جوثق محل
جوثق محل (قصر الخلیفہ) | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 34°13′50″N 43°52′28″E / 34.23056°N 43.87444°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
صوبہ | سامرا |
سنہ تقدیس | 836ء |
مذہبی یا تنظیمی حالت | محل |
سربراہی | المعتصم باللہ |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | محل |
طرز تعمیر | اسلامی، عباسی طرز تعمیر |
سنہ تکمیل | 836ء |
تعمیر و بنیاد
ترمیم221ہجری میں عباسی خلیفہ المعتصم باللہ نے عباسی سامرا کو اپنا دار الخلافہ قرار دیا تو جوثق محل کی تعمیر کا آغاز اِسی سال ہو گیا۔ عباسی خلیفہ المعتصم باللہ نے سامرا کو 221ہجری مطابق 836ء میں دار الخلافہ قرار دیا۔ جب وہ یہاں منتقل ہو گیا تو اِس کے مرکز میں دریائے دجلہ کے بالکل ساتھ قصر خلیفہ یعنی جوثق محل تعمیر کیا گیا۔ جو بہت جلدی میں تعمیر ہوا۔ دنیا کے قدیمی شاہی محلات میں سے ایک جوثق محل بھی ہے جس کے کھنڈر تقریباً کافی بہتر حالت میں موجود ہیں۔
عباسیوں کا دار الخلافہ
ترمیمالمعتصم باللہ یہاں اقامت اِختیار کرنے والا پہلا عباسی خلیفہ تھا۔ 836ء سے 892ء تک مختلف عباسی خلیفہ یہاں مقیم رہے۔ المعتمد باللہ سامرا میں مقیم آخری عباسی خلیفہ تھا۔ المعتصم باللہ جس کی شخصیت آٹھ کے ہندسے سے بہت متاثر رہی ہے۔ یہاں بھی قابل غور بات ہے کہ اُس سمیت آٹھ عباسی خلیفہ سامرا میں مقیم رہے جبکہ اِس کے بعد المعتضد باللہ نے دوبارہ بغداد کو مرکز خلافت قرار دے کر پایہ تخت بنایا۔ سامرا میں اقامت اِختیار کرنے والے آٹھ عباسی خلیفہ یہ ہیں:
المعتصم باللہ — 836ء تا 842ء
الواثق باللہ — 842ء تا 847ء
المتوکل علی اللہ — 847ء تا 861ء
المنتصر باللہ — 861ء تا 862ء
المستعین باللہ — 862ء تا 866ء
المعتز باللہ — 866ء تا 869ء
المہتدی باللہ — 869ء تا 870ء
المعتمد باللہ — 870ء تا 892ء
موجودہ محل وقوع
ترمیمجوثق محل کا موجودہ محل وقوع مختلف شہروں سے یوں ہے کہ :
قدیم سامرا 7۔2 کلومیٹر۔ المتوکلیہ قدیم سامرا 18 کلومیٹر۔ عقر کوف کے آثار قدیمہ 100 کلومیٹر۔ سیلیوکیہ 138 کلومیٹر۔ بابل 192 کلومیٹر۔ کیش کا قدیم شہر 197 کلومیٹر۔ نمرود 215 کلومیٹر۔ ازادی 248 کلومیٹر۔ نینوی 248 کلومیٹر۔ جبل بیضاء 419 کلومیٹر۔