سلطنت عثمانیہ کے شاہی ترانے
سلطنت عثمانیہ نے تیرھویں صدی عیسوی کے آخر میں اپنے قیام کے بعد سے ہی مختلف ترانے استعمال کیے، لیکن انیسویں صدی عیسوی تک کوئی متعین شاہی یا قومی ترانہ استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔ محمود ثانی کے دورِ سلطنت میں جب مغربی یورپی خط پر فوجی اور شاہی دستے کو دوبارہ منظم کیا گیا تو جیوسیپے دونیزیتی کو اس عمل کی سربراہی کرنے کے لیے مدعو کیا۔ سلطنت عثمانیہ کے دور میں دونیزیتی پاشا کے نام سے معروف جیوسیپے دونیزیتی نے پہلا مغربی طرز کا شاہی ترانہ، "ترانہ محمودی" مرتب کیا۔
اس طرز کے ترانے انیسویں صدی عیسوی کی بہت سی بادشاہتوں میں مرتب کیے گئے، جیسے کہ آسٹریا کی سلطنت۔ سلطنت عثمانیہ کا ترانہ دراصل شاہی ترانہ تھا، نہ کہ قومی ترانہ، اس لیے اس میں ایک متعین بادشاہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا تھا۔ تاہم مغربی یورپ کے برعکس، جہاں ایک ہی موسیقی کو ترمیم شدہ بولوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا تھا (جیسے "Gott erhalte Franz den Kaiser" اور "Marche Henri IV")، ہر عثمانی بادشاہ کے لیے ایک نیا ترانہ تشکیل دیا گیا تھا۔
- "ترانۂ محمودی" – محمود ثانی (1829ء–1839ء، 1918ء–1922ء) کے لیے جیوسیپے دونیزیتی نے لکھا[1]
- "ترانۂ مجیدی" – عبد المجید اول (1839ء–1861ء) کے لیے جیوسیپے دونیزیتی نے لکھا[2]
- "ترانۂ عزیزی" – عبد العزیز اول (1861ء–1876ء) کے لیے کالِستو گواتیلی نے لکھا[3]
- "ترانۂ حمیدی" – عبد الحمید ثانی (1876ء–1909ء) کے لیے نجیب پاشا نے لکھا[4][5]
- "ترانۂ رشادی" – محمد خامس (1909ء–1918ء) کے لیے اتالو سیلویلی نے لکھا[6]
شاہی ترانے کی روایت کے شروع ہونے کے بعد دو سلطانوں کے خاص ترانے نہیں تھے۔ پہلے مراد خامس تھے، جنھوں نے سنہ 1876ء میں 3 ماہ تک حکومت کی، اور دوسرے سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان محمد سادس تھے، جنھوں میں "ترانۂ محمودی" کا دوبارہ استعمال کیا تھا۔
"ترانۂ حمیدی" اور "ترانۂ رشادی" واحد ایسے ترانے تھے جن کے بول تھے، جبکہ پہلے تین ترانے خالصتاً ساز پر مشتمل تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ "ترانۂ رشادی" کے بول تاریخ کے پَنوں میں گم ہو چکے ہیں۔[حوالہ درکار]
مزید دیکھیے
ترمیم- "ترانۂ استقلال"، جمہوریہ ترکیہ کا قومی ترانہ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ottoman Empire (1829-1839, 1918-1922) – nationalanthems.info"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024
- ↑ "Ottoman Empire (1839-1861) – nationalanthems.info"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024
- ↑ "Ottoman Empire (1861-1876) – nationalanthems.info"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024
- ↑ "Ottoman Empire (1876-1909) – nationalanthems.info"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024
- ↑ "Güftesi bulunan ilk resmi Osmanlı marşı: Hamidiye"
- ↑ "Ottoman Empire (1909-1918) – nationalanthems.info"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024