ممبئی یونیورسٹی

(جامعہ ممبئی سے رجوع مکرر)

ممبئی یونیورسٹی جسے ایم یو بھی کہا جاتا ہے بھارت کی ابتدائی ریاستی جامعات میں سے ایک اور مہاراشٹر کی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے۔

ممبئی یونیورسٹی
ممبئی ودیاپیٹھ
سابقہ نام
بمبئی یونیورسٹی
شعارسنسکرت: शीलवृतफला विद्या
اردو میں شعار
"تعلیم کا ثمر اچھا کردار اور درست چال چلن ہے"
قسمعوامی جامعہ
قیام18 جولائی 1857؛ 167 سال قبل (1857-07-18)
بانیجان ولسن
چانسلرحکومت مہاراشٹر
وائس چانسلردیوانند شندے (کارگزار)
مقامممبئی، ، بھارت
کیمپسشہری علاقہ
رنگ  زعفرانی
وابستگیاںUGC، NAAC، AIU
ویب سائٹmu.ac.in

ممبئی یونیورسٹی میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کورس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے فنون میں ڈپلوما اور اسناد جاری کی جاتی ہیں۔ بیشتر نصابوں کی تدریسی زبان انگریزی ہے۔ ممبئی شہر میں یونیورسٹی کے تین کیمپس (کلینا کیمپس، تھانہ کیمپس اور فورٹ کیمپس) ہیں اور بیرون شہر ایک۔ ان میں فورٹ کیمپس محض انتظامی امور کے لیے مختص ہے۔ ممبئی میں موجود متعدد ادارے جو پہلے یونیورسٹی سے ملحق تھے اب خود مختار ادارے یا جامعات کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ممبئی یونیورسٹی کو دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سنہ 2011ء میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 549432 تھی۔[1] فی الحال اس سے 711 کالج ملحق ہیں۔[2]

تاریخ

ترمیم

سر چارلس ووڈ کے 1854ء کے ہدایت نامے کے مطابق سنہ 1857ء میں بمبئی اسوسی ایشن کی جانب سے حکومت برطانیہ کے حضور عرض گزاری گئی اور بعد ازاں بمبئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔[3] اسے برطانوی جامعات خصوصاً لندن یونیورسٹی کی طرز پر بنایا گیا تھا۔[3]:188

یونیورسٹی میں سب سے پہلے جو شعبے قائم کیے گئے وہ شعبہ فنون اور شعبہ طب تھے۔ شعبہ فنون یا آرٹس الفنسٹن کالج میں جبکہ شعبہ طب گرانٹ میڈیکل کالج میں تھا۔[3] مذکورہ دونوں کالج یونیورسٹی کے قیام سے پہلے قائم ہو چکے تھے تاہم یونیورسٹی کے قیام کے بعد انھوں نے اسناد جاری کرنے کے اختیارات یونیورسٹی کو سونپ دیے۔ 1862ء میں یونیورسٹی نے پہلی اسناد جاری کیں۔[3]

ابتدا میں ممبئی کا ٹاؤن ہال یونیورسٹی کے دفتر کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

سنہ 1904ء تک یونیورسٹی نے صرف امتحانات کروائے، کالجوں کے الحاق منظور کیے، نصاب تیار کیے اور نصاب تیار کرنے والے دوسرے کالجوں کو ہدایات جاری کیں۔[3] 1904ء سے تدریسی محکمے، تحقیقی شعبے اور پوسٹ گریجویٹ کورس شروع کیے گئے اور ساتھ ہی کچھ دوسرے شعبے بھی قائم ہوئے۔ سنہ 1947ء میں آزادی کے بعد یونیورسٹی کے کاموں اور اختیارات کو از سر نو بمبئی یونیورسٹی ایکٹ، 1953ء کے تحت مرتب کیا گیا۔[4] 1996ء میں یونیورسٹی کا نام بمبئی یونیورسٹی سے ممبئی یونیورسٹی کیا گیا۔[5]

سنہ 1949ء میں طلبہ کی تعداد 42272 تھی اور 80 کالج ملحق تھے۔ 1975ء میں یہ تعداد بڑھ کر بالترتیب 156190 اور 114 ہو گئی۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mumbai University records 60% rise in students" : DNA – Daily News and Analysis newspaper article, Monday, 21 March 2011.
  2. With 811 colleges, Pune varsity 2nd largest in country The Times of India newspaper article : 4 November 2013
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث Aroon Tikekar (2006)۔ The Cloister's Pale: A Biography of the University of Mumbai (2nd ایڈیشن)۔ Mumbai: Popular Prakashan۔ ISBN 81-7991-293-0 
  4. Aroon Ṭikekara (2006)۔ The Cloisters Pale (2nd ایڈیشن)۔ Mumbai: Popular Prakashan۔ صفحہ: 327۔ ISBN 817991293-0 
  5. مہاراشٹر حکومت Gazette 4 September 1996

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم