جیوسیپے دونیزیتی (6 نومبر 1788ء – 12 فروری 1856ء) جو سلطنت عثمانیہ میں دونیزیتی پاشا کے نام سے معروف تھے، اطالیہ سے تعلق رکھنے والے نغمہ ساز تھے۔ سنہ 1828ء سے وہ سلطان محمود ثانی (عہدِ سلطنت: 1808ء–1839ء) کے دربار میں عثمانی شاہی موسیقی کے اتالیق تھے۔ ان کی وفات کے بعد گواتیلی پاشا نے ان کی جگہ لی۔

جیوسیپے دونیزیتی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 6 نومبر 1788ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیرگامو [4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 فروری 1856ء (68 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول [3]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز ،  کنڈکٹر ،  بینڈ لیڈر [5]،  استاد موسیقی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اطالوی [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل موسیقی [7]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیوسیپے دونیزیتی سلطنت عثمانیہ کی درباری وردی میں

حالات زندگی

ترمیم

ان کا چھوٹا بھائی اوپرا نغمہ ساز گائتانو دونیزیتی تھا۔ انھوں نے پہلے اپنے چچا کرینی دونیزیتی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں وہ سیمونے مائر کے شاگرد بنے۔ نپولین کی فوج میں شامل ہونے کے بعد، انھوں نے وہاں بینڈ لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس نے آسٹریا اور ہسپانیہ کے خلاف مہمات میں حصہ لیا، اور ایلبا تک نپولین کی پیروی کی۔ وہ واٹرلو کی جنگ میں موجود تھے۔ نپولین کے سقوط کے بعد انھوں نے سووئے فوج میں بینڈ ماسٹر کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی جاری رکھی۔ چند سال بعد انھیں جیووانی تیموتو کالوسو، جو ان کے ساردینی ساتھی تھے، نے سلطنت عثمانیہ کی خدمت کے لیے مدعو کیا۔[8]

دونیزیتی پاشا، جیسا کہ انھیں سلطنت عثمانیہ میں اس نام سے پکارا جاتا تھا، نے عثمانی فوج میں یورپی موسیقی متعارف ہرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ محمود ثانی کی جدید فوج کے یورپی طرز کے فوجی بینڈوں کی تربیت کی نگرانی کرنے کے علاوہ، انھوں نے محل میں عثمانی شاہی خاندان کے افراد، شہزادوں اور حرم کی خواتین کو موسیقی سکھائی، خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے سلطنت عثمانیہ کا پہلا قومی ترانہ ترتیب دیا، غلطہ میں سالانہ اطالوی اوپرا سیزن کی حمایت کی، دربار میں محافل موسیقی اور آپریٹک پرفارمنس کا اہتمام کیا، اور اس وقت استنبول کا دورہ کرنے والے متعدد نامور فن کاروں کی میزبانی کی، جیسے کہ فرانز لیست، پیرش الوارس اور لیوپولڈ ڈی میئر۔ اگرچہ عمر رسیدہ دونیزیتی کی پیدائش بیرگامو، اٹلی میں ہوئی تھی، لیکن استنبول ان کے لیے دوسرا گھر بن گیا، اور وہ سنہ 1856ء میں اپنی وفات تک وہیں رہے۔ انھیں غلطہ میں استنبول کے ضلع بے اوغلو کے قریب سینٹ ایسپریٹ کیتھیڈرل کی محرابی دلانوں میں دفن کیا گیا۔

امرہ اراجی نے سنہ 2007 میں ترک زبان میں جیوسیپے دونیزیتی کی جامع سوانح حیات شائع کی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/116178515 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب بنام: Giuseppe Donizetti — IMSLP ID: https://imslp.org/wiki/Category:Donizetti,_Giuseppe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب پ ت اثر پرسن آئی ڈی: https://www.digitalarchivioricordi.com/it/people/display/11261 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
  4. ربط: https://d-nb.info/gnd/116178515 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  5. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mzk20181007307 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 دسمبر 2022
  6. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14809223g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mzk20181007307 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  8. Maurizio Costanza (2005)۔ "Antonio Baratta e Giovanni Timoteo Calosso: Due sudditi 'Sardi' nella Costantinopoli di Mahmûd II" [Antonio Baratta and Giovanni Timoteo Calosso: Two 'Sardinian' subjects in Mahmûd II's Constantinople]۔ Oriente Moderno (بزبان الإيطالية)۔ روم: Istituto per l'Oriente Carlo Alfonso Nallino۔ 85 (1): 44۔ JSTOR 25817995۔ doi:10.1163/22138617-08501003