تیجسوی مدیواڑا
تیجسوی مدیواڑا ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں ، جو بنیادی طور پر تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ تیجسوی اداکارہ بننے سے قبل ایک ڈانس ٹیوٹر تھیں، انھوں نے 2013 میں سیتاما واکیٹلو سیرمل چیٹو ساتھ اداکاری کا آغاز کیا اور فلم آئس کریم میں اداکاری کے بعد وہ مشہور ہوگئیں۔ وہ 2018 میں ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس تیلگو 2 کے مقابلہ میں شامل تھیں۔
تیجسوی مدیواڑا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 جولائی 1991ء (34 سال)[1] حیدرآباد (دکن), آندھرا پردیش, بھات (now in تلنگانہ, India) |
رہائش | حیدرآباد, تلنگانہ, بھارت |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
تعليم | بی اے (ماس کمیونیکیشن) |
پیشہ | اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمتیجسوی نے حیدرآباد کے سینٹ فرانسس کالج برائے خواتین میں ماس کمیونیکیشن اور صحافت کی تعلیم حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے اس شعبہ کو خیرباد کہا اور فری لانس ڈانس انسٹرکٹر کی حیثیت سے پارٹ ٹائم جاب کرنے لگیں اور ایم این سی (ملٹی نیشنل کارپوریشن) جیسے ایچ ایس بی سی ، وِپرو ، فرینکلن ٹیمپلٹن اور حیدرآباد پبلک اسکول اور نصر اسکول فار گرلز جیسے اسکولوں میں ڈانس کی کلاس لی۔ [2] انھوں نے مس ڈابر گلاباری 2011 کے مقابلہ میں میں شرکت کی ، جس میں خوبصورتی کا مظاہرہ کیا گیا تھا ، جہاں وہ دوسری رنر اپ تھیں اور اسی مقابلہ کے بعد انھیں مبینہ طور پر پہلی فلم کی پیش کش ملی۔ بعد میں وہ 2018 میں ٹیلی ویژن شو بگ باس تیلگو 2 میں بطور شریکِ مقابلہ دکھائی دیں۔
فلمی کیریئر
ترمیمانھوں نے 2013 میں تیلگو خاندانی ڈراما فلم سیتاما واکیٹلو سیرمل چیٹو میں معاون کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ [2] اگلے سال وہ اداکار ناگ ارجن کی فلم منم اور نتن کی فلم ہارٹ اٹیک[3] میں معاون کردار میں نظر آئیں۔ رام گوپال ورما کی ہارر فلم آئس کریم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی ریلیز سے قبل یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ فلم کے ایک منظر میں تیجسوی عریاں دکھائی دی ہیں فلم شہ سرخیوں میں پہنچ گئی ڈالی۔ [4] [5] [6] آئس کریم کو ناقدین کی طرف سے ملے جلے جائزے ملے [7] لیکن یہ ایک تجارتی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ [8]
اس کے بعد ریلیز ہونے والی فلموں میں ، لورز، [9] انوکشاسنم ، ایک اور رام گوپال ورما ڈائریکٹر کی فلم، [10] کرانتی مادھو کی دلم ملی ملی ادھی رانی روجو، جس میں وہ انھوں نے اداکارہ نتیا مینن کی بیٹی کا کردار نبھایا، [11] [12] سریمنتھڈو اور پندگا چیسکو میں اس نے ثانوی کردار ادا کیے ۔ اس کے آئندہ منصوبوں میں اومکار کی راجو گاڑی جادی، شامل ہیں اروشی وہ راکسشنی وہ،، سبرامنیم فار سیل اور ان کی پہلی تامل فلم نٹپدھیگرم 79 ہے. [13]
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار | ساتھی فنکار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
2013 | سیتاما واکیٹلو سیرمل چیٹو | گیتا کی چھوٹی بہن | مہیش بابو، وینکاٹیش، سامنتھا اکنینی، انجلی | تیلگو | ہندی ڈب: سب سے بڑھکر ہم 2 |
2014 | منم | دیویا | اکنینی ناگ ارجن، ناگا چیتنیا، سامنتھا اکنینی، شریا سرن | تیلگو | ہندی ڈب: دیالو |
ہارٹ اٹیک | شریہ | نتن، ادا شرما | تیلگو | ہندی ڈب: ہارٹ اٹیک | |
آئس کریم | رینو | نودیپ | تیلگو | ہندی ڈب: آئس کریم | |
لورز | گیتھا | تیلگو | |||
انوکشانم | ستھیا | وشنو منچو، ریواتھی | تیلگو | ||
2015 | ملی ملی اڈی رانی روجو | مہک | شروو آنند، نتیا مینن، پویترا لوکیش، نذر | تیلگو | |
پانڈگا چیسکو | سواتی | رام پوتینینی، رکول پریت سنگھ، سونل چوہان | تیلگو | ہندی ڈب: بزنس مین 2 | |
کیرنتھا | پریا | سمنتھ اشون، وشوانت، سکریتی، سری دیویہ | تیلگو | ہندی ڈب: لَو کا اسپِن | |
سبرامنیم فار سیل | سیتا کی بہن ، گیتا | سائی تیج دھرم، رجینا کاسانڈرا، ادا شرما | تیلگو | ہندی ڈب: پٹیل آن سیل | |
سریمنتھوڈو | وینکاٹا رتنم کی بیٹی | مہیش بابو، شروتی ہاسن، جگپتی بابو، سائی کمار | تیلگو | ہندی ڈب: رئیل تیور | |
جتھا کالیسے | تیجسوی | تیلگو | |||
2016 | نٹپدھیگرم 79 | پوجا | راج بھرت، عظمت خان، رشمی مینن | تمل | |
سپر اسٹار کڈنیپ | کیمیو ظہور | تیلگو | |||
اوروشی وو راکشسی وو | تیلگو | ||||
کرشناشٹمی | ہنئ | سنیل، نکی گلرانی، ڈمپل چوپڑے | تیلگو | ہندی ڈب: ٹارگیٹ کلنگ | |
وِش یو ہیپی بریک اپ | نکی | ادے کرن، شویتا ورما | تیلگو | ||
روجولو مارائی | رمبھا | تیلگو | |||
نانا نینو نا بوائے فرینڈز | میگی | ہیبا پاٹیل، راؤ رمیش | تیلگو | ہندی ڈب: دولہا وانٹڈ | |
2017 | مسٹر | سائے ورون تیج، ہیبا پاٹیل، لاونیا ترپاٹھی | تیلگو | ہندی ڈب: ڈیرنگ باز 3 | |
بابو باگا بزی | پارو مینن | سرینیواس اوسرلا، مشٹی | تیلگو | ||
بالا کرشنوڈو | نارا روہت، رجینا کاسینڈرا، رمیا کرشنن | تیلگو | ہندی ڈب: کنہیا ایک یودھا | ||
منا مگوری لو اسٹوری | سواتی | تیلگو | ویب سیریز |
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | دکھائیں | چینل | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2018 | بگ باس تیلگو 2 | اسٹار ما | تیلگو | 42 دن کے بعد باہر |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Tejaswi Madivada — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/347374
- ^ ا ب "Tip tap through college"۔ The New Indian Express۔ 2015-07-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-16
- ↑ "Photos: Beautiful Tejaswi Madivada at Heart Attack Press Meet"
- ↑ "Tejaswi Madivada bares it all for RGV's Ice Cream! – Bollywood News & Gossip, Movie Reviews, Trailers & Videos at Bollywoodlife.com"
- ↑ "Tejaswi goes nude for RGV's Ice cream"۔ The Times of India
- ↑ "Audiences will tell if I acted nude or not : Tejaswi Madivada"
- ↑ http://timesofindia.indiatimes.com/topic/Tejaswi-Madivada-Ice-Cream
- ↑ "మంచి ఐడియాతో తీస్తే... 'ఐస్క్రీమ్'లా ఆర్థిక లాభాలు!"۔ Sakshi۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-22
- ↑ "Lovers Audio Launch II Sumanth Ashwin, Nandita, Tejaswi Madivada - Part 4"
- ↑ "RGV-Manchu Vishnu Film titled 'Anukshanam'"۔ movies.sulekha.com
- ↑ "Actress Tejaswi's increasing popularity after 'Ice Cream'"۔ Deccan Chronicle
- ↑ "Tejaswi Madivada is on a roll"۔ The Times of India
- ↑ "Small role in Mahesh Babu's film is a big deal for Tejaswini"۔ 2015-08-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-16