تقلید کی شرعی حیثیت
تقلید کی شرعی حیثیت پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی فقہی مذاہب پر ایک کتاب ۔ ١٩٦٣ ء میں ماہنامہ فاران کراچی کے مدیر ماہر القادری نے تقی عثمانی سے تقلید کے مسئلہ پر ایک مضمون لکھنے کی فرمائش کی ۔ عثمانی نے اس مضمون میں آسان فہم انداز میں تقلید کی شرعی حیثیت واضح کی ۔ یہ مضمون ماہنامہ فاران میں شائع ہوا ، بعد ازاں اس کی افادیت کے پیش نظر اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ۔ کتاب ہذا میں تقلید کی حقیقت بیان کرتے ہوئے عہد صحابہ اور تابعین میں تقلید مطلق اور تقلید شخصی کے نظائر ذکر کیے گئے ہیں ۔ تقلید کے مختلف درجات اور تقلید پر شبہات و اعتراضات کی تردید بھی شامل کتاب ہے ۔ کتاب کے ١٦٠ صفحات ہیں ۔ یہ مکتبہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے ١٤٤٩ ھ میں شائع ہوئی ۔ "The Legal Status of Following a Madhab" محمد امین کھولواڈیا عنوان سے انگریزی زبان میں کتاب ہذا کا ترجمہ کیا ہے ۔ یہ ١٢٢ صفحات پر مشتمل ہے اور زمزم پبلشرز کراچی کا شائع کردہ ہے ۔[1][2]
اردو ورژن کا احاطہ | |
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | فقہی مذاہب |
ناشر | دارالعلوم کراچی |
تاریخ اشاعت | ١٩٧٦ |
آئی ایس بی این | 9789694284736 انگریزی ورژن |
او سی ایل سی | 55145845 |
ویب سائٹ | muftitaqiusmani.com |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٤۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢
- ↑ لقمان حكيم (٢٠٠٢)۔ محمد تقي العثماني : القاضي الفقيه والداعية الرحالة [জাস্টিস মুফতী মুহাম্মদ তাকি উসমানি জীবন ও কর্ম] (بزبان بنگالی)۔ دمشق: دار القلم۔ صفحہ: ٩٨۔ ISBN 9789849112310۔ OCLC 55133839