شناختی دستاویز

نظرثانی بتاریخ 20:51، 12 جنوری 2009ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''شناختی دستاویز''' <small>(identity document)</small>، کوئی بھی ایسی دستاویز جو کسی شخص کے شناختی پہلوؤں کی تصدیق کر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

شناختی دستاویز (identity document)، کوئی بھی ایسی دستاویز جو کسی شخص کے شناختی پہلوؤں کی تصدیق کرتی ہے.

سلیس الفاظ میں اِس کی تعریف یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ ایک ایسی مستند دستاویز جس میں کسی شخص کے صرف شناختی کوائف درج ہوں.

پاکستانی کا قومی شناختی کارڈ براۓ بیرون ملک پاکستانی

جب یہ دستاویز چھوٹے کارڈ کی شکل میں جاری کی جاتی ہے تو اِسے عموماً شناختی کارڈ کہا جاتا ہے.

اس وقت پوری دنیا میں ایک سو سے زیادہ ملکوں میں شناختی کارڈ کا نظام رائج ہے جن میں سے پیشتر ایسے ملک ہیں جہاں فوجی اورآمرانہ حکومتیں بر سر اقتدار ہیں اور یہ نظام عوام کی بہبود کے بجائے شہریوں کی آزادیاں سلب کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے-

شناختی کارڈ کا نظام سب سے پہلے زار روس کے دور میں شروع ہوا تھا جو پاپسیکا کہلاتا تھا یعنی داخلی پاسپورٹ- لیکن جب بالشیوکوں نے زار روس کا تختہ الٹا تو سن انیس سو سترہ میں یہ نظام ترک کر دیا گیا-

اسٹالن نے البتہ سن انیس سو بتیس میں اس نظام کی تجدید کی جس کے تحت روزگار ، شادی اور طبی امداد کے لئے شناختی کارڈ لازمی تھا- انیس سو اکیانوے میں سویت یونین کی مسماری کے بعد یہ نظام روس میں منسوخ کردیا گیا-

نازی جرمنی نے نہ صرف شناختی کارڈ کا نظام اختیار کیا تھا بلکہ بعض اقلتیوں کے افراد کے جسموں پر، مویشیوں کی طرح نشان اور نمبر داغے جاتے تھے- اسی طرح جنوبی افریقہ میں نسلی تفریق کے استبدای دور میں حکومت نے داخلی پاسپورٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا جو شناختی کارڈ کے نظام سے بھی زیادہ ظالمانہ تھا-

اب بھی بیشتر مغربی جمہوریتوں میں عوام کی رائے عامہ کی مخالفت کے پیش نظر شناختی کارڈ رائج نہیں ان میں برطانیہ ـ جاپان آئر_لینڈ امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، سویڈن، ڈینمارک اور ناروے شامل ہیں-





مزید دیکھئے


بیرونی روابط