کرن کپور ( پیدائش 18 جنوری 1962)[1] ایک سابق فلمی اداکار اور ماڈل ہیں۔ وہ بالی وڈ کے اداکار ششی کپور اور ان کی آخری بیوی، برطانوی اداکارہ جینیفر کینڈل کے بیٹے ہیں۔ پرتھوی راج کپور ان کے دادا اور راج کپور اور شمی کپور ان کے چچا ہیں۔ ان کے بڑے بھائی کنال کپور اور بہن سنجنا کپور نے بھی کچھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ ان کے نانا نانی، جیفری کینڈل اور لورا کینڈل بھی اداکار تھے، جو بھارت اور ایشیا میں اپنے تھیٹر گروپ "شیکسپیرین" کے ساتھ دورہ کرتے اور شکسپیر ڈراما پر مبنی شو پیش کیا کرتے تھے۔ اداکاری کے بعد کرن نے فوٹوگرافی کی طرف رخ کیا اور اسے ہی بطور پیشہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔، تاہم انھوں نے ایک اداکار کے طور پر بھی کام کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کرن کا کہنا تھا کہ اداکاری سے تعلق رکھنے والے ایک بہت مشہور فلمی خاندان کا حصہ رہنے کے باوجود وہ بچپن سے ہی ہمیشہ فوٹوگرافی میں دلچسپسپی رکھتے ہیں۔

Karan Kapoor
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1962-01-18) 18 جنوری 1962 (عمر 62 برس)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
رہائش لندن، انگلستان
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ لورنا کپور
اولاد 2
والدین ششی کپور
جینیفر کینڈل
والد ششی کپور   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ جینیفر کینڈل   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ اداکار، فوٹوگرافر
مادری زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کاروباری زندگی

ترمیم

انھوں نے 1978 میں بننے والی فلم جذبہ کے ذریعے اپنی اداکاری کا آغاز کیا جسے شیام بینیگل ایوارڈ بھی ملا۔ اس فلم میں انھوں نے اپنے والدین اور بہن بھائی دونوں کے ساتھ کام کیا۔ 1981 میں اپنے والد کی پیشکش فلم چورنگی لین میں کرن کپور نے چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ 1984 میں انھوں نے برطانوی ٹی وی سیریل "The Jewel in the crown" میں کام کیا۔ انھوں نے بالی ووڈ کی مرکزی فلموں میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ 1996 میں فلم سلطنت میں دھرمیندر، سنی دیول اور جوہی چاولہ کے ساتھ کام کیا۔[1] انھوں نے بعد میں لوہا (1987) اور افسر (1988) میں اداکاری کی لیکن انھیں اداکار کے طور پر زیادہ کام نہیں ملا۔ انھوں نے بہت سے نمایاں بھارتی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی جن میں ممبئی ڈائنگ بھی شامل ہے۔ 1984 میں انھوں نے برطانوی سیریل The Jewel in the crown میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم انڈیا کی "افسر" تھی۔[2][3] 1990 میں وہ انڈیا سے برطانیہ چلے گئے۔ برطانوی سیریل کے بعد انھوں نے انھوں نے South of the Border اور The tooth of the Lion میں بھی کام کیا۔ اداکاری میں بہت کامیاب نہ ہونے کی بنا پر بعد میں انھوں نے فوٹوگرافی کی طرف رخ کیا۔ اور فوٹوگرافر بن گئے۔ برطانیہ میں شادی کے بعد انھوں نے چیلسیا لندن میں اپنی بیوی لورنا، بیٹی عالیہ اور بیٹے زیک کے ساتھ رہنے لگے۔[1][4][5] تقریباً 25 سال کے بعد کرن اپنی عوامی زندگی کی طرف پلٹے اور "Time and Tide" کے نام سے اپنی فوٹوگرافی کی نمائش کروائی۔ یہ نمائش 2016 نومبر میں اپنے آبائی شہر ممبئی میں منعقد کی۔ بعد ازاں دوسرے شہروں جیسے بنگلور، کلکلتہ، نیو دہلی، احمدآباد اور جے پور میں بھی نمائش کا اہتمام کیا۔ کرن انڈیا کی اینگلو انڈین کمیونٹی پر اپنی تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ 1980ء کی دہائی میں انھوں نے ان کمیونٹیز سے ملنے کے لیے انڈیا کے مختلف حصوں میں سفر کیا۔ اور اس چھوٹی سی کمیونٹی کے لوگوں کا طرز زندگی اپنی تصاویر کے ذریعے نمایاں کیا۔ نومبر 2016 میں ان کے آرٹیکلز پہلے بی بی سی اور بعد ازاں انڈین ایکسپریس، ہندوستان ٹائمز اور دیگر اخبارات میں شائع ہوئے۔ اپنے کسی انٹرویو میں کرن نے بتایا کہ وہ انڈیا میں مزید فوٹوگرافی پراجیکٹ تیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اب ان کے بچے بڑے ہو گئے ہیں لہٰذا اب وہ انڈیا میں زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "Meet Ranbir Kapoor's 52-year-old half British uncle who can still give the actor a run for his money"۔ daily.bhaskar.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2018 
  2. "klikhierniet.net"۔ paklinks.com۔ 06 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2018 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 02 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2018 
  4. "The Telegraph - Calcutta (Kolkata) - 7days - Eye on England"۔ telegraphindia.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2018 
  5. "'Dream Lover' Karan Kapoor blessed with a baby girl : EYECATCHERS - India Today"۔ intoday.in۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2018 

بیرونی روابط

ترمیم