جوکالیاں (انگریزی: Jakalian) یہ پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں واقع ہے ۔[1]


جوکالیاں
سرکاری نام
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع منڈی بہاؤالدین
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

جوکالیاں صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں واقع ایک خوبصورت گاؤں کا نام ہے جو معروف صوفی بزرگ حضرت حاجی محمد نوشہ المعروف نوشو پاک رح کی آخری آرام گاہ موضع رنمل شریف سے 6 کلومیٹر کی دوری پر عین مشرق میں آباد ہے۔ جوکالیاں سے دریائے چناب اور گوجرانوالہ علی پور چٹھہ روڈ پر واقع مشہور قدیمی شہر رسول نگر عین جنوب میں قریب 7 آٹھ کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ بے پناہ قدرتی حسن، سر سبز و شاداب میدانوں اور لہلہاتی فصلوں کی خوبصورتی اپنے دامن میں سموئے یہ گاؤں قیامِ پاکستان سے پہلے کا آباد ہے۔ جوکالیاں کے قریبی معروف دیہاتوں میں کھوسر، چاھڑکے، ملہیاں، کامونکی، سعداللہ پور، نارنگ دھوتھڑاں، پنڈی دھوتھڑاں، چک مٹھہ، چھنی محرم، ٹھٹھہ کدھیوالہ، ٹھٹھہ نیک، رنمل شریف، ساہنپال، ٹھٹھہ عالیہ، کوٹلہ محمود شاہ، کوٹ پیجو، کوٹ ستار، میلو شرقی، کوٹ ککے شاہ، پنڈی کالو، چک ظاہر، کوٹ پھلے شاہ، پاہڑیانوالی اور بھاگٹ نام کے گاؤں شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم