تبادلۂ خیال صارف:Samee/محفوظ شدہ گفتگو 1

محفوظ شدہ دستاویزات یہ محفوظ شدہ سابقہ تبادلہ خیال صفحہ پر مشتمل ہے۔ براہ کرم اس صفحہ کے اندرجات حذف یا تبدیل نہ کریں۔ اگر آپ کسی موضوع پر لب کشائی کرنا چاہتے ہیں تو حالیہ تبادلۂ خیال صفحہ پر کریں۔

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب Samee/محفوظ شدہ گفتگو 1 کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 216,345 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب


نستعلیق

ترمیم

آپ نیچے نیا مضمون


کے اوپر موجود خانہ میں لکھیں: صارف:S.M.Samee/vector.css اور نیا مضمون پر کلک کردیں اور وہاں درج ذیل عبارت تحریر کردیں:

*{
font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma,sans-serif;!important
}
/*
#content {
font-size: 130%;
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";!important
}
textarea {font-family: tahoma !important;}
*/

اگر آپ کے پاس جمیل نوری نستعلیق نصب ہوگا تو وکیپیڈیا نستعلیق میں نظر آنے لگے گا۔ اور یہ لکھنے کے بعد نیچے محفوظ پر کلک کردیں۔ اگر کوئی مشکل ہو تو بے جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔   --محمد شعیب 16:34, 14 اکتوبر 2012 (UTC)

محترم سمیع صاحب، آپ نے کچھ معلومات کے بارے میں کہا تو اس کے لئے پہلے ہی محترم شعیب بھائی نے تفصیلات سے آپ کو آگاہ کر دیا ہے، آپ کے تبادہ خیال میں جو خوش آمدید کہا گیا ہے وہاں موجود تمام روابط کو ایک ایک کر کے پڑھ لیں تمام رہنمائی حاصل ہو جائے گی، اس کے باوجود بھی اگر کسی بات کی وضاحت درکار ہو تو مطلع فرمائیں۔ ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 03:56, 15 اکتوبر 2012 (UTC)

آپ کا مسئلہ حل ہوگیا سمیع بھائی؟ --محمد شعیب 12:49, 15 اکتوبر 2012 (UTC)

شکریہ

ترمیم

جی ہاں! --شہزادہ محمّد سمیع اللہ 14:31, 16 اکتوبر 2012 (UTC)

آپ نے ٹی وی چینل پر ایک سانچہ بنایا ہے۔ میں نے اسے مکمل کردیا ہے، اور ترجمہ بھی تقریباً مکمل ہے۔ اگر ترجمہ میں کوئی لفظ غلط ہوگیا ہو تو بلاتکلف درست کردیں۔ امید ہے آئندہ بھی خدمت کا موقع دیتے رہیں گے۔   --محمد شعیب 18:54, 16 اکتوبر 2012 (UTC)
آپ کے نئے مضمون کارٹون نیٹ ورک (پاکستان)‏ میں میں نے کچھ اصلاحات کی ہیں ملاحظہ فرمالیجیے گا۔ تاکہ آئندہ بھی اسی طرح آپ شکلبندی کرسکیں۔ --محمد شعیب 20:15, 16 اکتوبر 2012 (UTC)

اردو غیر اردو

ترمیم
یہاں آپ کی درکار ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:50, 20 اکتوبر 2012 (UTC)

محفوظیت صفحہ

ترمیم

تاخیر سے جواب دینے دینے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، کچھ نجی مصروفیات میں اتنا مشغول ہوگیا تھا کہ بروقت آپ کے پیغام کا جواب نہیں دے سکا۔ بہرحال، آپ کے فراہم کردہ سانچے اور صفحہ کو میں نے دیکھا، مجھے ان میں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی جس کی وجہ سے انہیں محفوظ کیا جائے۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی خدشہ ہو تو بلاتکلف اظہار فرمائیں؛ تاکہ ان کو محفوظ کیا جاسکے۔ دوسری بات صفحات میں صرف محفوظ یا نیم محفوظ کے سانچے لگا دینے سے وہ صفحات محفوظ یا نیم محفوظ نہیں ہوتے، بلکہ اس کے لیے انتظامی اختیارات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے آپ یہ سانچے صفحات میں نہ رکھیں کہ ان سے کوئی فائدہ نہیں  ۔ --محمد شعیب 13:49, 25 اکتوبر 2012 (UTC)

عید مبارک

ترمیم
 
عید مبارک

--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:40, 26 اکتوبر 2012 (UTC)

