حسینہ: اے ڈاٹرز ٹیل

بنگلہ دیشی دستاویزی فلم

2018ء میں ریلیز ہونے والی آزاد تاریخی فلم اے ڈاٹرز ٹیل شیخ حسینہ واجد کی کہانی ہے جو بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی ہیں۔ اس فلم کو ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے دستاویزی ڈراما کہا ہے جس میں بنگلہ دیش کی دسویں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ کہانی بیان کر رہی ہیں۔ اس دستاویزی ڈراما کے بانی اور ہدایت کار رضا الرحمٰن خان پپلو ہیں۔اس فلم کو مرکزِ تحقیق و معلومات اور ایپل باکس فلمز نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے۔اس میں بنیادی کردار شیخ حسینہ نے ادا کیا ہے اور اُن کی بہن شیخ ریحانہ بھی شامل ہیں۔ اِس فلم کی کہانی شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمٰن اور اُن کے خاندان کے دیگر افراد کے خُفیہ قتل کا احاطہ بھی کرتی ہے۔ فلم میں شیخ حسینہ کو اپنے خوفناک پسِ منظر سے نکلتے بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم شیخ حسینہ کی زندگی کے سانحات اور کامیابیوں کی سرگزشت ہے۔ یہ دستاویزی فلم ڈرامائی طور پر لیکن ایمانداری کے ساتھ ایک بیٹی، ایک راہنما،اور بالآخر مختلف پہلو رکھنے والے انسان کے طور پر بنگلہ دیش کی ابتدا کے ساتھ شروع ہونے والے شیخ حسینہ کے سفر کو بیان کرتی ہے۔ فلم کی ٹیم کو اپنے پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں پورے پانچ سال لگے جس میں سے دو سال تو صِرف شروعات،کہانی پڑھنے،سیکھنے اور منصوبہ بندی میں صَرف ہوئے۔

حسینہ: اے ڈاٹرز ٹیل
(انگریزی میں: Hasina: A Daughter's Tale ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہدایت کار
رضا الرحمٰن خان پپلو   ویکی ڈیٹا پر (P57) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اداکار حسینہ واجد
شیخ ریحانہ   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف دستاویزی ڈراما   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم نویس
رضا الرحمٰن خان پپلو   ویکی ڈیٹا پر (P58) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دورانیہ
زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش   ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنیما گرافر صادق احمد   ویکی ڈیٹا پر (P344) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موسیقی دیبوجیوتی مشرا   ویکی ڈیٹا پر (P86) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کنندہ مرکز برائے تحقیق و معلومات   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 2018  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات۔۔۔
tt9071764  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اداکار ترمیم

  • شیخ حسینہ (راوی)
  • شیخ ریحانہ (راوی)

تیاری ترمیم

یہ فلم ایپل باکس فلمز کا پراجیکٹ ہے۔ حرکت نگاری صادق احمد کی ہے جبکہ ایڈیٹنگ نیونیتاسن نے کی ہے۔

موسیقی ترمیم

موسیقی دیبوجیوتی مشرا نے ترتیب دی ہے۔

ریلیز ترمیم

فلم "حسینہ:اے ڈاٹرز ٹیل" کا پریمیر سٹار سائن پلیکس میں 15 نومبر 2018 کو ہوا جو ڈھاکہ میں بشندھرا سٹی شاپنگ کمپلیکس میں ہے۔اور قومی سطح پر بھی فلم سٹار سائنپلیکس پہ 16 نومبر 2018 کو ریلیز کی گئی۔28 ستمبر 2018 کو شیخ حسینہ کی اکہترویں سالگرہ کے موقع پر تمام سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم