(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Samisain

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,486 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم Samisain! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 06:43, 16 ستمبر 2014 (م ع و)

القابات کا استعمال ترمیم

محترم! خوشی ہوئی آپ کا کام دیکھ کر، آپ جب بھی کوئی نیا مصمون لکھیں تو پہلے تلاش کے خانے میں اس کے ان ممکنہ الگ الگ ناموں سے تلاش کر لیں، جن جن ناموں سے وہ ہو سکتا ہے۔ اور اگر نہ ملے تو تب ہی لکھیں، اگر وہ مضمون انگریزی ویکی پر ہو وہاں سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ، کیا اردو میں آپ کا مطلوبہ مضمون ہے یا نہیں۔ ایک بات اور، حضور، حضرت، جناب اور آقا، جیسے الفاظ لکھنا، اسلام میں کوئی فرض یا واجب چیز ہے، نا ہی اس پر علماءضد کرتے ہیں جب صرف مسلمانوں کے لیے لکھا جائے تو تب ہی تعظیم کے الفاظ کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، وکی پیڈیا کسی خاص مذہب، ملت، زبان، رنگ و نسل کا نہیں، اس کا کام عوام تک مستند معلومات حوالہ کے ساتھ پیش کر دینا ہے، کسی طرح کا تعصب یا جانبداری، یا ایسے الفاظ جن سے تعصب یا جانبداری ظاہر ہو ان کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، درود لکھنا واجب ہے سو اس کی اجازت ہے، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، لکھنے سے کسی طرح کی بھی تنقیص یا بے ادبی ظاہر نہیں ہوتی۔ سو آپ محمد {{درود}}صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک ہی مضمون میں الگ الگ القابات و انداز کے درود سے مزین نہ کریں۔ ہر دور کا تبلیغ و علم کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے، اس دور کے ساتھ چلیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:03, 16 ستمبر 2014 (م ع و)