جام مدد علی خان

پاکستان میں سیاستدان

جام مدد علی خان (14 دسمبر 1962ء - 13 نومبر 2020ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو جون 2013ء سے مئی 2018ء تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔

جام مدد علی خان
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی سندھ [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی ایس-43  
پارلیمانی مدت 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی  
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1962ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سانگھڑ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 13 نومبر 2020ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات کووڈ-19   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

وہ 14 دسمبر 1962ء کو سانگھڑ میں پیدا ہوئے۔ [2]

انھوں نے سندھ یونیورسٹی سے بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [2]

سیاست ترمیم

وہ 2008ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر منتخب ہوئے جہاں انھوں نے 2011ء تک خدمات انجام دیں۔ [3]

انھوں نے 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ- میرپورخاص II سے پاکستان مسلم لیگ (ف) (مسلم لیگ ف) کے امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ناکام رہے تھے۔

وہ جون 2013ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ انتخاب پی ایس-81 سانگھڑ- میرپورخاص II سے مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [2]

فروری 2017ء میں، انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہونے کے لیے مسلم لیگ (ف) کو چھوڑنے کے بعد، سندھ کی صوبائی اسمبلی کی اپنی نشست سے استعفا دے دیا۔

وہ اپریل 2017ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ انتخاب پی ایس-81 سانگھڑ - میرپورخاص II سے حلقہ پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

وہ 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 43 (سانگھڑ III) سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

وفات ترمیم

ان کا انتقال 13 نومبر 2020ء کوکویڈ 19 کی وجہ سے کراچی میں ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.pas.gov.pk/index.php/members/profile/en/32/664
  2. ^ ا ب پ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 02 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "Profile"۔ Sindh Assembly۔ 20 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018