جوگیندر ناتھ منڈل
جوگيندرا ناتھ منڈل (پیدائش: 29 جنوری 1904ء - وفات: 5 اکتوبر 1968ء) پاکستان کے بانیان میں ایک تھے، آپ تحریک پاکستان کے سرگرم رکن اور پاکستان کے پہلے وزیر قانون اور انصاف تھے۔ آپ شیڈول کاسٹ کے لیڈر بھی تھے۔ پاکستان کی پہلی کابینہ میں شامل ہو کر اقلیتوں کی بہبود کے لیے بھی کام کیا۔
جوگیندر ناتھ منڈل | |
---|---|
(بنگالی میں: যোগেন্দ্রনাথ মণ্ডল) | |
مناصب | |
وزیر محنت | |
برسر عہدہ 15 اگست 1947 – 8 اکتوبر 1950 |
|
وزیر قانون، پاکستان | |
برسر عہدہ 15 اگست 1947 – 8 اکتوبر 1950 |
|
وزارت ملحقہ ریاستیں و سرحدی علاقہ جات | |
برسر عہدہ 1 اکتوبر 1949 – 8 اکتوبر 1950 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جنوری 1904ء بریشال |
وفات | 5 اکتوبر 1968ء (64 سال) بنگاؤں |
شہریت | برطانوی ہند (1904–1947) پاکستان (1947–1950) بھارت (1950–1968) ڈومنین بھارت |
جماعت | آل انڈیا مسلم لیگ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
پاکستان میں سیاسی زندگی
ترمیمپاکستان بننے کے بعد پہلی آئین اسمبلی کے عارضی چیئر مین بھی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وزیر قانون اور محنت بننے کے لیے بھی راضی ہو ئے۔ وہ پاکستان میں پہلے ہندو تھے جو اتنے اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ 1947ء سے 1950ء تک پاکستان کے ساحلی شہر اور دار الحکومت کراچی میں قیام پزیر رہے۔
بھارت واپسی
ترمیم1950ء میں منڈل کو پاکستان انتظامیہ کے مخالف ہندو رویہ کا احساس ہو گیا۔ اسی کی وجہ سے وہ اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم لیاقت علی خان کو اپنا مکتوب استعقا سونپ کر بھارت واپس لوٹ آئے۔[1][2][3] [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "5 noted personalities who left Pakistan for India"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018
- ↑ "Resignation letter of Jogendra Nath Mandal"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018
- ↑ "Eye on Uttar Pradesh polls, BJP showcases Pakistan Dalit minister who 'came back disillusioned'"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018
- ↑ "Forgotten hero"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2018