معروضات

ترمیم

سمیع بھائی، صفحہ منصوبہ اور سانچہ نیم محفوظ کردیا گیا ہے، ملاحظہ فرمالیجیے۔ البتہ سانچہ {{حوالہ دیں}} محفوظ کرنا چاہتا تھا لیکن پھر آپ بھی اس میں ترمیم نہیں کرپاتے اس لیے نیم محفوظ شدگی پر اکتفا کیا۔ تاہم آپ اس سانچہ میں زمرہ جات اور بین الوکی روابط کا اضافہ فرمادیں۔
انتظامی اختیارات حاصل کرنے سے قبل آپ وکیپیڈیا کے ماحول، مزاج، مذاق ومشرب سے مکمل ہم آہنگ ہو جائیں، یہاں کچھ عرصہ ویکی دوستوں کے ساتھ گذاریں۔ پھر اس کے بعد اگر ضرورت ہوتو انتظامی اختیارات کے لیے یہاں درخواست دیں سکتے ہیں۔ ویسے اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر تین منتظمین انتہائی فعال اور مسلسل آمدورفت رکھتے ہیں، آپ اس طرح کے کام ان کے ذریعہ کرواسکتے اور مجھے امید ہے کہ آپ کو اپنے پاس انتظامی اختیارات کے نہ ہونے کی ادنی سی بھی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ ممنون --محمد شعیب 10:46, 26 اکتوبر 2012 (UTC)

گذارش

ترمیم

سمیع بھائی، اگر آپ اس منصوبہ کو بھی انگریزی صفحہ کے طرز کا بنا دیں اور اس کے سانچہ جات بھی اردو میں منتقل کردیں تو ایک زبردست کام ہوجائے گا۔ ممنون --محمد شعیب 13:17, 1 نومبر 2012 (UTC)

جی ضرور لیکن وقت درکار ہے. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ 13:19, 1 نومبر 2012 (UTC)

منصوبہ

ترمیم

پیغام کا شکریہ سمیع بھائی۔ آپ کا مسئلہ تو طاہر بھائی نے حل کردیا ہے۔ اور رہی منصوبہ والی بات تو انگریزی کے ویکیپیڈیا کا متبادل یہاں منصوبہ اختیار کیا گیا ہے اور اردو ویکیپیڈیا کا نام بھی ویکیپیڈیا نہیں بلکہ منصوبہ ہے۔ میری کوشش ہے کہ منصوبہ نام فضا والے صفحات کو ویکیپیڈیا کے جانب منتقل کردیا جائے اس طرح کہ پہلے سے موجود صفحات حذف نہ ہو۔ ممکن ہے اس پر رائے شماری کی ضرورت پڑے؛ اس وقت آپ اس رائے شماری میں شرکت کرسکتے ہیں۔ آخر میں ایک گذارش ہے منتظمین کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کو فوراً نہ پھیریں، بلکہ اس پر تبادلۂ خیال کریں۔ آپ نے منصوبہ چشمک کو صرف اس لیے کہ وہ فارسی نام ہے تبدیل کردیا، ایسا نہ کریں۔ امید ہے وضاحت ہوچکی ہوگی۔ --محمد شعیب 16:07, 2 نومبر 2012 (UTC)

ہر کسی کے لئے ادب کے لحاظ سے لازم ہے کہ وہ اپنی ترمیم کا خلاصہ دے. چشمک نام بعد میں دیا گیا جبکہ اسے اردو میں پلک کے نام سے شروع کیا گیا تھا. اگرچہ دونوں ہی درست ہیں، لیکن یہاں اردو کے لفظ کو فوقیت دینی چاہیے. فارسی سے کوئی دشمنی نہیں، البتہ آپ فارسی ویکیپیڈیا پر (توینکل) کو اس کو چشمک کر سکتے ہیں. منصوبہ:پلک ابھی زیر تعمیر ہے، امید ہے کہ آپ اسے پلک پر استرجع کر دیں گے. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 16:16, 2 نومبر 2012 (UTC)
پلگ eyelash کا متبادل ہے نہ ٹونکل کا۔ چشمک اردو میں بھی مستعمل ہے اسی لیے اسے اختیار کیا گیا۔ --محمد شعیب 16:23, 2 نومبر 2012 (UTC)
لفظ eyelashes کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. پلک کے معنی فارسی میں یہی ہیں جو آپ کہہ رہے ہیں. لیکن اردو میں اس کے معنی , Cilia,Blink, Twinkle, Flash, Eyelid میں آتے ہیں. کیوں کہ یہ واضح ہو چکا ہے اسی لئے منصوبہ کو اس کی اصل نام کی طرف منتقل کر دیا جانا چاہیے. اس منصوبہ کا ایک مقصد دیگر صارفین کے حوصلہ شکنی کو ختم کرنا ہے.--شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 16:36, 2 نومبر 2012 (UTC)
اس سلسلہ میں رائے شماری کرلیتے ہیں، آپ دیوان عام میں مسئلہ تحریر کردیں۔ --محمد شعیب 16:39, 2 نومبر 2012 (UTC)
ارے سمیع بھائی ایسا کہہ کر عاجز کو شرمندہ نہ کریں۔ آپ دیوان عام میں رائے شماری شروع کردیں، جس کے حق میں آراء زیادہ ہوگی فیصلہ کرلیا جائے گا  ۔ --محمد شعیب 16:44, 2 نومبر 2012 (UTC)
سمیع بھائی، آپ کوئی حوالہ فراہم کرسکتے کہ ٹوینکل کا اردو متبادل پلگ ہے؟ --محمد شعیب 16:56, 2 نومبر 2012 (UTC)

