جنان حسین ایک پاکستانی اداکارہ ، ماڈل ، گلوکارہ اور مصور ہیں۔ [1] جینان نے تھیٹر سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بعد میں ٹیلی ویژن میں اداکاری شروع کی۔ اس کی ٹیلی ویژن کا پہلا ڈراما 'ایسے جیا جلے' 2013 میں ہم ٹی وی پر نشر ہوا ۔ [2] اس نے ڈراما سیریل بشر مومن میں طیبہ کا کردار ادا کیا جسے بہت سراہا گیا۔ [3] اس کے بعد انھوں نے بہت سارے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے جن میں 'بابا جانی' اور 'ربا مینوں معاف کریں' شامل ہیں۔ [4] [5]

جنان حسین
معلومات شخصیت
پیدائش 04 January
ایبٹ آباد، پاکستان
قومیت پاکستانی
شریک حیات شاہ صدام حسین گیلانی
عملی زندگی
تعليم نیشنل کالج آف آرٹس
پیشہ اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ، مصور
دور فعالیت 2013 – تاحال
وجہ شہرت میرے محسن
بشر مومن
بابا جانی
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جنان پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئیں۔ اپنی تعلیم کے دوران اس نے اپنی مضامین میں زیادہ تر اے + گریڈ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ نعت و مباحثے کے مختلف مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ [6] اس نے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی اور نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن کی۔ پینٹنگ اس کا سب سے بڑا مشغلہ تھا۔ تعلیم کے دوران ہی نہوں نے تھیٹر کرنا شروع کیا اور تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کی غرض سے کراچی چلی گئیں۔ [7] انھوں نے 2013 میں ٹیلی وژن انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی اور بشر مومن ، بابا جانی اور میرے محسن سمیت دیگر سیریلز میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس نے میگزینوں اور اشتہاروں کی ماڈلنگ بھی کی۔ [8] ان کا پیدائشی نام سندس طارق تھا لیکن بچپن میں صحت کے مسائل کی وجہ سے اس نے اپنا نام سندس طارق سے تبدیل کرکے جینان حسین رکھ دیا۔ [9] [10] [11]

ذاتی زندگی

ترمیم

جینان کا ایک بھائی عبد الہادی ہے۔ اداکارہ یاسرہ رضوی اس کی بھابھی ہیں۔ [12] [13] اس کی شادی شاہ صدام حسین گیلانی سے ہوئی ہے جو جنڈ، اٹک سے تعلق رکھنے والے پیرہیں۔ [7]

فلمو گرافی

ترمیم

ٹیلی فلم

ترمیم
سال عنوان کردار
2018 نیئر آپا کی سلائی مشین ماہین
2018 کوجی کوجی [14]
2018 ڈینو کی دلہنیا نتاشا
سال عنوان کردار
2020 سینٹی اور مینٹل ہادیہ

حوالہ جات

ترمیم

 

  1. "The hits and misses from the Pakistani drama industry in 2017"۔ The Express Tribune۔ 1 ستمبر 2020
  2. "THE TUBE"۔ Dawn۔ 2 ستمبر 2020
  3. "Jinaan Hussain"۔ Moviesplatter۔ 17 جون 2020۔ مورخہ 2019-10-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-21
  4. "Rabab's newest drama serial 'Mere Mohsin' to air from Wednesday"۔ Daily Times۔ 13 جون 2020۔ مورخہ 2022-04-01 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-21
  5. "Faysal Qureshi on his next TV play, Baba Jani"۔ VeryFilmi۔ 26 مئی 2020
  6. "Boys lead the way as SSC results unveiled". The Nation (بانگریزی). 20 جولائی 2016. Archived from the original on 2020-07-07. Retrieved 2020-07-07.تصنيف:انگریزی (en) زبان پر مشتمل حوالہ جات
  7. ^ ا ب "Pakistani dramas and incredible, underrated actors | Instep | thenews.com.pk". www.thenews.com.pk (بانگریزی). Retrieved 2020-07-06.تصنيف:اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر آرکائیو شدہ روابط پر مشتمل حوالہ جاتتصنيف:انگریزی (en) زبان پر مشتمل حوالہ جات
  8. "Dhund Episode 5: adopted children, identity loss, disobedience and history"۔ The Nation۔ 4 ستمبر 2020
  9. "Jinaan Hussain"۔ thenews.com.pk۔ 14 جون 2020
  10. "Here's what you should not miss on television this March!"۔ oyeyeah۔ 22 مئی 2020
  11. "TVOne to introduce Meera's sister Shaista Abbas alongside Shahroze Sabzwari in upcoming drama 'Seep'"۔ oyeyeah۔ 20 مئی 2020
  12. "Jinaan Hussain Height, Weight, Age, Body Measurement, Bra Size, Husband, DOB"۔ 16 جون 2020۔ مورخہ 2019-10-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-21
  13. "Sundus Tariq Biography"۔ tv.com.pk۔ 1 جون 2020
  14. "'Ishq Tamasha' — the highs and lows of Arham's character". Daily Times (بامریکی انگریزی). 17 اپریل 2018. Archived from the original on 2021-10-25. Retrieved 2020-07-07.تصنيف:امریکی انگریزی (en-us) زبان پر مشتمل حوالہ جات

بیرونی روابط

ترمیم