جینسی جیمس
جینسی جیمس (انگریزی: Jancy James) سنٹرل یونیورسٹی آف کیرلا کی بانی وائس چانسلر اور کیرلا کی پہلی خاتون وائس چانسلر رہی ہیں۔[1] یہ جامعہ کاسرگوڈ، کیرلا، بھارت میں موجود ہے۔
جینسی جیمس | |
---|---|
وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف کیرلا | |
آغاز منصب مارچ 2009ء | |
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اکیڈمک |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمجینسی جیمس مملکت متحدہ کی وارویک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے بعد دولت مشترکہ پوسٹ ڈاکٹورل فیلو رہ چکی ہیں۔[2]
بیرونی تدریسی تحقیق
ترمیموہ ٹورانٹو یونیورسٹی، کینیڈا میں فیکلٹی ریسرچ فیلو بھی رہ چکی ہیں۔[2]
وائس چانسلری ذمے داریاں
ترمیمجینسی جیمس پہلے مہاتما گاندھی یونیورسٹی، کیرالا کی وائس چانسلر رہی۔ پھر وہ سنٹرل یونیورسٹی آف کیرلا کی بانی وائس چانسلر بنی۔[2]
ادارہ جاتی وابستگیاں
ترمیمجینسی جیمس حسب ذیل اداروں سے وابستہ ہیں/ رہی ہیں:
- رکن، کیندریہ ساہتیہ اکیڈمی
- قومی صدر، کمپیریٹیو لٹریچر ایسوسی ایشن آف انڈیا
- اوباما-سنگھ پہل کے تحت 2011ء میں بھارت-ریاستہائے متحدہ امریکا تعلیمی مؤتمر، واشنگتن میں بھارت کی وزارت انسانی وسائل کے وفد کی رکن۔[2]
ادبی ذوق
ترمیموہ ایک مصنف، ادبی نقاد اور مترجم کے طور جانی جاتی ہیں۔[2]
انعامات و اعزازات
ترمیم- جنوری 2016ء میں جینسی جیمس کو پروفیسر ایم وی پائیلی ایوارڈ برائے بہترین مدرس (Prof M V Pylee Award for the best academician) سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے قائم کیا گیا اور اس انعام کے ساتھ ایک لاکھ روپے کی رقم اور توصیفی سند دی جاتی ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The Hindu : Kerala / Thiruvananthapuram News : Jancy James to head new university"۔ 2009-06-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-12
- ^ ا ب پ ت ٹ ث Kerala’s first woman VC bags award