دوالمیال (انگریزی: Dulmial) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ اسے توپ والا گاؤں بھی کہا جاتا ہے چکوال سے 40 کلومیٹر ہے تحصیل چوآسیدن شاہ کا حصہ ہے[1]


دوالمیال
Canon Awarded by British Army World War II, Dulmial, Chakwal (Photo by Muhammad Ehsan Junaid)
Canon Awarded by British Army World War II, Dulmial, Chakwal (Photo by Muhammad Ehsan Junaid)
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
ضلعچکوال
آبادی
 • کل30,000 approx.
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)
Pakistan Post48330
ٹیلی فون کوڈ0543

یونین کونسل

ترمیم

دوالمیال (ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر -39)۔دوالمیال یو نین کونسل تحصیل چو آسیدن شاہ میں شامل ہے اور چو آسید نشاہ شہر سے تقر یبا7 کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب کی سمت میں واقع ہے، دوالمیال کے مغرب میں ڈھیری سید اں، ارڑ، ڈھریالہ، مگھال، ڈھوک تھوہا، بادشاہ پور، شمال میں ڈھوک ملک والی، بن امیر خاتون، موہر یاں، ڈھوک چھوئی، ڈھوک ٹاہلیاں، مشرق میں کٹاس، چو آسید نشاہ شہر چھپر جبکہ جنوب میں تنزال، وعولہ، ڈلوال اور پڈھ واقع ہیں۔

عالمی جنگ

ترمیم

پہلی عالمی جنگ میں پنجاب کے اس گاؤں دُولمیال سے 460 فوجی بھرتی ہوئے اور اِن میں سے نو فوجی جنگ میں کام آئے تھے۔ اس گاؤں کے 5 لیفٹننٹ جنرل 23 بریگیڈئر اور کافی جونئر افسران ہوئے ہیں، اسے جنرلوں کا قصبہ کہا جاتا ہے۔ اس کی بنیاد آٹھ سو سال پہلے شہاب الدین غوری کے جنرل نے رکھی جس کا نام دولمی تھا۔

وجہ شہرت

ترمیم

اس کی وجہ شہرت گاؤں کے چوک میں رکھی گئی دوالمیال توپ ہے جو پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہوئی جو 1925ء میں اس گاؤں کو دی گئی ہے۔[حوالہ درکار]

تفصیلات

ترمیم

دوالمیال کی مجموعی آبادی 30,000 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ دوالمیال یونین کونسل کا مرکز ہے جو چوآسیدن شاہ میں ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Dulmial"