حمید نسیم
حمید نسیم (پیدائش: 16 اکتوبر، 1920ء - وفات: 28 ستمبر، 1998ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، براڈ کاسٹر، نقاد اور مفسر قرآن تھے۔
حمید نسیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 اکتوبر 1920ء ڈلہوزی ، برطانوی ہند |
وفات | 28 ستمبر 1998ء (78 سال) کراچی |
مدفن | گلشن ٹاؤن |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، نشر کار ، مفسر قرآن |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمحمید نسیم 16 اکتوبر، 1920ء کو شاہ پور، ڈلہوزی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2][3] تقسیم ہند کے بعد انھوں نے ریڈیو پاکستان سے وابستگی اختیار کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدے تک پہنچے۔ بعد ازاں انھوں نے پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کی سربراہی سنبھال لی۔ وہ ڈرامے اور موسیقی کا بہت اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔ تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے علومِ اسلامی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا۔ حمید نسیم کے شعری مجموعوں میں درد تحیر، جست جنوں اور گردِ ملال کے نام شامل ہیں اس کے علاوہ انھوں نے علامہ اقبال ہمارے عظیم شاعر، کچھ اہم شاعر، کچھ اور اہم شاعر اور پانچ جدید شاعر کے نام سے بہت اہم تنقیدی کتب تحریر کیں۔ ان کی خود نوشت سوانح عمری ناممکن کی جستجو کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ وہ قرآن پاک کی تفسیر تعارف الفرقان کے نام سے تحریر کر رہے تھے جو ان کی ناگہانی وفات کی وجہ سے نامکمل ہو گئی۔[1]
تصانیف
ترمیم- تعارف الفرقان (نا مکمل)
- نا ممکن کی جستجو (خودنوشت)
- جست ِجنوں (شاعری)
- درد ِتحیر (شاعری)
- گرد ِملال (شاعری)
- کچھ اور اہم شاعر (تنقید)
- کچھ اہم شاعر(تنقید)
- پانچ جدید شاعر(تنقید)
- علامہ اقبال ہمارے عظیم شاعر (تنقید)
وفات
ترمیمحمید نسیم 28 ستمبر 1998ء کو کراچی ، پاکستان میں وفات پا گئے اور گبول ویلفیئر قبرستان گلشن اقبال کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2][3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ پبلی کیشنز، کراچی، 2010ء، ص 825
- ^ ا ب حمید نسیم، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 275