حقانی القاسمی
ماہر قلم کار اور مشہور نقاد
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
حقانی القاسمی : ان کی پیدائش بہار کے ضلع ارریہ میں 26جنوری 1970 میں ہوئی۔ حقانی القاسمی اردو کے معروف ادیب، نقاد اور صحافی ہیں۔ ان کا تعلق بہار کے ارریہ ضلع سے ہے۔ انھوں نے بنارس، دیوبند اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی، فراغت کے بعد اردو کے بہت سے اخبارات سے ان کی وابستگی رہی۔ جن میں ہفت روزہ اخبار نو، ہفت روزہ نئی دنیا قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے آواں گارد مجلہ استعارہ کی ادارت کے فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کی تقریباً 12 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ طواف دشت جنوں، ادب کولاژ، تنقیدی اسمبلاژ، رینو کے شہر میں، لا تخلف، خولیشبو روشنی رنگ، بدن کی جمالیات ان کی اہم کتابیں ہیں۔ انھیں مختلف ادبی اداروں کی طرف سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ ان کی ادارت میں یک موضوعی مجلہ انداز بیاں شائع ہو رہا ہے جس کا افتتاحی شمارہ خواتین کی خودنوشت کے جائزے پر مبنی ہے۔[1][مردہ ربط]
حقانی القاسمی | |
---|---|
پیدائش | 25 دسمبر 1970ء ارریہ، بہار، بھارت |
رہائش | نئی دہلی، دہلی |
پیشہ | ادب سے وابستگی، |
وجہِ شہرت | شاعری، نثر نگاری |
مذہب | اسلام |
تصانیف
ترمیم- طواف دشت جنوں
- خوشبو،رنگ ،روشنی
- رینو کے شہر میں
- دار العلوم دیوبند ادبی شناخت
- بدن کی جمالیات
- ادب کولاژ
- تنقیدی اسمبلاژ
- شکیل الرحمن کا جمالیاتی وجدان
- طوافِ دشت و جنون (تخلیقی و تنقیدی) [1]