منتخب مضامین کا معیار؟

ترمیم

اردو وکی پر موجود اکثر منتخب مضامین وکی قوائد برائے منتخب مضامیں پر یا تو سرے سے ہی نہی اترتے یا اگر کچھ معیار کا لحاظ کیا گیا ہو تب بھی ان میں یا تو حوالوں کے حوالے سے اور اہم ربط کے اہم غلطیاں موجود ہوتی ہیں میری منٹظمین سے گزارش ہے کہ وہ ان مضامین کو سرے سے نظرثانی کر کے اس زمرے میں ڈالیں اور جو اس قابل نہیں انھیں اس میں سے نکال دیں۔ الکاتب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:31, 26 اگست 2015 (م ع و)

مثال سے بات کو واضع کریں، جو مضمون ایک بار رائے شماری سے بغیر رائے شماری کے صفحہ اول پر لگ جائے، تکنیکی طور پر وہ منتخب مضمون ہی کہلائے گا (منتخب سے مراد وہ ہی مضمون ہے جو صفحہ اول پر لگايا جائے)۔ آپ ہی کوئی مضمون مکمل کر دیں تا کہ اسے صفحہ اول پر لگایا جا سکے۔ اور وہ قابل تقلید بھی ٹھہرایا جا سکے۔نوبل انعام کا مضمون مکمل کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:06, 26 اگست 2015 (م ع و)
مثلا آپ محض زیل میں دئے گئے ان مضامین کو دیکھئے جن میں ایک حوالہ بھی موجود نہیں اسی طرح اگر آپ منتخب مضامین کے زمرے میں جاکر جانچ کریں تو دیگر مضامین بھی وکی معیار سے ہٹ کر نظر آئیں گے ہم اگر تعداد کی بجائے معیار کو فوقیت دیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ الکاتب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:30, 27 اگست 2015 (م ع و)
اسی لیے تو آپ سے کہا کہ آپ تعداد بڑھانے کے چکر سے نکلیں اور کچھ مضامین کو مکمل کریں۔ تا کہ دوسروں کے لیے نمونہ ہو۔

یہ مضامین مجھے نہیں پتہ کب کس نے منتخب کیے تھے کن اصولوں کے تحت، شاید 2010 سے بھی پہلے منتخب کیے گئے ہوں۔ کیوں کہ اس کے بعد تو (جیسے کہ میں نے پرانے منتظمین کے تبادلۂ خیال صفحات اور مضامین کے تبادلہ خیال صفحات پر دیکھا ہے۔ اس معاملے میں کافی سخت رویہ رہا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران، ہم نے جو مضامین لگائے (جن کا میں ذمہ دار ہوں، مطلب جن کو صفحہ اول پر لگانے کا کام میں نے کیا، یا کراویا) آپ وہ دیکھ لیں، کم از کم موجودہ انتظامیہ اس معاملے میں حساس ہے۔آپ جانتے ہیں میں مختر بے حوالہ یا یک سطری مضامین کے کس قدر خلاف ہوں۔ میرا اکثر کام بھی پہلے سے لکھے ہوئے مواد کو بہتر کرنا ہے۔ کئی مضامین ہیں جن میں کچھ وقت لگا کر انہیں قابل کیا جا سکتا ہے۔ مگر میرے پاس وقت نہیں نکل پاتا۔ ورنہ ارادہ یہ کیا تھا کہ ہر 10 دن میں منتخب مضمون تبدیل کروں گا، مگر نہین کر پا رہا۔ پرچم چین، 2014 فیفا عالمی کپ، 2015 کرکٹ عالمی کپ، ٹارزن، صحیح مسلم، حدیث، تفسیر، انجیل میری فہرست میں ہیں جن کو تھوڑی سے محنت سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ ابھی ہمیں ایک نئے صارف نے کئی مضامین بہتر کر دیئے ہیں۔ چند مضامین میں کام کیا ہے مگر ان کو پورا کیا ہے۔ اور داد پائی ہے ہر طرف سے۔پطرس بخاری، ڈاکٹر نبی بخش بلوچ وغیرہ، ایسے ہی ہم نے سید علی عباس جلالپوری کی صاحبزادی سے ان پر مضمون مکمل لکھوایا ہے، اور وہ اسی لیے انتظار میں لگ گیا ہے، کیوں کہ اس میں حوالہ جات نا تھے، جن کو مکمل کرنے کا وقت آج رات تک کا ہے۔ وہ کل دن میں صفحہ اول پر ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:31, 27 اگست 2015 (م ع و)

