جبوکی (انگریزی: Jabboki) ضلع گجرات کا ایک گاؤں ہے۔اس کا اصل پتہ "32.495916,73.951613" ہے

گاؤں
ملک پاکستان
شہرکنجاہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ053

تفصیلات

ترمیم

اس کا رقبہ تقریباً 23 مربع کلومیٹر ہے اس میں تقریباً 221 گھر ہیں۔ اس کی آبادی تقریباً 3120 افراد پر مشتمل ہے یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر پیشہ کھیتی باڑی ہے یہاں گندم، چاول، جوار، جو، مکئ، باجرہ، برسیم کی اقسام کی فصلیں پیدا ہوتی ہیں۔ یہاں کی زمین بہت زرخیز ہے۔ یہاں کی مٹی بہت زیادہ چکنی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سال ساون میں یہاں بہت زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ جو سردیوں میں خشک ہوتا ہے۔ جس کی وجہ بعض لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اور بعض کو نقصان۔ فائدہ یہ ہوتا ہے کہ دھان کی فصل کو پانی بہت کم دینا پڑتا ہے۔ اور نقصان یہ ہوتا ہے کہ جوار،مکئ،باجرہ،وغیرہ کی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ جس سے کسانوں کو بہت زیادہ اٹھانا پڑتا ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم