تمغاجات گرمائی اولمپکس 1896ء

تمغاجات گرمائی اولمپکس 1896ء ، قومی اولمپک کمیٹیوں کے 1896ء گرمائی اولمپکس میں دیے جانے والے تمغوں کی فہرست ہے۔ یہ جدید دور کے پہلے اولمپکس تھے۔ جو 6 تا 15 اپریل 1896ء کو ایتھنز، مملکت یونان میں منعقد ہوئے۔ کل 241 کھلاڑی 14 ممالک سے 9 کھیلوں کے 43 مقابلوں میں شریک ہوئے۔[1]

مقامایتھنز،  یونان
شماریات
سب سے زیادہ تمغے یونان 47
سب سے زیادہ طلائی تمغے ریاستہائے متحدہ 11
سب سے زیادہ نفری تمغے یونان 8
سب سے زیادہ کانسی تمغے یونان 19
1896ء کے گرمائی اولمپکس میں دیا جانے والا چاندی کا تمغا

شریک چودہ ممالک میں سے دس نے تمغے حاصل کیے، مخلوط ٹیموں (یعنی متعدد ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں) کے تین تمغے اس کے سوا تھے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا نے سب سے زیادہ 11 طلائی تمغے جیتے، امریکا کے صرف 14 کھلاڑیوں نے 3 کھیلون میں حصہ لیا تھا، جب کہ میزبان ملک، یونان کے 169 کھلاڑیوں نے 9 کھیلوں میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ 46 تمغے جیتے، یونان سب سے زیادہ چاندی کے17 اور کانسی کے 19 تمغے جیتنے والا ملک تھا، اس کا امریکا سے صرف ایک طلائی تمغا کم تھا، جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا سے اس کے 155 کھلاڑی زیادہ تھے۔[2]

ابتدائی اولمپک کھیلوں میں، متعدد کھلاڑیوں نے مختلف ممالک کی ٹیموں میں شامل ہو کر مقابلہ کیا۔[3] سابقہ دور میں، آئی او سی نے "مخلوط ٹیم" (مع کوڈ (ZZX) کے گنجائش پیدا کی تھی۔ کچھ کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر دونوں تمغے جیتے بطور مخلوط ٹیم کے حصے کے، لہزا یہ تمغے اصل ملک کی بجائے، جن کی طرف سے کھلاڑی کھیلا، ان کے حصے میں شمار کیے گئے ہیں۔ دیونیسیوس کاسداگلیس، یونان کا ایک کھلاڑی جو اسکندریہ، مصر کا رہائشی تھا، وہ آئی او سی کے تحت دوران مقابلہ سنگل ٹینس میں یونان لیکن ڈبل ٹینس میں اپنے یونانی ساتھی دمتریوس پتروکوکینوس کے ساتھ مخلوط ٹیم کا حصہ تھا۔[2]

ان افتتاحی اولمپکس کے دوران میں، فاتحین کو چاندی کا تمغا اور زیتون کی شاخ دی گئی، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو کانسی کا تمغا اور کافوری درخت کی شاخ دی گئی۔[4] آئی او سی نے حالیہ روایات کے مطابق ہر ایونٹ میں اولین تین پوزیشن لینے والے تین کھلاڑیوں کو بالترتیب طلائی، نقری اور کانسی کے تمغے تفویض کیے ہیں۔[2] تین برابر مقابلوں کے نتیجے میں کھلاڑیوں کے مابین تمغے مشترکہ طور پر عطا ہوئے، مختلف ممالک کے تمغے کی گنتی میں اضافہ۔۔ ان برابر مقابلوں میں شامل ہیں ریاستہائے متحدہ کے فرانسس لین کے اور آلایوش سوکویی ہنگری کے درمیان میں 100 میٹر دڑ کی تیسری پوزیشن کے لیے، یونان کے ایوینجیلوس دماسکوس اور ایواںنس تھودوروپولوس کے درمیان میں پول والٹ کے لیے اور یونان کے کونستانتینوس پاسپاتیس اور ہنگری کے مومچیلو تاپاویتسا کے درمیان میں سنگل ٹینس میں۔ اس کے علاوہ، متعدد مقابلوں میں جہاں تیسرے مقام پر کوئی نہیں تھا، ان میں کانسی کے تمغے نہیں دیے گئے۔[4][5]

تمغا جات ترمیم

یہ 1896ء گرمائی اولمپکس کے تمغوں کی گنتی کا مکمل جدول ہے، یہ شماریات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے تمغاجات کی شماریات کی بنیاد پر ہے۔[a] جدول کی طے شدہ ترتیب کسی ملک کے کھلاڑیوں کے جیتے ہوئے طلائی تمغوں کی تعداد سے کیا ہے۔ چاندی کے تمغوں کی تعداد کو اگلے اور پھر کانسی کے تمغوں کی تعداد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اگر کوئی دو ممالک پھر بھی ایک جتنے تمغے جیتنے والے ہیں تو ان کو برابر درجہ بندی دی گئی ہے البتہ ان کے ناموں کی ترتیب آئی او سی ملکی کوڈ کے ذریعہ حروف تہجی کے ساتھ درج ہیں۔یہ معلومات آئی او سی کی معلومات کے ذریعہ فراہم کی گئیں، تاہم آئی او سی کسی بھی درجہ بندی کے نظام کو تسلیم یا اس کی تائید نہیں کرتا ہے۔[2]

  میزبان ملک (یونان)
درجہ ملک طلائی چاندی کانسی کل
1   یونان 10 17 19 46
2   ریاستہائے متحدہ 11 7 2 20
3   جرمنی 6 5 2 13
4   فرانس 5 4 2 11
5   مملکت متحدہ 2 3 2 7
6   مجارستان 2 1 3 6
7   آسٹریا 2 1 2 5
8   آسٹریلیا 2 0 0 2
9   ڈنمارک 1 2 3 6
10   سویٹزرلینڈ 1 2 0 3
11 مشترکہ ٹیم 1 1 1 3
کل (11 NOCs) 43 43 36 122

ملاحظات ترمیم

a بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے علاوہ، ایسے ذرائع ہیں جو تمغوں کے مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے نتائج بیان کرتے ہیں، لیکن اولمپک کھیلوں کی گورننگ باڈی کی حیثیت سے، آئی او سی کو اس مضمون کے لیے سب سے زیادہ مستند ذریعہ سمجھا گیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Athens 1896–Games of the I Olympiad"۔ International Olympic Committee۔ 6 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مئی 2008 
  2. ^ ا ب پ ت "Athens 1896–Medal Table"۔ International Olympic Committee۔ 8 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مئی 2008 
  3. "1896 – Summer Olympics I (Athens, Greece)"۔ TSN۔ 18 جون 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2008 
  4. ^ ا ب Pierre De Coubertin، Timoleon J. Philemon, N.G. Politis and Charalambos Anninos (1897)۔ The Olympic Games: BC 776–AD 1896 (PDF)۔ The Olympic Games in 1896 – Second Part۔ Athens: Charles Beck۔ صفحہ: 232–4۔ 27 مئی 2008 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2008 
  5. "Olympic Medal Winners"۔ International Olympic Committee۔ 9 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مئی 2008