حسن حصائری (242ھ-338ھ) ایک شافعی فقیہ ہیں اور ان کا نام ابو علی حسن بن حبیب بن عبد الملک دمشقی حصائری شافعی ہے ۔ آپ دمشق میں 242ھ میں پیدا ہوئے ۔آپ شافعی المسلک فقیہ ، محدث ، مفسر اور حدیث نبوی کے راوی تھے ۔ آپ نے مصر میں وفات پائی۔[1]

محدث
حسن حصائری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام أبو علي الحسن بن حبيب بن عبد الملك الدمشقي الحصائري
وجہ وفات طبعی موت
رہائش دمشق ، مصر
شہریت خلافت عباسیہ
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
عملی زندگی
نسب الدمشقی ، الحصائری
استاد ربیع بن سلیمان مرادی ، صالح بن احمد بن حنبل ، بکار بن قتیبہ ، ابو امیہ طرسوسی
نمایاں شاگرد شعبہ بن عیاش
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل روایت حدیث

شیوخ

ترمیم

آپ دمشق میں مقیم تھے پھر آپ نے طلب علم کے لیے مصر کا سفر کیا اور ربیع مرادی کتاب الام سے اور بکر بن قتیبہ، محمد بن عبداللہ بن عبد الحکم، عباس بن ولید بیروتی، صالح بن احمد بن حنبل ۔ابو امیہ طروسی، اور محمد بن اسماعیل صائغ سے علم حاصل کیا۔

تلامذہ

ترمیم

ان سے مروی ہے: عمر بن شاہین، ابو بکر بن عیاش مقری، عبد المنعم بن غلبون، ابو حسین بن جمیع، تمام رازی، ابوبکر بن ابی حدید، عبد الرحمٰن بن عمر بن نصر اور عبد الرحمن بن ابی نصر تمیمی نے آپ سے روایات لی ہیں اور آپ مصر میں ایک مسجد باب الجبیہ کے امام تھے، [2]

وفات

ترمیم

آپ نے 338ھ میں مصر میں وفات پائی ۔

حوالہ جات

ترمیم