جیمس باسویل

اسکاٹش مصنف، سوانح نگار اور سفرنامہ نگار

جیمس باسویل (انگریزی: James Boswell) (پیدائش: 29 اکتوبر 1740ء - وفات: 19 مئی 1795ء) اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے انگریزی زبان کے مصنف، سفرنامہ نویس اور سوانح نگار تھا۔ وہ سیموئیل جانسن کے سوانح نگار کی حیثیت سے ادبی دنیا میں مشہور ہوئے۔

جیمس باسویل
(انگریزی میں: James Boswell ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 اکتوبر 1740ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایڈنبرا [4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 مئی 1795ء (55 سال)[1][5][2][6][7][8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن [3]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت برطانیہ عظمی
مملکت متحدہ [10]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ایڈنبرگ [4]
جامعہ گلاسگو
یوتریخت یونیورسٹی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ روزنامچہ نگار ،  مصنف [11]،  وکیل [4]،  سوانح نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [12][13]،  فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ ایڈنبرگ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

جیمس باسویل 29 اکتوبر 1740ء کو ایڈنبرگ، اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہوئے۔[14] ان کے والد اسکاٹ لینڈ کے ایک سربر آوردہ جج تھے اور انہی کے اصرار پر باسویل کو بھی قانون کی تعلیم حاصل کرنی پڑی، پھر ساری عمر وکالت کرتے رہے لیکن اس کی دلچسپی ہمیشہ ادبی سرگرمیوں پر مرکوز رہی۔ 1763ء میں باسویل لندن آئے۔ جہاں ان کی مشہور انگریزی ادیب سیموئیل جانسن سے ملاقات ہو گئی۔ وہ اس کا بڑا مداح بن گیا۔ لندن میں قیام کے دوران وہ سیموئیل جانسن کے بہت قریب آ گیا۔ اس کی کہی ہوئی باتیں وہ روزانہ نوٹ کرتا جاتا تھا۔ اسی کی بنیاد پر اس نے سیموئیل جانسن کی سوانح حیات مرتب کی، بعض نقادوں کا خیال ہے کہ جانسن آج باسویل کی اسی تصنیف کی وجہ سے اتنا مشہور ہے۔ باسویل کو سیر کا بہت شوق تھا، اس نے یورپ کا سفر کیا۔ وہاں والٹیئر اور روسو سے ملا۔ اسے ادبی شہرت کارسیکا کے بارے میں ایک سفرنامہ تحریر کرنے سے حاصل ہوئی۔باسویل ایک شرابی، عیاش اور شیخی باز شخص تھا، لیکن اس کے باوجود اس کے قلم سے اس معرکہ کی تصنیف کا نکلنا حیرانی کی بات ہے۔ باسویل کا شمار مغرب کے سوانح نگاروں کی صف اول میں ہوتا ہے۔ بلکہ بعض نقاد اسے سب سے بڑا سوانح نگار مانتے ہیں۔[15]

آخری عمر میں باسویل غربت اور خرابیِ صحت کا شکار رہے۔ عیاشی کی زندگی رنگ لائی۔ بعد کے دور میں باسویل کے کئی مسودوں، خطوط، مضامین وغیرہ کا پتہ چلا اور یہ کئی جلدوں میں شائع ہوئے۔ جیمس باسویل 19 مئی 1795ء کو لندن میں انتقال کر گئے۔[14][15]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11893082f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6m32t04 — بنام: James Boswell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب پ اثر پرسن آئی ڈی: https://www.digitalarchivioricordi.com/it/people/display/9233 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
  4. ^ ا ب پ مصنف: جیمس باسویل — عنوان : The Life of Samuel JohnsonISBN 978-0-14-043116-2
  5. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/James-Boswell — بنام: James Boswell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  6. پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p47313.htm#i473124 — بنام: James Boswell, 9th of Auchinleck — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  7. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/5487414 — بنام: James Boswell (2) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/boswell-james — بنام: James Boswell
  9. گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0011692.xml — بنام: James Boswell — عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana
  10. https://libris.kb.se/katalogisering/97mppfgt3ggh1hg — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018 — شائع شدہ از: 1 اکتوبر 2012
  11. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library — عنوان : Library of the World's Best Literature
  12. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11893082f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  13. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/53208931
  14. ^ ا ب جیمس باسویل، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
  15. ^ ا ب جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 96