جنت الفردوس پیا
جنت الفردوس پیا ، جن کوپیا جنتول بھی کہا جاتا ہے، ایک بنگلہ دیشی ماڈل، اداکارہ اور وکیل ہیں۔ وہ ایک مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں جس مین انھیں مس بنگلہ دیش 2007 کا تاج پہنایا گیا تھا۔
جنت الفردوس پیا | |
---|---|
(بنگالی میں: জান্নাতুল ফেরদৌস পিয়া) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Jannatul Ferdoush Peya) |
پیدائش | 14 اکتوبر 1991ء (33 سال)[1] کھلنا |
رہائش | ڈھاکہ |
شہریت | عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش |
آنکھوں کا رنگ | سیاہ |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 70 انچ |
وزن | 57 کلو گرام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ لندن |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل ، وکیل |
مادری زبان | بنگلہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
کھلنا, بنگلہ دیش | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
جنت الفردوس نے 2008 میں اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز 2007 میں مس بنگلہ دیش کا خطاب جیتنے کے بعد کیا۔ 2014-15 میں، انھوں نے نئی دہلی میں Mascot ماڈل مینجمنٹ کے ساتھ کام کیا، جو ہندوستان میں قائم ماڈلنگ ایجنسی ہے۔ انھوں نے 2014 میں ایک ہندی میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا 2013 میں انھوں نے 19 ممالک کی مدمقابل حسیناؤں کو شکست دے کر مس انڈین پرنسس انٹرنیشنل کا تاج بھی جیتا۔ [2]
وہ اب تک کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں جیسے کہ ٹو بی یا ناٹ ٹو بی اور پروجاپوتر سکھ دکھو ۔
ان کی پہلی فلم چاروبالی تھی جس کے ہدایت کار ردوان رونی تھے یہ فلم 2012 میں آئی تھی . ان کی اگلیفلمیں گینگسٹر ریٹرنز اور اسٹوری آف سمارا تھیں۔
حالیہ کام
ترمیمجنت الفردوس بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ووگ انڈیا کی پہلی کور گرل ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ دیپیکا پڈوکون سے متاثر ہیں اور دیپیکا کی طرح بین الاقوامی سطح پر اپنے کیریئر کو بڑھانا چاہتی ہیں۔
فروری 2017 میں، جنت الفردوس کو TRESemmé کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا جو نیویارک فیشن ویک (NYFW) سے وابستہ بالوں کی دیکھ بھال اور اسٹائلنگ کے لیے ایک مشہور برانڈ ہے۔ اس گلیمرس ڈیوا نے اس سال NYFW میں شرکت کی۔ NYFW پوری دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک ہے جو برانڈز، ڈیزائنرز اور ماڈلز کو اکٹھا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی بنگلہ دیشی ماڈل کے طور پر وہاں آنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور انھوں نے ایک متاثر کن ماڈل کے طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ستمبر 2018 میں، جنت الفردوس یاماہا موٹر سائیکل بنگلہ دیش کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔
ایک مقبول ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھمیں انھوں نے 2017 میں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی میزبانی بھی کی تھی. وہ GTV اسکرین پر BPL 2018 میں میزبان کے طور دوسری بار جلوہ گر ہوئیں۔ بی پی ایل کی میزبانی کے ان دو سیزن کی زبردست پزیرائی سے انھیں آئی سی سی 2019 کرکٹ ورلڈ کپ میں کام کرنے کے لیے بطور پریزنٹر مدعو کیا گیا۔ وہ پہلی بنگلہ دیشی دوشیزہ ہیں جنھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بطور پریزنٹر کام کیا۔ [3]
فلموگرافی
ترمیمسال | فلم | کردار | شریک اداکار | ڈائریکٹر | نوٹس |
---|---|---|---|---|---|
2012 | چورابلی | سوزانہ | جویا احسن ، شاہد الزماں سیلم، اندرانیل سینگپتا | ریڈوان رونی | ناقدین کی پسند کی بہترین اداکارہ میرل پرتھم الو ایوارڈ 2012 کے لیے نامزد |
2015 | سمارا کی کہانی | پیا | سنج جان | رقیہ مسعودو | |
گینگسٹر کی واپسی۔ | شینا | اپوربا | عاشق الرحمن | ||
پروبشیر پریم [4] | مومو | احمد علی منڈول | فلم بندی | ||
2016 | چٹ موہول | شمل خان،موسیٰ حامد | ایچ آر حبیب | ||
2017 | پریم کی بجھنی | سدھارتھ سد | کیمیو ظاہری شکل |
ایوارڈز
ترمیمسال | ایوارڈز | قسم | فلم | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2007 | مس بنگلہ دیش | فاتح | ||
2012 | میرل پرتھم الو ایوارڈز | ناقدین کا انتخاب بہترین فلم اداکارہ | چورابلی | نامزد |
2012 | جے اے وائی فیس انٹرنیشنل | |||
2012 | باچساس ایوارڈز | بہترین اداکارہ | چورابلی | فاتح[5] |
2013 | مس انڈین پرنسس انٹرنیشنل | فاتح |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://web.archive.org/web/20200509075712/http://www.peyajannatul.com/ — سے آرکائیو اصل فی 9 مئی 2020
- ↑ "IP 2013"۔ indianprincessfashion.com۔ 20 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2022
- ↑ "Bangladesh's Peya Jannatul all set for World Cup stint as presenter"۔ 25 May 2019۔ 12 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2022
- ↑ 'প্রবাসীর প্রেম' এ পিয়ার দক্ষিণ আফ্রিকা যাত্রা۔ mediatimes24.com (بزبان بنگالی)۔ 22 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ বাচসাস পুরষ্কার প্রদান [Bachsas Awards]۔ sylhettoday24.com (بزبان بنگالی)۔ 27 December 2014۔ 02 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2022
بیرونی روابط
ترمیماعزازات و فتوحات | ||
---|---|---|
ماقبل {{{before}}}
|
{{{title}}} | مابعد {{{after}}}
|