جامع مسجد ایوان بیگم پیٹ

ہسپانوی مسجد، جامع مسجد ایوان بیگم پیٹ، مسجد اقبال الدولہ ایک مسجد ہے جو پائیگاہ پیلس، بیگم پیٹ، حیدرآباد میں واقع ہے۔ [1]

جامع مسجد ایوان بیگم پیٹ
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
صدر مقامتلنگانہ
ملکبھارت
ملکیتپائیگاہ خاندان
تعمیراتی تفصیلات
معمارہسپانوی اور ترک
سنہ تکمیل1906ء

اس مسجد کی تعمیر کا کام پانچویں پائیگاہ امیر نواب محمد فضل الدین خان، اقبال الدولہ، سر وقار الامراء کی جانب سے 1902ء میں شروع ہوا (جو 1902ء ان کے اچانک سانحۂ ارتحال کے سبب پورا نہیں ہو سکا) اور اس کی تکمیل ان کے وارث اور بڑے فرزند نواب سلطان الملک بہادر، پائیگاہ کے چھٹے امیر کے دست پر ہوئی جو شہزادی جہاندار النساء بیگم کے بطن سے تھے، جو خاتون (لیڈی) وقار الامراء کے نام سے جانی جاتی تھی۔ یہ کام سلطان الملک کے ہسپانیہ سے واپسی کے بعد ہوا جو مسجد قرطبہ سے متاثر تھے۔ مسجد اور اندرون اور بیرون مسجد قرطبہ اور جامع مسجد گلبرگہ، کرناٹک، بھارت کے بہت مشابہ ہے۔ یہ بہت ہی بلند معیار کے فنون سے بنے اندرون اور بیرون کا مظاہرہ ہے۔ [2][3]

اس مسجد کو انگریزی میں Mosque of the Moors بھی کہا گیا ہے، جس کی وجہ اس منفرد ہسپانوی اور ترک طرز معیاری ہے۔ اسے بھارت میں اپنی نوعیت کی واحد مسجد سمجھا جاتا ہے۔ امتیازی خصوصیت میں حسب معمول کے میناروں اور گنبدوں کی جگہ پر گرجا گھروں جیسا ابھرا ہونا ہے۔ اس کی وجہ سے اس مسجد ظاہری طور پر گرجا گھر جیسی لگتی ہے۔ اپنے آغاز سے اس مسجد کی دیکھ ریکھ پائیگاہ امرا کے ورثاء دیکھتے ہیں، جو وقار الامراء سے چلتا آ رہا سلسلہ ہے۔[4]

تاریخ اور خصوصیات

ترمیم
 
اس مسجد کی 1940ء کے دہے سے دستیاب ہونے والی ایک تصویر

اس مسجد کو پائیگاہ کے ایک نواب سر وقار الامراء اقبال الدولہ نے 1906ء میں بنایا تھا۔ یہ پورے بھارت میں اپنے طرز کی واحد مسجد سمجھی جاتی ہے۔اس کی دو نوکیلی محرابیں، ایک نوکیلی کلیدی چھت ہے جس کے دو مقطوع ہشت گونہ اہرام نما کونے ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر بنے اور ان سے ہشت گونہ گنبدیں ملتی ہیں۔ مینار فنکارانہ انداز میں منبر کے کونوں پر بنے ہیں اور وہ اسی طرز اور شہر اور اس کے باہر کی دیگر مسجدوں سے بہت ہی مختلف انداز میں بنے ہیں۔ مخالف سمت کے بیگم پیٹ ہوائی اڈے سے اس مسجد کو لازمًا دیکھا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jahnabi Barooah (23 جولائی 2012)۔ "Ramadan around the World in pictures"۔ ہفنگٹن پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اگست 2012 
  2. "Masjid Iqbal-Ud-Daula - Begumpet, Hyderabad"۔ Flickr - Photo Sharing! 
  3. The Times Of India http://timesofindia.indiatimes.com/topic/photo/09q740yfAS5o4?q=Begumpet  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  4. http://www.tourisminap.com/hyderabad/sight_see.php