تتوبودھنی سبھا
تتوبودھنی سبھا (مجلس جویائے حق) بنگالی دانشوروں کا ایک حلقہ تھا جو 6 اکتوبر 1839ء کو کلکتہ میں شروع ہوا۔ یہ حلقہ دراصل برہمو سماج سے علاحدہ ہو کر بننے والا ایک گروپ تھا۔ اس کے بانی دیویندر ناتھ ٹیگور تھے جو دوارکاناتھ ٹیگور کے بڑے بیٹے اور رویندر ناتھ ٹیگور کے والد تھے۔ سنہ 1859ء میں تتوبودھنی سبھا پھر سے برہمو سماج میں ضم ہو گئی۔
تتوبودھنی کا عرصہ
ترمیم6 اکتوبر 1839ء کو دویندر ناتھ ٹیگور نے "تتورنجنی سبھا" نام سے ایک مجلس کی بنیاد رکھی جسے جلد ہی تتوبودھنی سبھا کر دیا گیا۔ ابتدا میں یہ مجلس محض ٹیگور خاندان تک محدود تھی تاہم دو برس میں اس کے ارکان کی تعداد پانسو افراد تک جا پہنچی۔ سنہ 1840ء میں دیویندر ناتھ نے مجلس کی جانب سے کتھا اپنشد کا بنگالی ترجمہ شائع کیا۔[1]
اس مجلس کے اولین ارکان میں ہندو تحریک اصلاح اور بنگالی نشاۃ ثانیہ کی دو دیو قامت ہستیاں اکشے کمار دت اور ایشور چندر ودیا ساگر بھی شامل تھیں۔[2]
مقاصد
ترمیممجلس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ویدانت اور اپنشدوں پر مبنی ہندو مت کے انسان دوست اور زیادہ عقلی روپ کی تبلیغ کی جائے۔ کلکتہ میں مسیحی مبلغین کی روز افزوں کاوشوں کا نتیجہ تھا کہ اوید ویدانت کی کلاسیکی شاخ کو غیر اخلاقی اور نفس کش خیال کیا جانے لگا تھا۔ چنانچہ تتوبودھنی سبھا نے اپنے ارکان اور نظریات کو تنقید سے بچانے کے لیے اس سے دور ہی رکھا۔
چنانچہ اس مجلس کی عقلیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ سبھا کے ارکان کا نظریہ یہ تھا، کائنات خدا کی تخلیق ہے اور اس میں موجود ہر شے اس ذات کی معرفت کا ذریعہ ہے اور یہی ہمارا مقصد تخلیق ہے۔ نیز مادی سرمایہ اگر درست ہاتھوں میں نیک نیت کے ساتھ ہو تو نہ صرف یہ کہ بہتر بلکہ معاشرے کی ضرورت ہے۔
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- World Brahmo Councilآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ brahmo.org (Error: unknown archive URL)
- Beliefs of Brahmo Samaj
- Brahma Sabha in بنگلہ پیڈیا
- Brahmo Samaj in the دائرۃ المعارف بریٹانیکا
- "The Tagores & Society"آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rabindrabharatiuniversity.net (Error: unknown archive URL) from the Rabindra Bharati Museum at Rabindra Bharati University
- The Brahmo Samaj
- Life of Sivnath Sastri
- Life of Keshub Chunder Sen
- Trust Deed of the Brahmo Samaj
- Liturgy of the Brahmo Samaj
- History of the Brahmo Samaj