تبادلۂ خیال صارف:Yethrosh/انعامی مقابلہ

جو امور اب تک طے نہیں ہوسکے

ترمیم

انعامی مقابلہ کا نام کیا ہوگا؟

ترمیم
  • میری رائے میں انعامی مقابلہ کا نام کسی شخص (اردو زبان کی کوئی محسن شخصیت یا کوئی اردو ویکی صارف جیسا کہ عربی ویکی میں ہے) کے نام سے موسوم کیا جائے :)  —خادم—  09:52, 10 مئی 2014 (م ع و)

رقوم کی تعداد کتنی ہوگی؟ اول/دوم/سوم

ترمیم
  • انعامی رقوم میں اول نمبر کو 100، دوم کو 50 اور سوم کو 30 ڈالرز دیے جائیں۔ :)  —خادم—  09:52, 10 مئی 2014 (م ع و)
  • اس مقصد کے لئے کسی شرکہ سے رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے جو اس پراجیکٹ کو سپانسر کر دے۔--ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 14:13, 22 مئی 2014 (م ع و)


تقسیم انعامات کی انتظامی کمیٹی میں کتنے اور کون سے صارفین ہونگے

ترمیم
  • میری رائے میں قیصرانی صاحب، امین اکبر صاحب اور طاہر محمود صاحب بہتر رہیں گے۔ :)  —خادم—  10:09, 10 مئی 2014 (م ع و)
اگر اس کمیٹی میں سمرقندی اور کاشف عقیل بھی شامل ہو جائیں تو میرے خیال میں بہتر ہو گا۔--ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 14:21, 22 مئی 2014 (م ع و)

تجاویز

ترمیم
  • زمرہ جات، سانچے اور تصاویر والا معاملہ کچھ مشکل ہے۔ تصاویر کے لئے ایک تو ہر یوزر کے پاس اچھا کیمرہ ہونا ممکن نہیں تو زمرہ جات اور سانچے والا کام بعض احباب کے لئے جو تکنیکی مہارت نہیں رکھتے، جوئے شیر لانے کے برابر ہو سکتا ہے--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04, 10 مئی 2014 (م ع و)
بہتر تصاویر کو ہم نکال دیتے ہیں، لیکن زمرہ جات بنانا کافی آسان کام ہے۔ نیز یہاں کئی صارفین ہمہ وقت کسی بھی طرح کی تکنیکی معاونت کے لیے تیار ہوتے ہیں :)  —خادم—  10:06, 10 مئی 2014 (م ع و)
زمرہ جات کے لئے میں حاضر ہوں اور میں نے اس پر پہلے بھی بہت کام کیا ہے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 14:11, 22 مئی 2014 (م ع و)
  • پہلے سے موجود (یک سطری یا غیر معیاری) مضامین میں اضافہ کرکے معیاری مضمون بنانے پر انہیں تیس مضامین میں گنا جائے گا یا نہیں اس بارے میں بھی کچھ تفصیلات سے آگاہ کریں انعام کا فیصلہ کون کرے گا اس بارے میں بھی لکھیں زمرہ جات اور سانچوں کی تعداد کم کی جانی چاہیے نئے صارفین کے لیے یہ کام مشکل ہو سکتا ہے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:20, 10 مئی 2014 (م ع و)
پہلے سے موجود مضامین کے لیے ہم ایک شرط کا اضافہ کردیتے ہیں۔ مثلا تیس نئے مضامین کے ساتھ 10 پہلے سے موجود یک سطری مضامین کو بہتر بنانا۔ :)  —خادم—  13:41, 10 مئی 2014 (م ع و)

شرائط

ترمیم
  • شرائط کو مزید تفصیل کی حاجت ہے، مضامین کی تعداد تو ٹھیک ہے، کن کن، یا کتنے الگ الگ موضوعات پر لکھناکی پابندی ہو گئ؟

کیونکہ اس طرح تو ایک شخص 2،3 دن میں 30 فلموں پر مضامین لکھ مارے گا۔ جو کافی آسان ہے۔

  • تصاریر، کیا خود بنا کر/اتار کر لگانی ہیں، یا پہلے سے مختلف ویکی پیڈیاز سے لے کر اردو پر ڈالنی ہیں؟
  • میرے خیال میں موضوعات کی ایک تعداد و موضوعات کے نام دیئے جاہیں، مثلا" 15 موضوعات ہوں ان میں سے کم از کم 10 پر 30، یا جو بھی تعداد متعین ہے لکھے جاہیں۔ کیونکہ الگ الگ موضوعات پر لکھنے سے ہی ویکی پیڈیا کی مزید سمجھ پیدا ہو گئ، اور صلاحیت کا اندازہ،
  • جیوری میں صرف منتظمین ہوں، کیونکہ ان کو تیکنیک کا زیادہ پتہ ہے اور جو پہلے سے کام کر رئے ہیں ان کو بھی انعام کا موقع ملنا چاہیۓ۔
  • معاونت کے صفحات کو ایک بار مزید ترمیم سے گزارا جاۓ، تا کہ نۓ لوگوں کو آسانی ہو۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:46, 10 مئی 2014 (م ع و)
آپ کی تجاویز کافی عمدہ ہیں۔ موضوعات کی کوئی قید نہیں، جن موضوعات پر لکھنا چاہے لکھ سکتا ہے۔ لیکن دوہرے مضامین قابل قبول نہیں ہونگے۔ محض مضامین لکھنا کافی نہیں ہے نا، انکو ویکیپیڈیا کے معیار کا بنانا ہوگا۔ میرا نہیں خیال کہ 2 3 دن میں تیس مضامین لکھ سکے گا کوئی۔ تصاویر کی شق حذف کردی جائے گی۔ نیز مقابلہ میں حصہ کوئی بھی صارف لے سکتا ہے، خواہ وہ پرانا ہو یا نیا، منتظم ہو یا غیر منتظم۔ جیوری کے لیے ہم ووٹنگ کرلیں گے۔ ضروری نہیں کہ اس میں منتظمین ہی ہوں۔

تنقید

ترمیم

فہرست مضامین جنہیں تمام ویکیپیڈیاؤں میں ہونا چاہیے

ترمیم

کیا خیال ہے اگر ویکیپیڈیا:فہرست_مضامین_جنہیں_تمام_ویکیپیڈیاؤں_میں_ہونا_چاہیے میں سے کوئی مضمون منتخب مضمون بنا دیں۔ اس سے ویکیپیڈیا کا معیار بہت بلند ہو جائے گا۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:21, 20 مئی 2014 (م ع و)

«Yethrosh/انعامی مقابلہ» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