شعبہ ادب و فن میں مضمون

ترمیم

اس صفحے کے منتظم سے گزارش ہے کہ شعبہ ادب و فن کے ذیل میں بھی میڈیا ڈرامے یا فلم سے متعلق مضمون بھی شامل کیا جائے ۔ جیسے کہ فی الحال میری نظر میں امتیاز علی تاج ، ڈراما تعلیم بالغاں ، فلم خدا کے لیے وغیرہ ۔ --_ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 13:57, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

تو آپ آگے بڑھیں اور کسی بھی مضمون کو معیاری بنائیں، اسے نامزد کریں، وہ صفحہ اول پر لگ جائے گا۔ اس وقت تک فلموں میں سے صرف جزائر غرب الہند کے قزاق ہی اتنا بہتر ہے کہ اسے تھوڑی سی محنت کر کے منتخب کیا جا سکتا ہے 0والہ جات شامل کر کے)۔ باقی خدا کے لیے میں کافی محنت درکار ہے، ڈراما تعلیم بالغاں میں ایک بھی حوالہ نہیں۔ مزید: ویکیپیڈیا:منتخب مضمون کا معیار کا دیکھیں۔ آپ اگر ممکن ہو تو ففٹی ففٹی یا گیسٹ ہاؤس، عینک والا جن، ایلفا براؤ چارلی وغیرہ میں سے کسی ایک کو خود لکھیں حوالہ جات، تصاویر، وغیرہ، خانہ معلومات تو ضرور ہم اسے منتخب کے معیار تک لانے میں مدد کریں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:22, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

پطرس بخاری بطور منتخب مضمون

ترمیم

آپ تمام منتطمین اور صارفین کا شکریہ جن شراکت کی بدولت پطرس بخاری بہترین مضمون قرار پایا۔ میں عبید رضا اور محمد شعیب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مضمون کی تدوین میں براہ راست حصہ لیا اور جن کے مشورے سے راقم اور دوسرے شراکت کاروں نے پطرس بخاری کو بہتر سے بہتر کیا۔ میں ڈاکٹر سنجری کا بھی ممنوں ہوں جن بدولت کچھ املا کی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی اور سنجری صاحب نے اسے تدوینی مراحل سے گذارا۔ میں یہاں یہ بات کرنے میں عارمحسوس نہیں کرتا کے یہ مضمون وہاب صاحب کی تخلیق ہے اور میں نے از سر نو لکھا ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا پر مضامین کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں، بلکہ اردو دنیا کے تمام افراد (بشمول آپ کے اور میرے) کی ملکیت ہے، جیسا چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ :)  —خادم—  13:48, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)

گزارش

ترمیم

ایک دفعہ پھر گزارش ہے کہ غیر معیاری مضامین کو یہاں سے نکال دیا جائے۔--    07:03, 25 جنوری 2016 (م ع و)

دو اہم شخصیات

ترمیم

ٹیپو سلطان اور مولانا ابوالکلام آزاد پر موجودہ مواد نا کافی ہے۔ تمام صارفین سے استدعا ہے کہ مواد کو بڑھانے میں آگے آئیں۔منتخب مضامین کے تحت ان دونوں شخصیات کا نہ ہونا اپنی جگہ پر خود اردو ویکی پیڈیا کی کمزوری ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:25, 16 مئی 2016 (م ع و)

پتا نہیں اردو ویکی کی کیا خامی ہے کیا خوبی ہے اس زمرے میں موجود کئی مضامین منتخب معیار پر اترتے ہی نہیں ہیں لیکن توجہ دلانے کے باوجود یہاں سے نکالے نہی جاتے اس کے باوجود آپکے جانب سے نشاندہی کی جانے والی مضامین میں اسقدر مواد موجود ہے کے زمرے میں ڈالے جاسکیں۔ چلیں منتظمین حضرات کو پنگ کر کے دیکھتے ہیں شاید کوئی شنوائی ہو۔

@Tahir mq:@محمد شعیب:@Hindustanilanguage:@Obaid Raza: جواب 08:36, 16 مئی 2016 (م ع و)

دونوں مضامین کو امیدوار برائے منتخب مضمون بنایا جا رہا ہے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ انہیں جلد از جلد منتخب مضمون بنانے میں مدد کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:44, 16 مئی 2016 (م ع و)
منصوبہ صفحہ منتخب مضامین/فہرست میں واپس جائیں۔