جنسی اجتناب یا جنسی پرہیز (انگریزی: sexual abstinence) ایک طریقہ ہے کہ خود ہر اس کام سے روکے رکھنا جو کسی طرح سے یا سبھی قسم کی جنسی سرگرمیوں سے تعلق رکھتا ہو۔ یہ اکثر طبی، نفسیاتی، سماجی، مالیاتی، فلسفیانہ، اخلاقی یا [[مذہب]ی وجوہ سے ہو سکتا ہے۔ لاجنسیت جنسی اجتناب سے مختلف ہے۔ تجرد ایک قسم کا جنسی اجتناب ہے جسے کسی شخص کے ذاتی یا مذہبی عقائد کی بنا پر ہو سکتا ہے۔[2] کچھ سماجوں میں شادی سے پہلے جنسی اجتناب لازم ہے یا کچھ ممالک میں یہ قانونًا بکارت کا لازمی حصہ ہے۔

تطہیری کڑے کچھ نو جوانوں کی جانب سے پہنے جاتے ہیں جو جنسی اجتناب کا تہیہ کر چکے ہیں۔ [1]

جنسی اجتناب کبھی رضا کارانہ ہو سکتا ہے (جب کوئی شخص کسی جنسی سرگرمی میں اخلاقی، مذہبی، فلسفیانہ وغیرہ وجوہ سے بچنا چاہے)، یہ بھی غیر رضا کارانہ سماجی حالات کے نتیجے میں ہو سکتا ہے (جب کوئی شخص رضا مند جنسی ساتھی کو نہیں پاتا ہے) یا یہ قانونًا لازم ہے (مثلًا کچھ ملکوں میں جنسی سرگرمی ما ورائے شادی نہ صرف غیر قانونی ہے، بلکہ یہ سزائے حبس اور دیگر سزاؤں کو دعوت دے سکتی ہے۔

سیاسی محرکات کی بنا پر تردد ترمیم

2018ء میں روس کی معروف رکن پارلیمان رکن پارلیمان تمارا پلینی اووا نے ماسکو ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا وہ قوم پرست نہیں ہیں لیکن روسی خواتین کو دوسری نسل کے مردوں کے ساتھ ہم بستری سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ آخر میں بچے ہی متاثر ہوتے ہیں۔ وہ ملک میں ہونے والے فیفا عالمی کپ کے ضمن ملک میں آنے والے غیر ملکی مردوں سے میل ملاپ پر گفتگو کرتے ہوئے یہ کہ رہی تھیں۔ تاہم ملک کے کئی دانشوروں نے اس خاتون کے جنسی تردد کو ہوا دینے یا جنسی ملاپ کو روکنے والے اس بیان کی شدید مذمت کی۔[3]

مغربی ممالک میں ایشیائی اور مشرقی تہذیبوں کہ بر عکس مرد و زن کے بے روک ٹوک اور بلا تردد ملاپ کا قائل ہے۔ یہاں اتفاقی ہم بستری کچھ بھی معیوب نہیں سمجھی جاتی ہے۔ تاہم مشرقی ممالک میں عمومًا سماجی اقدار اور شادی بیاہ پر زیادہ زور ہوتا ہے۔ جنسی تعلقات میں تردد کی ایک لکیر اس زاویے سے اتاری جاتی ہے کہ کوئی شخص مقررہ شادی کے رشتے کے باہر قریبی تعلقات قائم نہ کرے۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Jodi O'Brien (2009)۔ Encyclopedia of Gender and Society۔ SAGE Publications۔ صفحہ: 155۔ ISBN 9781412909167۔ In this subset of abstinence-only education programs, young people vow chastity until marriage and wear a "purity ring" to demonstrate a commitment to sexual abstinence. 
  2. The American Heritage Dictionary of the English Language (3d ed. 1992), entries for celibacy and thence abstinence
  3. روسی خواتین غیر ملکی مردوں سے سیکس سے اجتناب کریں اور تہران میں خواتین کہاں