جنسی تردد (انگریزی: Sexual inhibition) ایک طرح کی دانستہ یا نادانستہ اڑچن یا رکاوٹ ہے جو کسی شخص کے برتاؤ میں خاص طور پر انسانی جنسی معاملات یا طور طریقوں سے متعلق روک پیدا کرتی ہے، یہاں تک کہ ان معاملات میں گفتگو کی بھی اجازت نہیں دیتی۔

حالانکہ کسی شخص کو جنسی طور پر خائف سمجھا جا سکتا ہے اگر اس میں عقل سے ماورا خوف ہو یا کسی بھی جنسی طور طریقے یا عمل یا اس معاملے کی گفت و شنید کا مخالف ہو، اس اصطلاح کا اطلاق کسی ایسے شخص پر نہیں ہوتا جو کچھ جنسی معاملات سے اخلاقی بنیادوں کی وجہ سے یا کسی نفسیاتی بد نظمی کی وجہ سے اجتناب کرتا ہے۔

طبی محرکات

ترمیم

بسا اوقات جنسی امراض سے بچنے کے لیے بھی ماہر اطباء جنسی اجتناب کا مشورہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان معاملات میں تردد کی کیفیت رو نما ہو سکتی ہے۔ مملکت متحدہ نے 2017ء میں کلیمیڈی پر جو بروشر اردو میں شائع کیا تھا، اس کی حسب ذیل ہدایات ہیں:

آپ کلیمیڈیا یا دوسری ایس ٹی آئیبیماریوں میں خود مبتلا ہونے یا انھیں دوسروں کو منتقل کرنے کے خطرے کو مندرجہ ذیل پر عمل کرے کے کم کرسکتے ہیں: نئے یا عارضی جنسی شریکوں سے جنسی مباشرت کرتے ہوئے ہمیشہ کونڈوم پہن کریں، جنسی شریکوں کی تعداد میں کمی اور متجاوز جنسی تعلقات سے اجتناب کریں، ہر سال اور جنسی شریک تبدیل ہونے پر کلیمیڈیا کی اسکریننگ کروائیں۔[1]

سیاسی محرکات کی بنا پر تردد

ترمیم

2018ء میں روس کی معروف رکن پارلیمان رکن پارلیمان تمارا پلینی اووا نے ماسکو ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا وہ قوم پرست نہیں ہیں لیکن روسی خواتین کو دوسری نسل کے مردوں کے ساتھ ہم بستری سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ آخر میں بچے ہی متاثر ہوتے ہیں۔ وہ ملک میں ہونے والے فیفا عالمی کپ کے ضمن ملک میں آنے والے غیر ملکی مردوں سے میل ملاپ پر گفتگو کرتے ہوئے یہ کہ رہی تھیں۔ تاہم ملک کے کئی دانشوروں نے اس خاتون کے جنسی تردد کو ہوا دینے یا جنسی ملاپ کو روکنے والے اس بیان کی شدید مذمت کی۔[2]

مغربی ممالک میں ایشیائی اور مشرقی تہذیبوں کہ بر عکس مرد و زن کے بے روک ٹوک اور بلا تردد ملاپ کا قائل ہے۔ یہاں اتفاقی ہم بستری کچھ بھی معیوب نہیں سمجھی جاتی ہے۔ تاہم مشرقی ممالک میں عمومًا سماجی اقدار اور شادی بیاہ پر زیادہ زور ہوتا ہے۔ جنسی تعلقات میں تردد کی ایک لکیر اس زاویے سے اتاری جاتی ہے کہ کوئی شخص مقررہ شادی کے رشتے کے باہر قریبی تعلقات قائم نہ کرے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم