی طرز کا حبالہ پر موجود ہے۔ یو ٹیوب کے زمانہ میں علم کی رسم چلانا ناممکن ہو چکا ہے۔ اب اردو مدونہ نویسوں کا تازہ بہانہ یہ ہے کہ چونکہ اردو الفاظ سے ہم واقف نہیں اس لیے اردو وکیپیڈیا پر لکھ نہیں سکتے۔ تمام سائنسی مضامین عام فہم ہونے چاہیے ہیں۔ انگریزی وکیپیڈیا پر سائنسی مضامین کو پڑھ لیں، بغیر محنت کے وہ بھی سمجھ نہیں آتے۔ --Urdutext 12:47, 20 مارچ 2011 (UTC)

پہلے تو اتنی در سے جواب دینے کے لئے معذرت خواہ ہوں. مہینے آپکی بات پڑھی اور کافی حد تک اس سے اتفاق بھی رکھتا ہوں. یا یہ کہ لیجئے کے جن بیماریوں کا آپ ذکر کر رہیں ہیں میں خود بھی انکا شکار ہوں. مجھے خود کو نسخ بھددہ لگتا ہے. نستعلیق کی خوبصورتی نسخ میں کہاں؟ لیکن میں یہ ماننے کو ہرگز راضی نہیں کے کسی بھی صورت میں علم کی رسم چلانا ناممکن ہو گیا ہو. انگریزی وکیپیڈیا پر بھی میری یہی کوشش رہتی ہے کے کسی بھی صحفے کو آسانی سے سمجھا جا سکے. میں یہ نہیں کہ رہا کے اردو کے الفاظ نہ لکھے جایں - صرف اتنا کہ رہا ہوں کے انکے ساتھ ساتھ اگر انگریزی کے الفاظ عام ہو چکے ہوں تو انکا بھی استمعال کیا جائے. ہر انسان کا اپنی مادری زبان کے ساتھ ایک قدرتی لگاؤ ہوتا ہے - اردو بولنے والوں کے لئے راستہ آسان ہوگا تو وو ضرور پڑھیںگے بھی اور لکھیںگے بھی. ہمیں پستہ سوچ اور احساسات کو دل و دماغ سے نکال کے دور پرے کر دینا چاہیے. اپنی طرف سے مجھ سے جو بھی بن پڑیگا میں ضرور کرونگا. --Hunnjazal 06:39, 25 مارچ 2011 (UTC)

۲۸ اپریل ۲۰۱۴

ترمیم
السلام علیکم جناب ۔ آپ سے ایک سوال تھا کہ آپ کو کتنے زبانیں یاد ہیں؟کتنوں میں بات؟اور کتنوں میں لکھ سکتے ہیں آپ؟--
فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 21:06, 27 اپریل 2014 (م ع و)

عثمان بھائی، Hunnjazal صاحب بہ خوبی کلام اردو، ہندی، انگریزی اور شاہ مکھی پنجابی کا استعمال کرتے ہیں، جیساکہ ان کے ان ویکی پیڈیاؤں پر کے تعاون سے ظاہر ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03, 17 اکتوبر 2015 (م ع و)