حاطب بن عمرو
(حاطب بن عمرو عامری سے رجوع مکرر)
حاطب بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شامل صحابی اور کاتب وحی تھے۔
حاطب بن عمرو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رشتے دار | سہیل بن عمرو سکران بن عمرو |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ احد |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمحاطب نام، والد کا نام عمرو تھا، نسب نامہ یہ ہے حاطب بن عمرو بن عبد شمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی، ماں کا نام اسماء تھا۔ سہل بن عمرو سلیط بن عمرو سکران بن عمرو کے بھائی تھے۔
اسلام و ہجرت
ترمیمآنحضرت ﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے ، اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، پھر وہاں سے مدینہ گئے اور رفاعہ بن عبد لمنذر کے مہمان ہوئے۔[1]
کاتب وحی
ترمیمدربارِ رسالت میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ [2]
غزوات
ترمیممدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،[3] بدر کے بعد غزوہ احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔[4]