جیلانی بانو
جیلانی بانو اردو زبان کی معروف مصنفہ ہیں- حیدر آباد دکن (انڈیا) سے تعلق کی بنا پر ان کی اکثر کہانیوں میں حیدرآبادی تہذیب وثقافت کی جھلک واضح نظر آتی ہے- جیلانی بانو 14 جولائی 1936ء کو بدایوں (اتر پردیش) میں پیدا ہوئیں- اردو ادب سے لگاؤ انھیں اپنے والد صاحب حیرت بدا یونی سے ورثے میں ملا جو اپنے وقت کے معروف شاعر تھے- ان کی پرورش خالص ادبی ماحول میں ہو ئی- اپنے وقت کے بڑے مصنفین مثلاً سجاد ظہیر، مخدوم محی الدین، جگر مراد آبادی، کرشن چندر اور مجروح سلطان پوری وغیرہ کا ان کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا- اس ادبی ماحول نے ان کی تربیت اور شخصیت کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کیا- ابتدائی عمر سے ہی انھوں نے سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، میر تقی میر، غالب، اقبال، گورکی، چیخوف، موپساں، بیدی، فیض احمد فیض، مجاز، قرۃالعین حیدر اور احمد ندیم قاسمی سمیت تمام بڑے بڑے ادبا کا کام پڑھ ڈالا- ان عظیم مصنفین کی تخلیقات کے مطالعے نے ان کی ادبی صلاحیتوں کو خوب جلا بخشی- بہرحال انھوں نے اپنا ایک مخصوص طرز تحریر اپنایااور کسی بڑے مصنف کی نقل نہیں کی- انھوں نے اپنی پہلی کہانی‘ ایک نظر ادھر بھی‘ 1952ء میں تحریر کی- ان کی شہرہ آفاق تحریر ‘موم کی مریم‘ نے ماہنامہ ‘سویرا‘ میں شائع ہوتے ہی انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا- ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ‘روشنی کا منار‘ اور پہلا ناول ‘ایوان غزل‘ تھا- ان کی کہانیاں ہمارے معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہیں-انھوں نے اپنی زیادہ تر کہانیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے غریب طبقے کو موضوع بنایا ہے-
جیلانی بانو Jeelani Bano | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 جولائی 1936ء بدایوں، اتر پردیش، بھارت |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنفہ |
وجہ شہرت | ناول، افسانہ |
اعزازات | |
پدم شری آندھرا پردیش ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ قومی حالی ایوارڈ |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ایوارڈ
ترمیمانھیں مندرجہ ذیل ایوارڈملے - غالب ایوارڈ، دوشیزہ ایوارڈ (پاکستان)، سویت لینڈ نہرو ایوارڈ (ماسکو)، مہاراشٹر اردو اکیڈمی ایوارڈ، نقوش ایوارڈ (پاکستان)، پدماشری ایوارڈ (بھارت)
تصانیف
ترمیمیہ ان کی تصانفی کی ایک نامکل فہرست ہے۔
- ایوان غزل (ناول)
- بارش سنگ (ناول)
- نروان (ناول)
- جگنو اور ستارے (ناول)
- نغمے کا سفر (ناول)
- روشنی کے مینار (افسانے)
- پرایا گھر (افسانے)
- رات کے مسافر (افسانے)
- راز کا قصہ (افسانے)
- یہ کون ہنسا (افسانے)
- تریاگ (افسانے)
- نئی عورت (افسانے)
- سچ کے سوا (افسانے)
- بات پھولوں کی (افسانے)
- کن (افسانے)
اس کے علاوہ انھوں نےحیدرآباد شہر پر بننے والی ڈاکومنٹری حیدرآباد ایک شہر ایک تہذیب کااسکرپٹ بھی تحریر کیا-