توقعات (طب)
توقعات سے مراد علم طب میں کسی مرض کی پیشگوئی کی اور یا اس مرض کے وقت و علاج کے ساتھ (یا بلاعلاج) اپنی کیفیت تبدیل کرنے کی ہوتی ہے۔ انگریزی میں اسے prognosis کہا جاتا ہے اور یہ لفظ pro بمعنی پیش اور gnosis بمعنی جاننا کا کا مرکب ہے یعنی کسی مرض کی پیشگی معلومات یا بالفاظ دیگر پیشگوئی۔ اردو میں پیش گوئی سے بہتر توقعات کا لفظ موزوں ہے کیونکہ یہ اصل میں prognosis کے مفہوم کو پیشگوئی کی نسبت بہتر ادا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر جب ایک طبیب یا طبیبہ کسی مریض یا اس لواحقین کو یہ کہتا / کہتی ہے کہ --- آپ کا اختبار خون ظاہر کرتا ہے کہ عمل جراحی کے بغیر بھی صرف ادویہ سے بہتر prognosis کا امکان ہے۔ --- تو یہاں لفظ توقعات ہی پیشگوئی سے بہتر اور قابل فہم ہوگا۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ طب میں توقعات سے مراد کسی بھی مرض کی اس امکانی راہ کی ہوتی ہے کہ جو وہ علاج کے دوران، علاج کے بعد اور یا علاج کے بغیر ؛ وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ اختیار کرتا ہے۔ توقعات گو جمع ہے توقع کی لیکن طب میں کم و پیش تمام مواقع پر prognosis کے لیے جمع توقعات ہی استعمال کیا جاتا ہے۔