ٹوینکل کا متبادل

ترمیم

مقتدرہ قومی زبان کی آن لائن لغت یہ متبادلات پیش کررہی ہے۔

twinkle

Verb Intransitive

ٹمٹمانا؛ جھلملانا؛ آنکھیں جھپکانا؛جلدی جلدی آنکھیں کھولنا اور بند کرنا؛ چمکنا، جگمگانا (آنکھوں کا)؛ تھرتھراتی ہوئی، رک رک کر آنے والی روشنی سے چمکنا؛ جگمگ کرنا؛ جھلملانا۔ (فعل متعدی) رک رک کر آنے والی روشنی کی طرح چمکنا۔ (اسم) چشمک یا آنکھوں کی تیز جنبش؛ آنکھ یا ستارے کی روشنی یا چمک دمک؛ جھپک؛ جھلملاہٹ۔

آپ کے فراہم کردہ روابط میں پہلا ربط اردو انگریزی لغت کا ہے جو twinkle کا یہ متبادل فراہم کررہی ہے، جبکہ گوگل ترجمہ چمک ترجمہ کررہا ہے۔ ویسے بھی قومی مقتدرہ کی لغت مستند ترین لغت سمجھی جاتی ہے اور اس کے متبادلات میں نے پیش کردیے ہیں۔ --محمد شعیب 17:31, 2 نومبر 2012 (UTC)
اس میں بھی پلک کا متبادل twinkle نہیں دیا گیا ہے، البتہ twinkling ضرور ہے جس کے معنی پلک جھپکنا کیے گئے ہیں۔ --محمد شعیب 17:37, 2 نومبر 2012 (UTC)
ایسا کریں IRC پر آجائیں، تفصیلی گفتگو کرلیتے ہیں۔ IRC نصب نہ ہو تو یہ صفحہ دیکھ لیں۔ --محمد شعیب 17:41, 2 نومبر 2012 (UTC)
لفظ Twinkle کے معانی * (اسم) -- چمک ، دمک ، جھپک ، جھلملاہٹ۔

بین الویکی روابط

ترمیم

دراصل اردو ویکیپیڈیا میں بین الوکی روابط کی ترتیب دیگر ویکیپیڈیاز سے مختلف ہے، یہاں پہلا ربط عربی، پھر فارسی، پھر انگریزی؛ اس کے بعد پھر تمام روابط ابجدی ترتیب سے آتے ہیں۔ آپ نے جو روابط داخل کیے تھے وہ اس ترتیب سے نہیں تھے (گوکہ روبہ اسے درست کردیتا ہے لیکن اس کا وقت متعین نہیں) اس لیے میں نے انہیں ہٹا کر صرف انگریزی کا ربط باقی رکھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ اپنے مضامین میں صرف انگریزی ویکی کا ہی ربط داخل کریں دیگر ویکیپیڈیاز کا ربط خودبخود داخل ہوجاتا ہے۔ مشکور --محمد شعیب 04:56, 5 نومبر 2012 (UTC)

آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ --محمد شعیب 20:53, 5 نومبر 2012 (UTC)

شکریہ

ترمیم

شکریہ سمیع بھایی-- رحمت عزیز چترالی 08:13, 7 نومبر 2012 (UTC)

نہیں سمیع بھائی، اکثریت کا احترام ضروری ہے۔ --محمد شعیب 20:24, 9 نومبر 2012 (UTC)
«Samee/محفوظ شدہ گفتگو 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