جلیل عالی
جلیل عالی (پیدائش: 12 مئی 1945ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر، ادبی نقاد اور اردو کے سابق پروفیسر۔
جلیل عالی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 مئی 1945ء (79 سال) امرتسر ، برطانوی پنجاب |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور اورینٹل کالج لاہور جامعہ پنجاب |
تعلیمی اسناد | ایم اے اردو |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیمجلیل عالی 12 مئی 1945ء کو امرتسر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام حاجی فتح محمد تھا جو دیہی مسلم لیگ امرتسر کے ضلعی صدر تھے۔ تقسیم ہند کے بعد ان کے والدین پاکستان منتقل ہو گئے اور 1947ء سے 1949ء کے درمیان چھچھر والی، ضلع گوجرانوالہ میں رہے۔ اس کے بعد کوٹ رادھا کشن، ضلع قصور میں آباد ہو گئے۔
تعلیم
ترمیمانھوں نے میٹرک کا امتحان 1961ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ شیر سنگھ (کوٹ رادھا کشن) سے پاس کیا۔ ایف اے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور اور بی گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے پاس کیا، 1967ء میں اورینٹل کالج لاہور ( جامعہ پنجاب ) سے ایم اے (اردو) کیا۔ اس کے بعد جامعہ پنجاب سے ایم اے (سوشیالوجی) کی ڈگری حاصل کی۔
تدریس
ترمیمحصول تعلیم کے بعد جلیل عالی ایف جی ڈگری کالج واہ کینٹ میں بطور لیکچرار وابستہ ہو گئے ۔ وہاں آٹھ سال تک تدریسی خدمات سر انجام دیں۔ اس کے بعد ان کا تقرر فیڈرل گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج مال روڈ راولپنڈی میں ہو گیا جہاں سے مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائر ہوئے۔[1]
شعر و ادب
ترمیمان کا پہلا شعری مجموعہ خواب دریچہ 1985ء میں شائع ہوا۔ ان کی دیگر کتابوں میں عرضِ ہنر سے آگے ( شعری مجموعہ، 2007ء)، لفظ مختصر سے مرے (انتخاب کلامِ جلیل عالی مرتبہ: خاور اعجاز 2016ء)، نور نہایا رستہ ( 2018ء) شامل ہیں۔ اس کے پاکستانی ادب (شعری انتخاب برائے اکادمی ادبیاتِ پاکستان 2002ء) اور پاکستانی ادب (شعری انتخاب برائے اکادمی ادبیاتِ پاکستان 2005ء) ان کی تالیفات ہیں۔
تصانیف
ترمیم- خواب دریچہ ( شعری مجموعہ، 1984ء)
- شوق ستارہ ( شعری مجموعہ، 1998ء)
- عرضِ ہنر سے آگے ( شعری مجموعہ، 2007ء، احمد ندیم قاسمی ایوارڈ 2007ء ، رائٹرز گلڈ ایوارڈ 2005ء تا 2007ء کا بہترین شعری مجموعہ)
- لفظ مختصر سے مرے ( انتخاب کلامِ جلیل عالی مرتبہ خاور اعجاز 2016ء)
- نور نہایا رستہ ، 2018ء، قومی سیرت ایوارڈ برائے 1440ھ، درجہ اول)
- پاکستانی ادب (شعری انتخاب برائے اکادمی ادبیاتِ پاکستان 2002ء)
- پاکستانی اد ب (شعری انتخاب برائے اکادمی ادبیاتِ پاکستان 2005ء)
اعزازات
ترمیم- 2007ء - احمد ندیم قاسمی ایوارڈ
- 2007ء - رائٹرز گلڈ ایوارڈ 2005ء تا 2007ء کا بہترین شعری مجموعہ
- 1440ھ - قومی سیرت ایوارڈ
- 2016ء - تمغا امتیاز (حکومت پاکستان)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد سلیم چودھری، شعرائے امرتسر کی نعتیہ شاعری، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1996ء، ص 95