جامعہ مستنصریہ یا مستنصریہ یونیورسٹی (عربی: الجامعة المستنصرية) بغداد ، عراق کی ایک یونیورسٹی ہے۔

جامعہ مستنصریہ
الجامعة المستنصرية
Mustansiriyah University
شعارو قُل ربي زدني علماً
قسمسرکاری جامعہ
قیام1227؛ 797 برس قبل (1227)
1963 (modern)
Prof. Dr. Hammed Al-tmime
مقامبغداد، عراق
ویب سائٹwww.uomustansiriyah.edu.iq
welcome
welcome
یونیورسٹی کے گیٹ پر عربی تزئین کاری دیکھی جا سکتی ہے۔

تاریخ

ترمیم

اصل مدرسہ مستنصریہ 1227ء (یا کچھ دستاویزات کے مطابق 1232/34 AD) میں عباسی خلیفہ المستنصر) کے دور میں قائم ہوا تھا۔ اور یہ دنیا کے قدیم جامعات میں سے ایک تھی۔ دریائے دجلہ کے بائیں کنارے پر واقع اس کی عمارت؛ منگول حملہ (1258ء) میں بچ گئی تھی اور اسے دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔

جدید مستنصریہ یونیورسٹی ریپبلک آف عراق ٹیچرز یونین کے امداد اور مالی تعاون سے 1963 میں قائم کی گئی تھی ، جس میں بنیادی طور پر شام کے تعلیم کی فراہمی شامل تھی۔ 1964 میں یونیورسٹی کو ایک نیم ریاستی ادارہ کا درجہ اور کچھ ریاستی مالی اعانت دی گئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس نے ایک اور نجی یونیورسٹی "الشعب یونیورسٹی" کو جذب کیا، جس کی بنیاد؛ "عراقی ایسوسی ایشن آف اکنامسٹس" (معاشی ماہرین کی ایسوسی ایشن) نے رکھی تھی اور پھر شہر کے مرکز کے شمال میں ایک نئے کیمپس میں منتقل ہو گئی۔ ابتدا میں یونیورسٹی نے موصل اور بصرہ میں بھی کالجوں کا انتظام کیا۔

1966 میں ایک قانون منظور ہوا، جس کے تحت نجی یونیورسٹیوں کو عوامی یونیورسٹیوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس طرح جامعہ مستنصریہ بغداد یونیورسٹی کے اندر مختصر طور پر ایک کالج بن گیا۔ 1967 میں اعلی تعلیم کی ایک بڑی تنظیم نو کا آغاز کیا گیا ، اس ارادے کے ساتھ کہ 1969 تک پچھلے تمام اداروں کو ختم کر کے ان کی تشکیل نو کر دی جائے گی۔ جامعہ مستنصریہ کو 1968 میں ایک علاحدہ یونیورسٹی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور اس کے برانچ کیمپس کو موصل یونیورسٹی اور بصرہ یونیورسٹی کا حصہ بنانے کے لیے الگ کر دیا گیا تھا۔

کالجز

ترمیم

قابل ذکر سابق طلبہ

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

33°20′19″N 44°23′23″E / 33.33861°N 44.38972°E / 33.33861; 44.38972