ترون سائی نتھولا (پیدائش: 8 مئی 1983ء) ایک بھارتی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل چکا ہے۔ اس نے اپنی کرکٹ کی تربیت حیدرآباد ، تلنگانہ میں سینٹ جانس کرکٹ اکیڈمی سے شروع کی [2] [3] 11 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ چلے گئے۔ انھوں نے 2012ء میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کے لیے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے تمام دس اوورز مکمل کر لیے لیکن کوئی وکٹ نہیں لی۔ [4]

ترون نتھولا
ذاتی معلومات
مکمل نامترون سائی نتھولا
پیدائش (1983-05-08) 8 مئی 1983 (عمر 40 برس)
کرنول، آندھرا پردیش، ہندوستان[1]
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا لیگ بریک گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 171)6 فروری 2012  بمقابلہ  زمبابوے
آخری ایک روزہ7 جولائی 2012  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ایک روزہ شرٹ نمبر.36
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2008/09–2009/10آکلینڈ
2010/11–2013/14سنٹرل ڈسٹرکٹس
2014/15–2017/18آکلینڈ
2018/19ناردرن ڈسٹرکٹس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 5 80 69 71
رنز بنائے 12 1,692 568 139
بیٹنگ اوسط 6.00 19.67 17.75 8.17
100s/50s 0/0 1/3 0/1 0/0
ٹاپ اسکور 9* 108 51 27
گیندیں کرائیں 264 15,093 3,521 1,474
وکٹ 5 245 104 76
بالنگ اوسط 49.80 36.89 29.77 24.61
اننگز میں 5 وکٹ 0 11 1 1
میچ میں 10 وکٹ 0 2 0 0
بہترین بولنگ 2/41 6/32 5/57 6/23
کیچ/سٹمپ 2/– 27/– 21/– 22/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 7 مئی 2022

مقامی کیریئر ترمیم

وہ 2017–18ء فورڈ ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے جس نے آکلینڈ کے لیے دس میچوں میں 21 آؤٹ کیے تھے [5] اسی باعث آکلینڈ نے نیتھولا کی سابقہ ٹیم سینٹرل سٹیگز سے ٹائٹل چھین لیا تھا۔ جیت راول نے تبصرہ کیا: "یہ ایک بڑا کھیل ہے، بڑے کھلاڑی آگے بڑھ رہے ہیں اور ترون پچھلے چار پانچ سالوں سے ایسس کے لیے ایک بڑا کھلاڑی ہے اور یہ طویل عرصے تک جاری رہے گا"۔ نیتھولا نے 2016-17ء میں پلنکٹ شیلڈ کی 43 وکٹیں حاصل کیں جو اس کے سابق ساتھی سٹیگز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل سے پیچھے ہیں۔ [6] کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ مئی 2017ء سے ماؤنٹ روسکل گرامر اسکول میں سپورٹس ڈائریکٹر کے طور پر بھی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ اس نے میسی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کی۔ [7]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Bidwell, Hamish (August 18, 2012)۔ "Tarun Nethula hopes for debut in home state"۔ The Dominion Post۔ Stuff.co.nz۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2018 
  2. "St.Johns Cricket Academy"۔ St.Johns Cricket Academy۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2018 
  3. "Zimbabwe in New Zealand 2011-12: Legspinner Tarun Nethula 'surprised' at selection"۔ ESPNcricinfo۔ February 2, 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2018 
  4. "Zimbabwe tour of New Zealand, 2nd ODI: New Zealand v Zimbabwe at Whangarei, Feb 6, 2012"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2016 
  5. "The Ford Trophy, 2017/18:Most Wickets"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2018 
  6. Mark Geenty (February 25, 2018)۔ "Six years on, Tarun Nethula returns to haunt his 'old mates' in another final at Pukekura Park"۔ Stuff.co.nz۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2018 
  7. "Tarun Nethula"۔ لنکڈ ان۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2018