جھاکری
جھاکری (ہندی: झाकरी) بھارت کی ریاست سکم اور ضلع دارجلنگ میں مقامی شمنوں کو کہا جاتا ہے جو ہندو، تبتی بدھ، مون اور بون طریقوں کی مخلوط رسم و رواج کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ لمبو، کھامبو، سنور، شیرپا، کامی، تامانگ، گُرُنگ اور لیپچا برادریوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان شمنوں کا شادیوں، انتم سنسکاروں، فصل کے کٹنے والے تہواروں اور بیماری کے علاج میں ہونے والی رسوم میں اہم کردار ہوتا ہے۔ جنگلات میں رہنے والے جھاکریوں کو بن جھاکری کہا جاتا ہے۔ اس علاقے کے روایتی سماجوں میں مانا جاتا ہے کہ ایسے جھاکریوں کے پاس کچھ خاص طاقتیں ہوتی ہیں۔[1][2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ The Thakali: a Himalayan ethnography, Michael Vinding, Serindia Publications, Inc., 1998, ISBN 978-0-906026-50-2, ... When speaking in Nepali the Thakali usually refer to the dhom (and the aya lama) as jhakri. Although the dhom and the jhakri are both healers, the jhakri is a shaman: he is possessed by a superhuman spirit and goes into trance ...
- ↑ An Encyclopedia of Shamanism, Christina Pratt, The Rosen Publishing Group, 2007, ISBN 978-1-4042-1140-7, ... Banjhakri is the forest shaman (ban-primitive, jhakri-shaman) who, with his lover/wife Banjhakrini, is the initiator of Tamang shamans ...