جینیفر کینڈل (انگریزی: Jennifer Kendal) یا جینیفر کپور (27 فروری 1934ء-7 ستمبر 1984ء)[1] انگریز اداکارہ تھیں۔ انھوں نے پرتھوی تھیٹر قائم کیا تھا۔ انھیں فلم 36 چورنگی لین (1981ء) کے لیے بافٹا اعزاز برائے بہترتین اداکارہ دیا گیا تھا۔ ان کی دیگر فلمیں بامبے ٹالکی (1970ء)، جنون(1978ء)، ہیٹ اینڈ ڈسٹ (1983ء) اور گھرے بائرے (1984ء) ہیں۔

جینیفر کینڈل

معلومات شخصیت
پیدائش 28 فروری 1933ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساؤتھ ہپورت   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 ستمبر 1984ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات قولن سرطان   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات ششی کپور (1958–1984)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد کنال کپور ،  کرن کپور ،  سنجنا کپور   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد جیفری کینڈل   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بچپنہ

ترمیم

جینیفر کینڈل کی ولادت ساوتھ پورٹ، انگلستان میں ہوئی لیکن اپنی نوجوانی کے ایام بھارت میں بتائے۔ ان کے والد جوفری کینڈل اور والدہ لورا لیڈل تھیں۔ ان کی بہن فیلی سیٹی کینڈل ہیں۔ ان کی خاندانی تھیٹر کمپنی “شیکرپیرانا“ تھی۔[2] یہ ایک چلتا پھرتا تھیٹر تھا جو بھارت بھی آیا اور اسی تھیٹر میں ایک فلم شیکرپیئر واللہ (1965ء) بنی جس میں کینڈل بھی نظر آئیں اور اس میں ان کے شوہر ششی کپور، ان کی بہن اور والدین نے بھی اداکاری کی تھی۔

ششی کپور

ترمیم

ششی کپور اور جینیفر کی پہلی ملاقات کولکاتا میں 1956ء میں ہوئی۔ اس وقت ششی کپور پرتھی تھیٹر کا حصہ تھے اور جینیفر شیکرپیرانا کے تحت دی ٹیمپیسٹ میں میرانڈا کا کردار کررہی تھیں۔ جلد ہی ششی بھی شیکسپیرانا کمپنی کے ساتھ سفر کرنے لگے[3] اور دونوں میں محبت ہوئی اور 1958ء میں دونوں نے شادی کرلی۔ کینڈل اور ششی نے 1978ء میں ممبئی کے جوہو علاقہ میں اپنی تھیٹر کمپنی قائم کی اور اس طرح انھوں نے پرتھوی تھیٹر کو دوبارہ زندہ کر دیا۔[4] ششی اور کینڈل نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا اور مرچنٹ آئیوری پروڈکشنس کے لیے انھوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی۔ مرچنٹ آئیوری پروڈکشنز کی ابتدائی فلموں میں بامبے ٹاکیز تھی جس میں ششی اور کینڈل نے پہلی دفعہ اہم کردار نبھائے۔

ذاتی زندگی

ترمیم

ششی کپور سے شادی جینیفر کینڈل جینیفر کپور ہوگئیں۔ ان کے تین اولادیں ہوئیں: بیٹا کنال کپور]] اور کرن کپور اور بیٹی سنجنا کپور اور سبھی بالی ووڈ میں اپنا کیرئر بنا رہے ہیں۔[5]

1982ء میں انھیں قولومستقیمی سرطان کی تشخیص ہوئی اور اسی بیماری میں 1984ء میں ان کی وفات ہو گئی۔[6]

فلمیں

ترمیم
  • شیکسپیئر واللہ-[7]
  • بامبے ٹالکی
  • جنون
  • 36 چورنگی لین
  • ہیٹ اینڈ ڈسٹ
  • دی فار پیویلینز

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jennifer Kendal at the برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ
  2. "Jennifer Kendal – Biography and images"۔ 2009-10-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-25
  3. A question of pedigree آرکائیو شدہ 5 اگست 2010 بذریعہ وے بیک مشین دی ہندو، 6 ستمبر 2004.
  4. "Prithvi, pioneer in theatre"۔ دی ہندو۔ 7 نومبر 2003۔ 2004-01-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-27
  5. Meet the Kapoors، Network 18۔
  6. Piers Morgan's Life Stories، 19 اکتوبر 2012
  7. Jennifer Kapoor – Filmography آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ movies.nytimes.com (Error: unknown archive URL) نیو یارک ٹائمز

بیرونی روابط

ترمیم