حمزہ سہمی
ابو قاسم حمزہ بن یوسف بن ابراہیم سہمی قرشی جرجانی (وفات : 428ھ) آپ جرجان سے تھے، جہاں لوگ آپ کی خطابت اور واعظ بہت شوق سے سنتے تھے ۔ آپ صحابی رسول ہشام بن العاص بن وائل السہمی کی اولاد سے تھے۔ آپ مؤرخ ، الحافظ ، حدیث نبوی کے راوی اور جرح و تعدیل کے اماموں میں سے ایک ہیں۔
محدث | |
---|---|
حمزہ سہمی | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 951ء [1] |
تاریخ وفات | سنہ 1036ء (84–85 سال)[1] |
وجہ وفات | طبعی موت |
رہائش | گرگان |
شہریت | خلافت عباسیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
عملی زندگی | |
استاد | ابو بکر بن مقری |
پیشہ | مورخ |
شعبۂ عمل | روایت حدیث |
درستی - ترمیم |
طلب علم
ترمیمآپ کی ولادت سنہ 345ھ میں ہوئی۔ آپ نے پہلی بار گرگان میں سن 54ھ میں اپنے والد، حدیث کے عالم ابو یعقوب، ابو بکر محمد بن احمد بن اسماعیل صارم، ابو احمد بن عدی، ابو بکر اسماعیلی سے احادیث کو سنا۔ اور دوسری بار سن 68ھ میں آپ نے اصفہان، الرئے، بغداد، بصرہ، شام، مصر، الحرمین، واسط، الاہواز اور کوفہ کا سفر کیا۔
شیوخ
ترمیمابو محمد بن ماسی، ابو حفص الزیات، ابو محمد بن غلام زہری، ابو بکر الوراق، عبد الوہاب کلابی، ابو بکر بن عبدان شیرازی، ابو حسن دارقطنی، ابو زرعہ محمد بن یوسف کشی، جعفر بن حنزابہ وزیر، اور میمون بن حمزہ علوی اور ان کا طبقہ سے روایت ہے۔
تلامذہ
ترمیمراوی: ابوبکر بیہقی، ابو قاسم قشیری، ابو صالح مؤذن ، علی بن محمد زبحی، اسماعیل بن مسعدہ اسماعیلی، ابراہیم بن عثمان جرجانی، ابو بکر احمد بن علی بن خلف شیرازی وغیرہ۔ اس نے احادیث کی درجہ بندی کی اور اسباب و علل کے بارے میں بات کی۔ سخاوی نے اسے جرح و تعدیل کے اماموں میں شمار کیا ہے۔ [2][3]
تصانیف
ترمیمآپ نے درج ذیل تصانیف مرتب کیں ۔
- تاريخ جرجان: ويسمى كتاب معرفة علماء أهل جرجان.
- معجم شيوخ السهمي.
- سؤالات حمزة بن يوسف السهمي لأبي الحسن الدارقطني: أوراق منه في تضعيف بعض المحدثين في الظاهرية.
- كتاب الأربعين في فضائل العباس.
وفات
ترمیمحمزہ سہمی کی وفات سن 428ھ میں ہوئی اور وہ اسّی سال سے زیادہ زندہ رہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ناشر: او سی ایل سی — وی آئی اے ایف آئی ڈی: https://viaf.org/viaf/4812588/ — اخذ شدہ بتاریخ: 25 مئی 2018
- ↑ سير أعلام النبلاء المكتبة الإسلامية آرکائیو شدہ 2016-03-05 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ حمزة السهمي المكتبة الشاملة آرکائیو شدہ 2017-07-31 بذریعہ وے بیک مشین